اٹک
Tuesday, 12 November, 2019
حکمرانوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے، طاہر صادق
سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کرپشن کے خلاف تحریک کوتیز کرے تاکہ کرپشن اور کرپٹ حکمرانون سے جلد چھٹکارا مل سکے حکومت کرپشن اور پانامہ لیکس پرکمیشن بنانے میں ناکام ہوگئی ہے
ترقیاتی منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہیں، شیخ آفتاب

اٹک پولیس نے ڈکیتیاں کر نے والے گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا
اطلاعات کے مطابق تھانہ اٹک خورد کے ایس ایچ او اور عملے نےگاڑی میں بٹھا کر اور مختلف طریقوں سے وار داتیں کر نیوالے بین الصوبائی چور و راہزن گینگ کے دو مبینہ ارکان علی محمد ولد ظاہر محمد اور شاہین خان ولد گل زرین کو گرفتار کر لیا اور دو ران تفتیش گاڑی اور نقد رقم بھی بر آمد کی گئی ۔
اٹک میں عید قربان کی کھالیں جمع کرنے والے مجاز اداروں کے نام
محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے ضلع اٹک میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جینس کمیٹی کی سفارش پردرج ذیل افراد کو ان کی درخواست پر عید الاضحی 2016ء پر کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت دی ہے۔ ان افراد میں ڈاکٹر امجد ثاقب ایگزیکٹو ڈائریکٹر اخوت ،مولانا مفتی امیر زمان مہتمم

عید کے موقع پر مویشی منڈیوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ
عوامی و سماجی حلقوں کے ایک سروے کے مطابق سیکورٹری کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی سی او ٹی ایم ایز کے ساتھ مل کر منڈیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائیں تاکہ تمام حالات کی مانیٹرنگ کی جاسکے منڈیوں کی شہر سے باہر ہونے پرعوام کو ٹرانسپورٹ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے
ڈرائیونگ لائسنس: شکایات کے سلسلہ میں براہ راست رابطہ کریں، اولکھ
ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک حفیظ احمد اولکھ نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے تمام مشکلات کا خاتمہ کر دیا ہے میرٹ کی بنیاد پر ضلع بھر کے شہریوں کو لائسنس جاری کئے جا رہے ہیں۔
ڈی سی او آفس میں ڈینگی اور کانگو سے متعلق اہم اجلاس
ڈی سی او اٹک اکرام الحق نے کہا ہے کہ ڈینگی اور کانگو وائریس کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام ترکوششیں کی جارہی ہیں ان میں تیزی اور بہتری لانے کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنے طور پر اقدامات کو یقینی بنائیں
عالمی نمائش ’’ہائی پوائنٹ‘‘ 22 اکتوبر سے امریکہ میں ہوگی
اس نمائش میں دنیا بھر سے 2ہزارسے زائد نمائش کنندگان اوراس صنعت سے وابستہ 75ہزارشرکا کی 100 سے زائد ممالک سے شرکت کی توقع کی جاتی ہے اور ہر سال اس تعداد میں اضافہ ہورہا ہے
اٹک، سزائے موت کے قیدی کوتختہ دار پر لٹکا دیاگیا
اٹک جیل میں سزائے موت کے قیدی محمدسلیمان کوتختہ دار پرلٹکا دیاگیا۔مجرم نے 2001ایک میں راولپنڈی صرافہ بازار میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو قتل کردیا تھا
اٹک: خود کشی کے 2 واقعات میں 4 لڑکیاں ہلاک
اٹک پولیس کے مطابق پہلا واقعہ اٹک کے علاقے تکبیر کالونی میں پیش آیا، جہاں 6 خانہ بدوش لڑکیوں نے گھریلو جھگڑے کے باعث گندم میں رکھی جانے والی زہریلی گولیاں کھالیں۔
کراچی میں رینجرزپر دہشتگردوں کا حملہ قابل مذمت،علامہ ابرار
ملک میں قیام امن ،عدل و انصاف اور قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنایاگیاتو وہ دن دور نہیں جب ملک میں نظام مصطفی ۖکا نفاذ ہو گا ۔
اٹک صدر، درس نظامی کے طالبعلم کا اعزاز
طیب میلادی نے اس کامیابی کو اپنے اساتذہ کی محنت ،ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد کی خصوصی شفقت و توجہ،والدین کی مؤثرنگرانی اور مربوط حکمت عملی کی مرہون منت قرار دیا
ضلع اٹک میں اراکین اسمبلی کا کوئی کردارنہیں، میجرطاہر
سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ ہمارا مشن بے روزگاری کا خاتمہ، عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت ہے۔ شیخ آفتاب احمد میر ے ساتھ مناظرہ کر لیں عوام کو معلوم ہو جا ئے گا کہ ضلع اٹک میں عوامی خدمت کس نے کی ہے۔
حکومت نے فتح جنگ کے لئے بھاری گرانٹ منظور کی ہے، شاہ ویز خان
محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ شاہ پور ڈیم میں ہوٹلوں ،کارخانوں اور نزدیکی آئل اینڈ گیس کے فضلاء ڈیم میں آلودگی کا باعث بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیم میں آلودگی پھیلا نے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
گرفتار ملزمان کی ویڈیوز کی تشہیر غیرقانونی ہے، نثار
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے زیر تفتیش گرفتار ملزمان کی ویڈیوز کی تشہیر کو غیرقانونی اور غیراخلاقی قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت سے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔
عبدالستار ایدھی زندہ: دفتر خارجہ نے تعزیتی بیان جاری کردیا
دفتر خارجہ پاکستان کی بدحواسی کے باعث ادارہ خفت کاشکار ہوا۔ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پرمشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے تعزیتی بیان جاری کردیا گیا۔ ایدھی صاحب خیریت سے ہیں۔
مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو عمرقید کی سزاسنا دی
مصر کی ایک عدالت میں سابق صدر محمد مرسی سمیت دس افراد پر قطر کے لئے جاسوسی کے الزام میں کیس چلایا گیا۔ عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر محمد مرسی کو عمر قید کی سزا، دو قریبی ساتھیوں کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا سنا دی ۔
پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا گیا
پاکستان اورافغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بند ہونے والا طورخم بارڈر ساتویں روز ہرقسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے تاہم بغیر دستاویزات کے آنے والے افغان باشندوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔
عوامی تحریک کا دھرنا ختم، مال روڈ گندگی سے بھرگیا
عوامی تحریک کا دھرنا تو سحری کے وقت ختم ہوگیا لیکن مال روڈ گندگی سے بھر گیا ۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملے نے پندرہ من کچرا اٹھایا ، عوامی تحریک کے کارکنوں نے اپنے قائد کی بات نہ مانی ، مال روڈ پر ڈھیروں ڈھیر کچرا پھینک گئے ۔ خاکروبوں کو صفائی کرنے میں کئی گھنٹے لگ گئے
تعارف
یہ اٹک ہے
شنگھائی میں ’ڈزنی لینڈ‘ کا شاندار افتتاح
افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
راہداری منصوبہ ایک میجک: پراجیکٹ ڈائریکٹر
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں