کوہاٹ
Friday, 18 October, 2019
جنرل راحیل فوجی عدالتوں کے ذریعے انصاف دلائیں، قادری

جنرل راحیل فوجی عدالتوں کے ذریعے انصاف دلائیں، قادری

اپ ڈیٹ نیوز ۔۔۔۔۔۔

لاہور ۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے آرمی چیف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو فوجی عدالتوں کے ذریعے انصاف دلانے کی اپیل کر دی۔ کہتے ہیں پاکستان کا نظام اور قانون غریب کی داد رسی سے قاصر ہے۔ دوسال گزر گئے وہیں کے وہیں کھڑے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں خون بکتا ہے، قتل ہوتے ہیں، ظلم ہوتا ہے لیکن پاکستان کا ںطام کسی مظلوم کو انصاف دلانے کی طاقت نہیں رکھتا۔ یہاں کا قانون ظالموں اور درندوں کے لئے نہیں ہے۔ شہداء کے لواحقین کو انکی جرات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ مایوس ہو کر دیت کے نام پر اپنے عزیزوں کا خون بیچتے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن شہداء کے خاندانوں کو دیت کے نام پر کروڑوں روپے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے ٹھکرا دی۔ حکمرانوں کا جبر اور ظلم کسی کو ڈرا اور جھکا نہیں سکا اور ان کا سرمایہ بھی کسی کو خرید نہیں سکا۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کا ظلم سب نے دیکھا لیکن مقدمہ درج نہ ہوا یہ کونسا قانون ہے۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج اور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود بھی ہماری ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ 12 گھنٹے گولیاں چلیں، کہاں گئی جمہوریت اور کہاں گیا قانون۔ مدعیوں اور گواہوں کو عدالت کے کٹہرے میں ملزم بنایا دیا گیا۔ 

ان کا کہنا تھا آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں 14 جون 2014 کو کھڑے تھے۔ سیاسی باتیں کرنا آسان لیکن انصاف دینا مشکل ہوتا ہے۔ قانون کی جنگ لڑتے رہیں گے کوئی سودا نہیں کریں گے۔ 

طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ ظلم اور بربریت کے نتیجے میں ایک ہی راستہ باقی ہے۔ جنرل راحیل شریف ہمیں انصاف دلائیں اسکے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آتا- آرمی چیف فوجی عدالت کے ذریعے انصاف دلائیں، ہمارا مطالبہ صرف انصاف اور قصاص ہے۔

وقت اشاعت: Saturday, 18 June, 2016 00:59 PST

اس سے قبل سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو سال مکمل ہونے پر عوامی تحریک نے مال روڈ پر دھرنا دے دیا ہے۔

ترانوں کی گونج، پارٹی پرچموں کی بہار سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو سال مکمل ہونے پر عوامی تحریک کے کارکن پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

عوامی تحریک کے دھرنے میں تحریک انصاف پیپلز پارٹی، آل پاکستان مسلم لیگ، (ق) لیگ، ایم کیو ایم ، آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد شریک۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے لطیف کھوسہ، منظور وٹو ، (ق) لیگ سے چوہدری پرویز الٰہی جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی طاہر القادری کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہیں۔
تحریک انصاف کی رہنما سلونی بخاری وفد کے ہمراہ دھرنے میں شریک ہے اور ایم کیو ایم کے رہنما میاں عتیق کی سربراہی میں وفد نے شرکت کی۔ اس سے پہلے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے اپنے ویڈیو پیغام میں واضح کیا ہے کہ دھرنے کی مدت کا تعین حکومتی رویہ کرے گا۔ 

مال روڈ پر دھرنے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔ عوامی تحریک کے مطابق پنجاب بھر سے کارکن دھرنے میں شرکت کیلئے پہنچ رہے ہیں۔ ادھر کراچی میں عوامی تحریک نے نمائش چورنگی پر دھرنا دیا ۔ دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔ 

شرکاء نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں۔ دھرنےکیا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شرکاء کے لئے نمائش چورنگی پر سحری کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں رہا۔ عید کے بعد ایسی تحریک چلائیں گے کہ جاتی امرا کی اینٹ سے اینٹ بج جائے گی۔ 

انہوں نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ 

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جولائی کے بعد 100 دن پاکستان کیسیاست کیلئے بہت اہم ہیں۔ دھرنے میں قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دستاویزی فلم اور میڈیا کوریج دکھائی گئی تو دھرنے میں شریک مرد و خواتین اشکبار ہو گئے۔

دھرنے میں روانگی کے موقع پر اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ابھی کسی تحریک کا اعلان نہیں کررہا، ظلم و جبر کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے، کبھی زندگی میں کسی خطرے کی پرواہ نہیں کی۔ 

انہوں نے کہا کہ دھرنے میں اہم اعلان کروں گا اور دھرنے میں ہی اسے جاری رکھنے یا ختم کرنے سے متعلق اعلان کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیوں سے متعلق بیان خبروں میں جگہ بنانے کے لیے دیا گیا۔

واضح رہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنان کے درمیان جھڑپوں میں 14 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے اور واقعہ کے 2 سال گزرنے کے باوجود متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم نہیں کیا جاسکا ہےجب کہ مقدمہ اب تک انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  29397
کوڈ
 
   
مقبول ترین
کوہاٹ کے علاقے سماری میں پولیس نے خفیہ اطلاع پردہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پردستی بم سے حملہ کردیا جس سے ایس ایچ او افضل خان زخمی ہوگئے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے زیر تفتیش گرفتار ملزمان کی ویڈیوز کی تشہیر کو غیرقانونی اور غیراخلاقی قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت سے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔
دفتر خارجہ پاکستان کی بدحواسی کے باعث ادارہ خفت کاشکار ہوا۔ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پرمشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے تعزیتی بیان جاری کردیا گیا۔ ایدھی صاحب خیریت سے ہیں۔
مصر کی ایک عدالت میں سابق صدر محمد مرسی سمیت دس افراد پر قطر کے لئے جاسوسی کے الزام میں کیس چلایا گیا۔ عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر محمد مرسی کو عمر قید کی سزا، دو قریبی ساتھیوں کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا سنا دی ۔

علاقائی خبریں
۔راولپنڈی پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع وتحصیل راولپنڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بلدیاتی تحویل میں دینے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، بلدیاتی نمائندوں کاکا م سرکاری ادارے چلانا نہیں، اس سے سیاسی مداخلت مزید بڑھ جائے گی
جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب میں شیخ محمد یونس ،صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروآنہ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوآنہ، ممبر قومی اسمبلی غلام بی بی بھروآنہ، ممبر صوبائی اسمبلی مولانا محمد معاویہ اعظم طارق، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی بیگم راشدہ یعقوب سمیت عہدیداروں اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب مولانا جاوید احمد قصوری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پرحکومت احتجاج نہیں عملی اقدام اٹھائے، اورپی ٹی آئی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ثابت ہوئی،حکومت کی جانب سے میڈیا پر قدغن لگانا میڈیا کو کنٹرول کرنے کی سوچ کی مذمت کرتے ہیں۔
جھنگ میں یوم یکجہتی کشمیربھرپور قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا،صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ ، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ ، ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹواور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطا ءالرحمان کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں