کوہاٹ
Monday, 09 December, 2019
کوہاٹ: پولیس مقابلہ، دہشت گرد ہلاک، ایس ایچ او زخمی

کوہاٹ: پولیس مقابلہ، دہشت گرد ہلاک، ایس ایچ او زخمی

کوہاٹ ۔ سماری میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جب کہ ایس ایچ او زخمی ہوگیا۔

میڈیا کے مطابق کوہاٹ کے علاقے سماری میں پولیس نے خفیہ اطلاع پردہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پردستی بم سے حملہ کردیا جس سے ایس ایچ او افضل خان زخمی ہوگئے۔ 

پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں مطلوب دہشت گرد انعام اللہ مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد انعام اللہ لاچی میں 2 روز قبل پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم تھا جب کہ دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  48861
کوڈ
 
   
مقبول ترین
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے زیر تفتیش گرفتار ملزمان کی ویڈیوز کی تشہیر کو غیرقانونی اور غیراخلاقی قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت سے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔
دفتر خارجہ پاکستان کی بدحواسی کے باعث ادارہ خفت کاشکار ہوا۔ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پرمشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے تعزیتی بیان جاری کردیا گیا۔ ایدھی صاحب خیریت سے ہیں۔
مصر کی ایک عدالت میں سابق صدر محمد مرسی سمیت دس افراد پر قطر کے لئے جاسوسی کے الزام میں کیس چلایا گیا۔ عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر محمد مرسی کو عمر قید کی سزا، دو قریبی ساتھیوں کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا سنا دی ۔
پاکستان اورافغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بند ہونے والا طورخم بارڈر ساتویں روز ہرقسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے تاہم بغیر دستاویزات کے آنے والے افغان باشندوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔

علاقائی خبریں
ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد رفعت مختار راجہ کا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری بلا خوف خطرکی جائے۔ مقدمات کی تفتیش میں انتہائی میرٹ و انصاف کو یقینی بنایا جائے ۔کسی بھی قسم کی بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ہم پہلے سے بڑھ کرخدمت اورحسن واخلاق کواپنا شعار بنائیں گے ۔
جھنگ ضلع کونسل میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعطالراحمن کا کہنا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، اور اگرکسی کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلا جھجھک میرے پاس آسکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جھنگ طاہر وٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد کرکے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں۔اور کھلی کچہریوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں محکموں کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
راولپنڈی۔ضلع راولپنڈی کے درجنوںمردو خواتین ایجوکیٹر ز نے گزشتہ بروز ہفتہ پریس کلب راولپنڈی کے سامنے کنٹریکٹ اساتذہ کی ریگو لرائزیشن 10 سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں