کوہاٹ
Tuesday, 25 February, 2020
مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو عمرقید کی سزاسنا دی

مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو عمرقید کی سزاسنا دی

قاہرہ ۔ مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو عمر قید جبکہ ان کے دو ساتھیوں کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا سنا دی ۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کی ایک عدالت میں سابق صدر محمد مرسی سمیت دس افراد پر قطر کے لئے جاسوسی کے الزام میں کیس چلایا گیا۔ عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر محمد مرسی کو عمر قید کی سزا، دو قریبی ساتھیوں کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا سنا دی ۔ 

عرب میڈیا کے مطابق سزا پانے والوں میں الجزائر ٹی وی کے دو صحافی بھی شامل ہیں ۔ عدالت کے جج نے الجزیرہ کے دو ملازمین کی شناخت علاء عمر محمد اور ابراہیم محمد ہلال کے نام سے کی ہے۔ 

ڈاکٹر مرسی کی عمر قید کی مدت پچیس سال ہو گی اور اس فیصلے کے خلاف کسی اعلیٰ عدالت میں نظرثانی کی اپیل بھی نہیں کی جا سکتی۔ اسی مقدمے میں عدالت نے ایک اور خاتون صحافیہ اسماء الخطیب کو بھی سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ وہ ایک میڈیا نیٹ ورک رسد کے لیے کام کرتی تھیں۔ 

رسد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا ڈاکٹر مرسی کی سابقہ جماعت اخوان المسلمون سے تعلق تھا۔

واضح رہے کہ مصر کی مسلح افواج کے سربراہ (موجودہ صدر) عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ اور دوسرے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کے بعد ڈاکٹر محمد مرسی کو 3 جولائی 2013ء کو صدارت سے معزول کر دیا تھا اور انھیں گرفتار کر کے جیل کی دیواروں کے پیچھے دھکیل دیا تھا۔

یاد رہے کہ مصر کی عدالت کی جانب سے محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے دیگر 100 ارکان کو ایک علیحدہ مقدمے میں سزائے موت یا عمر قید دینے کے حوالے سے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جس میں ان پر الزام ہے کہ وہ تمام افراد 2011 میں مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران جیل توڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

سابق صدر محمد مرسی اور دیگر 100 قیدیوں کو جیل توڑنے اور اس دوران پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے الزام میں 16 مئی کو سزائے موت بھی سنائی جاچکی ہے۔مصر کی عدالتوں کی جانب سے دی جانے والی ان سزاں کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں، امریکا، یورپی یونین اور پاکستان میں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  31704
کوڈ
 
   
مقبول ترین
کوہاٹ کے علاقے سماری میں پولیس نے خفیہ اطلاع پردہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پردستی بم سے حملہ کردیا جس سے ایس ایچ او افضل خان زخمی ہوگئے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے زیر تفتیش گرفتار ملزمان کی ویڈیوز کی تشہیر کو غیرقانونی اور غیراخلاقی قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت سے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔
دفتر خارجہ پاکستان کی بدحواسی کے باعث ادارہ خفت کاشکار ہوا۔ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پرمشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے تعزیتی بیان جاری کردیا گیا۔ ایدھی صاحب خیریت سے ہیں۔
پاکستان اورافغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بند ہونے والا طورخم بارڈر ساتویں روز ہرقسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے تاہم بغیر دستاویزات کے آنے والے افغان باشندوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔

علاقائی خبریں
میرے دادا مرحوم چوہدری عصمت اللہ نے تحریک پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کیا نواحی علاقے چک عصمت اللہ ریلوے اسٹیشن بھی  انھیں کے نام سے  منسوب تھا میاں محمد محمد اظہر  ایڈووکیٹ نے اپنی انتخابی  مہم کے سلسلے میں ڈسٹرک بار کے  ممبران اور گروپس سے ملاقاتیں کیں
ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد رفعت مختارراجہ نے ناقص کارکردگی اور فرائض کی بجاآوری میں عدم دلچسپی اور کرپشن کی شکایت پر پولیس لائن جھنگ میں اردل روم کاانعقادکیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملازمان کو دی گئیں مختلف محکمانہ سزاﺅں کیخلاف اپیل ہائے کی سماعت کی اور سائلین کی درخواستوں پر مناسب احکامات دیئے ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر ملاوٹ مافیا کے خلاف بھر پور کریک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور پہلے مرحلہ میں دودھ کے سیل پوائنٹ اور انہیں سپلائی کرنے والوں کو چیک کرنے کے احکامات جاری کئے گئےہیں
صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفرازکہتے ہیں کہ یونیورسٹی آف جھنگ کی تعمیرو ترقی اور بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ معیاری تعلیم کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے۔

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں