جھنگ
Tuesday, 07 April, 2020
”یونیورسٹی کی تعمیرکیلئےاقدمات کئےجائیں گے،راجہ یاسر“

”یونیورسٹی کی تعمیرکیلئےاقدمات کئےجائیں گے،راجہ یاسر“

جھنگ ۔ صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفرازکہتے ہیں کہ یونیورسٹی آف جھنگ کی تعمیرو ترقی اور بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ معیاری تعلیم کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بزدار حکومت شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے تمام میسر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

 ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے گورنمنٹ غزالی کالج میں یونیورسٹی آف جھنگ کے سنڈیکیٹ کا 9واں اجلاس کے موقع پر کیا ۔اجلاس میں ممبر سنڈیکیٹ و رکن صوبائی اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق، وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیرسمیت دیگر اراکین سنڈیکیٹ سلطان سکندر بھروانہ، شیخ فواد اکرم اورمتعلقہ افسران بھی شریک تھے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بزدار حکومت شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے تمام میسر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔بزدار حکومت یونیورسٹی آف جھنگ کو صفہ اول کی یونیورسٹی بنانے کےلئے سنجیدہ ہے۔ ضلع میں یونیورسٹی کے قیام سے سٹوڈنٹس خصوصا طالبات گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گی ۔

 بعد ازاں صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفرازنے اپنے دورہ کے دوران رکن صوبائی اسمبلی مولانا معاویہ اعظم کے ہمراہ گورنمنٹ غزالی کالج میں قائم کیمپس برائے یونیورسٹی آف جھنگ میں جاری کلاسز اور دیگر انتظامی امور کی پیش رفت کاجائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا۔

انہوںنے کلاس رومز ،گراسی پلاٹ اورپارکنگ سمیت دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا اورمتعلقہ افسران کو انتظامی امور میںبہتر اور تیزی لانے سمیت یونیورسٹی کے سلسلہ میں کالج میںتمام ترقیاتی کاموں کی کڑی نگرانی کے حوالہ سے احکامات جاری کئے۔

صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن نے لاہور کالج برائے خوتین یونیورسٹی کیمپس کا بھی دورہ کیا۔ دریں اثنا ءصوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے و یژن کے مطابق اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی قیادت میں شعبہ تعلیم میں نمایاں تبدیلی کےلئے کوشاں ہیں۔نظام تعلیم میں جدت لانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیار ی اور اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے حوالہ سے صوبہ بھر کے کالجز و یونیورسٹیز کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ویژن کے تحت مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے متعددترقیاتی منصوبو ںپر عمل درآمد ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف غلام غازی سیال، محمد شیراز معاویہ سمیت کالج کے تدریسی سٹاف اور طالبات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  62335
کوڈ
 
   
جھنگ کی خبریں
ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے کانگو وائرس کی روک تھام کے لئے موثراقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاکہ سنجیدگی سے بھرپور انسدادی وحفاظتی انتظامات کئے جائیں۔
وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر جناب کرنل محمد ایوب گادھی کوآرڈینیٹر ضلع جھنگ بلدیہ جھنگ اورضلع جھنگ کی مخصوص نشستوں پرالیکشن کے لئے محترمہ راشدہ یعقوب ایم پی اے کے آفس سیشن چوک آمد ۔
چناب کالج جھنگ کے ہزاروں طلباء و طالبات کے والدین کا سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد سے سکیورٹی گارڈز ٹیکس کے نام پر لاکھوں روپیہ ماہانہ وصول کرنے کے باوجود گاڑیوں میں سکیورٹی گارڈز تعینات نہ کرنے پر شدید احتجاج
ضلع بھر میں ووٹوں کے اندراج و اخراج اور ویری فیکیشن کیلئے گھر گھرجاکر 17افسران کی نگرانی میں 404افراد پر مشتمل عملہ کو متحرک کر دیا گیا ہے

مقبول ترین
معروف سیاسی شخصیت سابق سینیٹر سیدہ صغریٰ اما م کا کہنا ہے کہ کو رونا وائرس کی وبا کےخلاف جنگ میں پاکستانی قوم پوری طرح متحد ہے اوراس مشکل گھڑی میں تعاون کیلئے عام شہری کی حیثیت سے عوامی خدمت کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور انکی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
کرونا کی وباءکے باعث بچوں کی پڑھائی کیبل چینل تعلیم گھر کے ذریعے شروع کر دی گئی ہے۔اس حوالہ سے ضلع جھنگ میں بھی کیبل چینلز پر صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک بچوں کو براہ راست تعلیمی لیکچرز دیئے جائینگے۔
آئی ایم پاکستان ورلڈ وائلڈ موومنٹ ضلع جھنگ کی صدر فرحت اقبال کا کہنا ہےکہ غریب نادار کی خدمت اولین ترجیح ہے ،آئی ایم پاکستان ورلڈ وائلڈ موومنٹ کا پلیٹ فارم بلاتفریق عوامی خدمت کے لئے میدان عمل میں موجود ہے اورکروانا ڈیزاسٹر کے موقع پرخدمت کا عمل جاری ہے ۔
دریائے چناب و جہلم میں نچلے درجے کے سیلاب کے باعث تحصیل جھنگ، تحصیل شورکوٹ، تحصیل اٹھارہ ہزاری اور تحصیل احمد پور سیال کے درجنوں دیہات زیر آب آگئے جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی گندم سمیت دیگر تیار فصلیں متاثرہونے کے خدشات میں اضافہ ہو گیاہے۔

علاقائی خبریں
ڈسٹرکٹ اورکزئی میں مکان کی چار دیواری اچانک منہدم ہونے سے ملبے تلے دب کر زندگی کی بازی ہارگئے۔اور کزئی پولیس کے مطابق کہ لوئر اورکزئی کے علاقہ منی خیل درہ میں غلام نبی نامی شخص کے رہائشی مکان کی چار دیواری
ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ کوہاٹ روڈ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کہ ڈی سی ہنگو طیب عبداللہ جوکہ گاڑی میں کوہاٹ کی جانب سفر پر رواں تھے کہ بابر میلہ کے قریب گاڑی بے قابو ہوکر الٹ جانے سے شدید زخمی ہوگئے
ہماری قوم کا جذبہ کسی سے کم نہیں ہم نے من حیث القوم اس وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا اور اسے شکست دینی ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب لوگ اپنے سماجی رابطوں کو منقطع کرتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگان اور تمام انتظامی مشینری عوام کے تحفظ اور بہترین طبی سہولیات فراہمی کے لئے متحرک ہے
لاک ڈاون کے پیشِ نظر گھروں میں محصورعوام کو گھریلو سامان انکی دہلیز پر پہنچانے کے لیے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان علی شہزاد کا زبردست اقدام۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی طرف سے پنجاب

روپے کی قدر میں کمی سے عوام پریشان حال
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں