جھنگ
Wednesday, 20 November, 2019
یوم یکجہتی کشمیرقومی جوش و جذبہ سے منایا گیا

یوم یکجہتی کشمیرقومی جوش و جذبہ سے منایا گیا

جھنگ (سید قلب نواز سے )حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیربھرپور قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا ۔ اس ضمن میں ٹھیک بارہ بجے سائرن کی آواز پر خاموشی اختیار کی گئی اور شاہراﺅں پر ٹریفک رک گئی۔صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ ، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ ، ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹواور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطا ءالرحمان کی قیادت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد اشرف گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ اورضلعی افسران ضلع کونسل ہال کے سامنے شاہراہ پر آدھا گھنٹے تک موجود رہے جبکہ شہری بھی چلچلاتی دھوپ اور سخت گرمی میں کشمیری جھنڈے لہراتے رہے ۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے پوری قوم سڑکوں پر اکٹھاہونا پاکستانی قوم کی طرف سے واضح پیغام ہے کہ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کی جدو جہد کےلئے تنہا نہیں ہے پورا پاکستان انکے ساتھ کھڑا ہے۔دریں اثناءضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور ہمدردی اور جدو جہد آزادی کے اظہار کےلئے ضلع کونسل ہال سے ریلی منعقد کی گئی جو سیشن چوک، یوسف شاہ روڈ،یوبی ایل چوک اور جیل روڈ سے ہوتی ہوئی واپس ضلع کونسل اختتام پذیر ہوئی۔

 ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کی جبکہ صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ ، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ، پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطا ءالرحمان سمیت محکمہ تعلیم، صحت ، ریسکیو1122، زراعت، لائیو سٹاک، خوراک،ماحولیات، سوشل ویلفیئر ،ضلعی افسران و عملہ ، سیاسی و سماجی شخصیات ، تعلیمی اداروں کے طلباءاور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

 ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چائیے۔کشمیریوں کو آزادی نہ دے کر انکا بنیادی حق پا مال کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے۔

انہوںنے کہا کہ کشمیر پاکستان کا وہ حصہ ہے جس سے پاکستان کی ریاست ادھوری ہے اور اس کےلئے ہمیں اللہ تعالیٰ سے گڑ گڑا کر دعاکرنی چاہیے کہ اللہ اپنی رحمت اور قدرت سے کشمیر کو آزاد کرادے کیونکہ اللہ کی ذات تمام طاقتوں سے زیاد ہ طاقتور ہے۔

صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور پاکستان کی عوام کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنی ریاستی دہشت گردی بند کرے اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دے۔وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل ہوگی اور وہ آزاد فضاءمیں سکھ کا سانس لیں گے اور آزاد زندگی بسر کریں گے۔

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ نے کہا کہ ہم پاکستانی ان کے حق خودارادیت کا بھرپور حمایت کرتے ہیں اور وہ دن دو رنہیں جب کشمیر آزادی حاصل کر لے گا۔انہوںنے کہا کہ کشمیر کو آزاد کر انے کے لئے پاکستان کو معاشی ، تعلیمی اور سیاسی طور پر مضبوط کرنا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطاءالرحمان نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہو سکتا۔بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرے ۔ہم اخلاقی اور سفارتی لحاظ سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔مقبوضہ کشمیرایک دن ضروری بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا۔

اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پو ر حمایت کا اعلان کیا۔ریلی میںمختلف تعلیمی اداروں کے طلباءاور شہریوںنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔قبل ازیں ضلع بھر کی مساجد میںکشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، جدو جہد آزادی اور کامیابی کےلئے دعائیں کی گئیں ۔

کشمیریوں کی طرف سے آزادی کے حصول کےلئے دی گئی لاتعداد قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ترنم کے ساتھ کشمیری ترانے بھی پڑھے گئے۔ریلی کے اختتام پر خصوصی طور پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کےلئے دعا بھی کروائی گئی۔مزیدبرآں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تحصیل سطح پربھی اسی نوعیت کی ریلیاں اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  92609
کوڈ
 
   
جھنگ کی خبریں
ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے کانگو وائرس کی روک تھام کے لئے موثراقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاکہ سنجیدگی سے بھرپور انسدادی وحفاظتی انتظامات کئے جائیں۔
وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر جناب کرنل محمد ایوب گادھی کوآرڈینیٹر ضلع جھنگ بلدیہ جھنگ اورضلع جھنگ کی مخصوص نشستوں پرالیکشن کے لئے محترمہ راشدہ یعقوب ایم پی اے کے آفس سیشن چوک آمد ۔
چناب کالج جھنگ کے ہزاروں طلباء و طالبات کے والدین کا سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد سے سکیورٹی گارڈز ٹیکس کے نام پر لاکھوں روپیہ ماہانہ وصول کرنے کے باوجود گاڑیوں میں سکیورٹی گارڈز تعینات نہ کرنے پر شدید احتجاج
ضلع بھر میں ووٹوں کے اندراج و اخراج اور ویری فیکیشن کیلئے گھر گھرجاکر 17افسران کی نگرانی میں 404افراد پر مشتمل عملہ کو متحرک کر دیا گیا ہے

مقبول ترین
جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب میں شیخ محمد یونس ،صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروآنہ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوآنہ، ممبر قومی اسمبلی غلام بی بی بھروآنہ، ممبر صوبائی اسمبلی مولانا محمد معاویہ اعظم طارق، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی بیگم راشدہ یعقوب سمیت عہدیداروں اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب مولانا جاوید احمد قصوری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پرحکومت احتجاج نہیں عملی اقدام اٹھائے، اورپی ٹی آئی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ثابت ہوئی،حکومت کی جانب سے میڈیا پر قدغن لگانا میڈیا کو کنٹرول کرنے کی سوچ کی مذمت کرتے ہیں۔
سید ابوالحسن زیدی کا کہنا ہےکہ کشمیر یوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا نے دیکھ لیا ،مسئلہ کشمیر،کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے
ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے تعلیم دوست ویژن کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا اوربچوں کو تعلیم سے آراستہ کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، حکومت پنجاب فروغ تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔

علاقائی خبریں
راولپنڈی۔ضلع راولپنڈی کے درجنوںمردو خواتین ایجوکیٹر ز نے گزشتہ بروز ہفتہ پریس کلب راولپنڈی کے سامنے کنٹریکٹ اساتذہ کی ریگو لرائزیشن 10 سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا
۔راولپنڈی پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع وتحصیل راولپنڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بلدیاتی تحویل میں دینے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، بلدیاتی نمائندوں کاکا م سرکاری ادارے چلانا نہیں، اس سے سیاسی مداخلت مزید بڑھ جائے گی
ضلع میں کرشنگ سیزن کے دوران کاشتکاروں کی جانب سے شوگر ملز انتظامیہ کی طرف سے کٹوتی کی شکایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا سخت نوٹس، ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کو براہ راست کٹوتی اور وزن میں ہیرا پھیری کرنے کی شکایت پر شوگر ملز انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی ہدایت کر دی۔
آئی ٹی یونیورسٹی رحیم یار خاں کے میگا پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے موقع پرہدایات دیتے ہوئے کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ 3ارب روپے کی لاگت سے آئی ٹی یونیورسٹی رحیم یار خاں کا میگا ایجوکیشنل پراجیکٹ طالب علموں کو جدید سائنٹفک علوم سے بہرہ مند

روپے کی قدر میں کمی سے عوام پریشان حال
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں