جھنگ
Wednesday, 20 November, 2019
صہیب فاروق جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈانڈسٹریز کے صدر منتخب

صہیب فاروق جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈانڈسٹریز کے صدر منتخب

 جھنگ (سید قلب نواز سے )جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف وفا داری اور سالانہ جنرل میٹنگ کی تقریب زیر صدارت جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزکے صدر شیخ محمد یونس  منعقد ہوئی ۔

تقریب میں صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروآنہ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوآنہ، ممبر قومی اسمبلی غلام بی بی بھروآنہ، ممبر صوبائی اسمبلی مولانا محمد معاویہ اعظم طارق، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی بیگم راشدہ یعقوب، مولانا مسرور نواز اور مہر سلطان سکندر بھروآنہ ، ریجنل جنرل منیجر میزان بنک معظم سعید خان ، تاجروں مختلف سرکاری محکموں کے افسران فیصل آبادچیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے عہدیداروں اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 تقریب میں سال 2019-20کے لئے نئے منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھایا۔ صوبائی وزیر مہر محمد اسلم بھروآنہ نے نو منتخب صدر کمانڈر (ر) صہیب فاروق،سینئر نائب صدر اظہار رندھاوا اور نائب صدر سفی احمد خان عرف گڈو خان سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر کمانڈر (ر) صہیب فاروق نے کہا کہ ضلع جھنگ پسماندگی کا شکار ہونے اور وسائل کی کمی کی وجہ سے اس وقت برین ڈرین اور اکانومی ڈرین کا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ہزاروں طلباءو طالبات یہاں میڈیکل کالج ، انجینئرنگ یونیورسٹی اور دیگر اعلیٰ تعلیمی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے بڑے شہروں کا رخ کرتے ہیں جس سے نہ صرف ہمارے ضلع کے بہترین طلباءجھنگ چھوڑ کر دوسرے شہروں میں جانے پر مجبور ہوتے ہیں بلکہ ان طلباءکو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے لئے ان کے والدین اس شہر سے کمایا ہوا پیسہ دوسرے شہروں میں خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ جھنگ کے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ ہے جس کے لئے حکومت نے گوجرہ روڑ پر 117ایکڑ اراضی بھی مختص کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ ان کی بھر پور کوشش ہو گی کہ وہ اس سال جھنگ کے لئے انڈسٹریل اسٹیٹ منظور کروائیں تاکہ نہ صرف اقتصادی طور پر جھنگ مستحکم ہو بلکہ 40ہزار سے زائد بے روزگار نوجوانون کو روز گار بھی مہیا ہو سکے ۔

کمانڈر (ر) صہیب فاروق نے کہا کہ جھنگ میں ایکسپورٹ پروموشن بیورو کا دفتر بھی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ یہاں کے صنعتکار اپنی پروڈکٹس بیرون ممالک فروخت کر کے زرمبادلہ کما سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے لئے حکومتی اداروں کے ساتھ معاونت کر کے جھنگ کی خوشحالی اور ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرئے گا۔

تقریب سے صوبائی وزیر محمد اسلم بھروانہ، فیصل جبوآنہ ، غلام بی بی بھروآنہ، مولانا محمد احمد لدھیانوی، مولانا معاویہ اعظم، شیخ واصف مجید، شیخ محمد یونس اور دیگر شرکاءنے بھی خطاب کیا۔

 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  34439
کوڈ
 
   
جھنگ کی خبریں
ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے کانگو وائرس کی روک تھام کے لئے موثراقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاکہ سنجیدگی سے بھرپور انسدادی وحفاظتی انتظامات کئے جائیں۔
وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر جناب کرنل محمد ایوب گادھی کوآرڈینیٹر ضلع جھنگ بلدیہ جھنگ اورضلع جھنگ کی مخصوص نشستوں پرالیکشن کے لئے محترمہ راشدہ یعقوب ایم پی اے کے آفس سیشن چوک آمد ۔
چناب کالج جھنگ کے ہزاروں طلباء و طالبات کے والدین کا سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد سے سکیورٹی گارڈز ٹیکس کے نام پر لاکھوں روپیہ ماہانہ وصول کرنے کے باوجود گاڑیوں میں سکیورٹی گارڈز تعینات نہ کرنے پر شدید احتجاج
ضلع بھر میں ووٹوں کے اندراج و اخراج اور ویری فیکیشن کیلئے گھر گھرجاکر 17افسران کی نگرانی میں 404افراد پر مشتمل عملہ کو متحرک کر دیا گیا ہے

مقبول ترین
امیر جماعت اسلامی پنجاب مولانا جاوید احمد قصوری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پرحکومت احتجاج نہیں عملی اقدام اٹھائے، اورپی ٹی آئی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ثابت ہوئی،حکومت کی جانب سے میڈیا پر قدغن لگانا میڈیا کو کنٹرول کرنے کی سوچ کی مذمت کرتے ہیں۔
جھنگ میں یوم یکجہتی کشمیربھرپور قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا،صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ ، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ ، ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹواور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطا ءالرحمان کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
سید ابوالحسن زیدی کا کہنا ہےکہ کشمیر یوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا نے دیکھ لیا ،مسئلہ کشمیر،کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے
ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے تعلیم دوست ویژن کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا اوربچوں کو تعلیم سے آراستہ کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، حکومت پنجاب فروغ تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔

علاقائی خبریں
راولپنڈی۔ضلع راولپنڈی کے درجنوںمردو خواتین ایجوکیٹر ز نے گزشتہ بروز ہفتہ پریس کلب راولپنڈی کے سامنے کنٹریکٹ اساتذہ کی ریگو لرائزیشن 10 سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا
۔راولپنڈی پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع وتحصیل راولپنڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بلدیاتی تحویل میں دینے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، بلدیاتی نمائندوں کاکا م سرکاری ادارے چلانا نہیں، اس سے سیاسی مداخلت مزید بڑھ جائے گی
ضلع میں کرشنگ سیزن کے دوران کاشتکاروں کی جانب سے شوگر ملز انتظامیہ کی طرف سے کٹوتی کی شکایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا سخت نوٹس، ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کو براہ راست کٹوتی اور وزن میں ہیرا پھیری کرنے کی شکایت پر شوگر ملز انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی ہدایت کر دی۔
آئی ٹی یونیورسٹی رحیم یار خاں کے میگا پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے موقع پرہدایات دیتے ہوئے کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ 3ارب روپے کی لاگت سے آئی ٹی یونیورسٹی رحیم یار خاں کا میگا ایجوکیشنل پراجیکٹ طالب علموں کو جدید سائنٹفک علوم سے بہرہ مند

روپے کی قدر میں کمی سے عوام پریشان حال
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں