کوہاٹ
Tuesday, 25 February, 2020
پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا گیا

پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا گیا

 

لنڈی کوتل ۔ پاکستان اورافغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بند ہونے والا طورخم بارڈر ساتویں روز ہرقسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے تاہم بغیر دستاویزات کے آنے والے افغان باشندوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔

میڈیا کے مطابق پاک افغان حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد آج طورخم بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ طورخم بارڈر کے کھلتے ہی سرحد کے دونوں اطراف وطن واپسی کے منتظر افراد کی لمبی قطاریں لگ گئیں جب کہ گزشتہ کئی روز سے بند ٹریڈ ٹرانزٹ کی آمدورفت بھی آج شروع ہو جائے گی۔ طورخم بارڈر پر سفری دستاویزات کی چیکنگ کے بعد امیگریشن حکام کی جانب سے وطن واپس جانے والوں کو ویزے جاری کئے جائیں گے تاہم بغیر سفری دستاویزات کے آنے والے افغان شہریوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کشیدگی کے دوران شہید ہونے والے پاکستان کے میجر علی جواد چنگیزی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث علاقے میں نافذ کیا گیا کرفیو بھی ختم کردیا گیا ہے جس کے بعد لنڈی کوتل کے بازار کھل گئے ہیں اور معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھی طورخم بارڈر پر آمدورفت بحال ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ آج صبح پاک افغان حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آمدورفت بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صرف قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ طورخم بارڈر پر گیٹ لگانے کے معاملے پر گزشتہ اتوار کو پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی تھی اور افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کے میجر علی جواد چنگیزی شہید جب کہ 10 اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  21356
کوڈ
 
   
مقبول ترین
کوہاٹ کے علاقے سماری میں پولیس نے خفیہ اطلاع پردہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پردستی بم سے حملہ کردیا جس سے ایس ایچ او افضل خان زخمی ہوگئے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے زیر تفتیش گرفتار ملزمان کی ویڈیوز کی تشہیر کو غیرقانونی اور غیراخلاقی قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت سے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔
دفتر خارجہ پاکستان کی بدحواسی کے باعث ادارہ خفت کاشکار ہوا۔ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پرمشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے تعزیتی بیان جاری کردیا گیا۔ ایدھی صاحب خیریت سے ہیں۔
مصر کی ایک عدالت میں سابق صدر محمد مرسی سمیت دس افراد پر قطر کے لئے جاسوسی کے الزام میں کیس چلایا گیا۔ عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر محمد مرسی کو عمر قید کی سزا، دو قریبی ساتھیوں کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا سنا دی ۔

علاقائی خبریں
میرے دادا مرحوم چوہدری عصمت اللہ نے تحریک پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کیا نواحی علاقے چک عصمت اللہ ریلوے اسٹیشن بھی  انھیں کے نام سے  منسوب تھا میاں محمد محمد اظہر  ایڈووکیٹ نے اپنی انتخابی  مہم کے سلسلے میں ڈسٹرک بار کے  ممبران اور گروپس سے ملاقاتیں کیں
ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد رفعت مختارراجہ نے ناقص کارکردگی اور فرائض کی بجاآوری میں عدم دلچسپی اور کرپشن کی شکایت پر پولیس لائن جھنگ میں اردل روم کاانعقادکیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملازمان کو دی گئیں مختلف محکمانہ سزاﺅں کیخلاف اپیل ہائے کی سماعت کی اور سائلین کی درخواستوں پر مناسب احکامات دیئے ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر ملاوٹ مافیا کے خلاف بھر پور کریک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور پہلے مرحلہ میں دودھ کے سیل پوائنٹ اور انہیں سپلائی کرنے والوں کو چیک کرنے کے احکامات جاری کئے گئےہیں
صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفرازکہتے ہیں کہ یونیورسٹی آف جھنگ کی تعمیرو ترقی اور بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ معیاری تعلیم کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے۔

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں