ایبٹ آباد
Thursday, 02 April, 2020
عبدالستار ایدھی زندہ: دفتر خارجہ نے تعزیتی بیان جاری کردیا

عبدالستار ایدھی زندہ: دفتر خارجہ نے تعزیتی بیان جاری کردیا

اسلام آباد ۔ دفتر خارجہ پاکستان کی بدحواسی کے باعث ادارہ خفت کاشکار ہوا۔ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پرمشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے تعزیتی بیان جاری کردیا گیا۔ ایدھی صاحب خیریت سے ہیں۔

دفتر خارجہ نے وہ کردیا جس کا گمان تک نہیں تھا۔

سماجی رہنما عبدالستارایدھی کے انتقال پر گمان پر مبنی اطلاع کو جواز بناکر تعزیتی پیغام جاری کردیا گیا۔ بیان میں صداقت نہ ہونے پراس کوواپس لے لیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عبدالستار ایدھی کی وفات سے متعلق بیان غلط معلومات پر جاری ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ  نے غلط بیان جاری کرنے پر معذرت کی ہے۔

ایدھی صاحب کراچی میں ان دنوں علیل ہیں مگر ان کی مختلف رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

عبدالستار ایدھی زندہ: دفتر خارجہ نے تعزیتی بیان جاری کردیا
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  65223
کوڈ
 
   
مقبول ترین
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے زیر تفتیش گرفتار ملزمان کی ویڈیوز کی تشہیر کو غیرقانونی اور غیراخلاقی قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت سے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔
مصر کی ایک عدالت میں سابق صدر محمد مرسی سمیت دس افراد پر قطر کے لئے جاسوسی کے الزام میں کیس چلایا گیا۔ عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر محمد مرسی کو عمر قید کی سزا، دو قریبی ساتھیوں کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا سنا دی ۔
پاکستان اورافغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بند ہونے والا طورخم بارڈر ساتویں روز ہرقسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے تاہم بغیر دستاویزات کے آنے والے افغان باشندوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔
عوامی تحریک کا دھرنا تو سحری کے وقت ختم ہوگیا لیکن مال روڈ گندگی سے بھر گیا ۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملے نے پندرہ من کچرا اٹھایا ، عوامی تحریک کے کارکنوں نے اپنے قائد کی بات نہ مانی ، مال روڈ پر ڈھیروں ڈھیر کچرا پھینک گئے ۔ خاکروبوں کو صفائی کرنے میں کئی گھنٹے لگ گئے

علاقائی خبریں
کرونا کی وباءکے باعث بچوں کی پڑھائی کیبل چینل تعلیم گھر کے ذریعے شروع کر دی گئی ہے۔اس حوالہ سے ضلع جھنگ میں بھی کیبل چینلز پر صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک بچوں کو براہ راست تعلیمی لیکچرز دیئے جائینگے۔
آئی ایم پاکستان ورلڈ وائلڈ موومنٹ ضلع جھنگ کی صدر فرحت اقبال کا کہنا ہےکہ غریب نادار کی خدمت اولین ترجیح ہے ،آئی ایم پاکستان ورلڈ وائلڈ موومنٹ کا پلیٹ فارم بلاتفریق عوامی خدمت کے لئے میدان عمل میں موجود ہے اورکروانا ڈیزاسٹر کے موقع پرخدمت کا عمل جاری ہے ۔
دریائے چناب و جہلم میں نچلے درجے کے سیلاب کے باعث تحصیل جھنگ، تحصیل شورکوٹ، تحصیل اٹھارہ ہزاری اور تحصیل احمد پور سیال کے درجنوں دیہات زیر آب آگئے جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی گندم سمیت دیگر تیار فصلیں متاثرہونے کے خدشات میں اضافہ ہو گیاہے۔
سینئر صحافی وکالم نگار ایس کے ندیم چوہدری کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث عوام تاحال ریلیف سے محروم ہیں ۔حکومت نےعوام کوریلیف فراہم کرنے میں بہت دیر کردی،جو چیزیں پہلےطے ہوجانی چاہیئں تھیں وہ اب طے ہورہی ہیں۔

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں