لاہور
Thursday, 18 April, 2024
تعارف

لاہور صوبہ پنجاب پاکستان کا دارالحکومت اور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ یہ پاکستان کا ثقافتی، تعلیمی اور تاریخی مرکز ہے۔ اسے پاکستان کا دل اور باغوں کا شہر بھی کہتے ہیں۔ یہ شہر دریائے راوی کے کنارے واقع ہے۔ اس شہر کی آبادی ایک کروڑ کے قریب ہے۔

شاہی قلعہ، شالامار باغ، بادشاہی مسجد، مقبرہ جہانگیر اور مقبرہ نور جہاں مغل دور کی یادگار ہیں۔ سکھ اور برطانوی دور کی بھی تاریخی عمارتیں موجود ہیں۔ 

لاہور شہر کے شمال اور مغرب میں شیخوپورہ، مشرق میں واہگہ اور جنوب میں ضلع قصور واقع ہے۔ دریائے راوی شہر کے شمال میں بہتا ہے اور شہر کا کُل رقبہ 404 مربع کلومیٹر ہے۔

لاہور کا موسم زیادہ تر نیم خشک ہوتا ہے، پورے سال گرم ترین مہینہ جون ہے جس میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر جاتی ہے۔ مون سون کا آغاز جون کے آخری ایام میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے پھر جولائی کے مہینے میں سب سے زیادہ بارشیں ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ سال کا سب سے ٹھنڈہ مہینہ جنوری کا مہینہ ہوتا ہے۔ شہر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری 30 مئی 1944 کو اور 10 جون 2007 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

شنگھائی میں ’ڈزنی لینڈ‘ کا شاندار افتتاح
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں