جھنگ
Tuesday, 07 April, 2020
” تفتیشی افسران تفتیش کے نقائص دور کریں، رفعت مختار “

” تفتیشی افسران تفتیش کے نقائص دور کریں، رفعت مختار “

جھنگ ۔  ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد رفعت مختارراجہ نے ناقص کارکردگی اور فرائض کی بجاآوری میں عدم دلچسپی اور کرپشن کی شکایت پر پولیس لائن جھنگ میں اردل روم کاانعقادکیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملازمان کو دی گئیں مختلف محکمانہ سزاﺅں کیخلاف اپیل ہائے کی سماعت کی اور سائلین کی درخواستوں پر مناسب احکامات دیئے ۔

RPO فیصل آباد نے جھنگ کے 04 اہم مقدمات کے تفتیشی افسران کو معہ مثل مقدمہ طلب کیا اور مقدمات میں کی گئی تفتیش کا بغور جائزہ بھی لیا ۔ انہوں نے تفتیشی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسران اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تفتیش کے نقائص کو دور کریں ، جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کو فوراً فرانزک لیبارٹری بھجوائےں تا کہ حقیقی گنہگار کو قرار واقعی سزا دی جا سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب اپنی پراگریس کو مزید بہتر کریں، پولیس کے ہرافسراور اہلکارکوفرض کی بجاآوری پرتوجہ مرکوز کرنا ہوگی، کرپشن کرنے اور کار سرکار میں دلچسپی نہ لینے والوں کو سخت سزائیں بھی دی جائیں گی ۔ جس پر تمام تفتیشی افسران نے اس عزم کا اعادہ کےا کہ وہ پہلے سے مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور اپنا کام نہایت ایمانداری اور محنت سے کریں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  82477
کوڈ
 
   
جھنگ کی خبریں
ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے کانگو وائرس کی روک تھام کے لئے موثراقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاکہ سنجیدگی سے بھرپور انسدادی وحفاظتی انتظامات کئے جائیں۔
وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر جناب کرنل محمد ایوب گادھی کوآرڈینیٹر ضلع جھنگ بلدیہ جھنگ اورضلع جھنگ کی مخصوص نشستوں پرالیکشن کے لئے محترمہ راشدہ یعقوب ایم پی اے کے آفس سیشن چوک آمد ۔
چناب کالج جھنگ کے ہزاروں طلباء و طالبات کے والدین کا سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد سے سکیورٹی گارڈز ٹیکس کے نام پر لاکھوں روپیہ ماہانہ وصول کرنے کے باوجود گاڑیوں میں سکیورٹی گارڈز تعینات نہ کرنے پر شدید احتجاج
ضلع بھر میں ووٹوں کے اندراج و اخراج اور ویری فیکیشن کیلئے گھر گھرجاکر 17افسران کی نگرانی میں 404افراد پر مشتمل عملہ کو متحرک کر دیا گیا ہے

مقبول ترین
معروف سیاسی شخصیت سابق سینیٹر سیدہ صغریٰ اما م کا کہنا ہے کہ کو رونا وائرس کی وبا کےخلاف جنگ میں پاکستانی قوم پوری طرح متحد ہے اوراس مشکل گھڑی میں تعاون کیلئے عام شہری کی حیثیت سے عوامی خدمت کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور انکی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
کرونا کی وباءکے باعث بچوں کی پڑھائی کیبل چینل تعلیم گھر کے ذریعے شروع کر دی گئی ہے۔اس حوالہ سے ضلع جھنگ میں بھی کیبل چینلز پر صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک بچوں کو براہ راست تعلیمی لیکچرز دیئے جائینگے۔
آئی ایم پاکستان ورلڈ وائلڈ موومنٹ ضلع جھنگ کی صدر فرحت اقبال کا کہنا ہےکہ غریب نادار کی خدمت اولین ترجیح ہے ،آئی ایم پاکستان ورلڈ وائلڈ موومنٹ کا پلیٹ فارم بلاتفریق عوامی خدمت کے لئے میدان عمل میں موجود ہے اورکروانا ڈیزاسٹر کے موقع پرخدمت کا عمل جاری ہے ۔
دریائے چناب و جہلم میں نچلے درجے کے سیلاب کے باعث تحصیل جھنگ، تحصیل شورکوٹ، تحصیل اٹھارہ ہزاری اور تحصیل احمد پور سیال کے درجنوں دیہات زیر آب آگئے جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی گندم سمیت دیگر تیار فصلیں متاثرہونے کے خدشات میں اضافہ ہو گیاہے۔

علاقائی خبریں
ڈسٹرکٹ اورکزئی میں مکان کی چار دیواری اچانک منہدم ہونے سے ملبے تلے دب کر زندگی کی بازی ہارگئے۔اور کزئی پولیس کے مطابق کہ لوئر اورکزئی کے علاقہ منی خیل درہ میں غلام نبی نامی شخص کے رہائشی مکان کی چار دیواری
ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ کوہاٹ روڈ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کہ ڈی سی ہنگو طیب عبداللہ جوکہ گاڑی میں کوہاٹ کی جانب سفر پر رواں تھے کہ بابر میلہ کے قریب گاڑی بے قابو ہوکر الٹ جانے سے شدید زخمی ہوگئے
ہماری قوم کا جذبہ کسی سے کم نہیں ہم نے من حیث القوم اس وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا اور اسے شکست دینی ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب لوگ اپنے سماجی رابطوں کو منقطع کرتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگان اور تمام انتظامی مشینری عوام کے تحفظ اور بہترین طبی سہولیات فراہمی کے لئے متحرک ہے
لاک ڈاون کے پیشِ نظر گھروں میں محصورعوام کو گھریلو سامان انکی دہلیز پر پہنچانے کے لیے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان علی شہزاد کا زبردست اقدام۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی طرف سے پنجاب

روپے کی قدر میں کمی سے عوام پریشان حال
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں