کوہاٹ
Tuesday, 25 February, 2020
پینے کا صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے، شہباز

پینے کا صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے، شہباز

لاہور- وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے۔ اربوں روپے کی لاگت سے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت صاف پانی پروگرام کے تحت عوام کو پینے کے صاف پانی کا حق دے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کے مختلف امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے باعث غیر معیاری پانی کی وجہ سے جنم لینے والی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی، جبکہ عوام کی صحت کے حوالے سے یہ پروگرام بہت اہمیت کا حامل ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب صاف پانی پروگرام کیلئے تیس ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے

اس موقع پر یدایت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لئے دنیا کی بہترین کمپنیوں کا شفاف انداز سے قواعد و ضوابط مد نظر رکھ کر انتخاب کیا جائے، اور اس ضمن میں ہونے والے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے، جبکہ صاف پانی کمپنی کی استعداد کار بڑھانے کے لئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف صاف پانی کمپنی کے منصوبے کے مختلف امور کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  19610
کوڈ
 
   
مقبول ترین
کوہاٹ کے علاقے سماری میں پولیس نے خفیہ اطلاع پردہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پردستی بم سے حملہ کردیا جس سے ایس ایچ او افضل خان زخمی ہوگئے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے زیر تفتیش گرفتار ملزمان کی ویڈیوز کی تشہیر کو غیرقانونی اور غیراخلاقی قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت سے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔
دفتر خارجہ پاکستان کی بدحواسی کے باعث ادارہ خفت کاشکار ہوا۔ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پرمشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے تعزیتی بیان جاری کردیا گیا۔ ایدھی صاحب خیریت سے ہیں۔
مصر کی ایک عدالت میں سابق صدر محمد مرسی سمیت دس افراد پر قطر کے لئے جاسوسی کے الزام میں کیس چلایا گیا۔ عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر محمد مرسی کو عمر قید کی سزا، دو قریبی ساتھیوں کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا سنا دی ۔

علاقائی خبریں
میرے دادا مرحوم چوہدری عصمت اللہ نے تحریک پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کیا نواحی علاقے چک عصمت اللہ ریلوے اسٹیشن بھی  انھیں کے نام سے  منسوب تھا میاں محمد محمد اظہر  ایڈووکیٹ نے اپنی انتخابی  مہم کے سلسلے میں ڈسٹرک بار کے  ممبران اور گروپس سے ملاقاتیں کیں
ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد رفعت مختارراجہ نے ناقص کارکردگی اور فرائض کی بجاآوری میں عدم دلچسپی اور کرپشن کی شکایت پر پولیس لائن جھنگ میں اردل روم کاانعقادکیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملازمان کو دی گئیں مختلف محکمانہ سزاﺅں کیخلاف اپیل ہائے کی سماعت کی اور سائلین کی درخواستوں پر مناسب احکامات دیئے ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر ملاوٹ مافیا کے خلاف بھر پور کریک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور پہلے مرحلہ میں دودھ کے سیل پوائنٹ اور انہیں سپلائی کرنے والوں کو چیک کرنے کے احکامات جاری کئے گئےہیں
صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفرازکہتے ہیں کہ یونیورسٹی آف جھنگ کی تعمیرو ترقی اور بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ معیاری تعلیم کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے۔

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں