مظفر آباد
Tuesday, 23 July, 2019
مظفر آباد: دریائے نیلم میں بس گرنے سے 20 جاں بحق
وادی نیلم کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے خواتین سمیت 20 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ وادی نیلم سے مظفر آباد جانے والی مسافر بس فنی خرابی کے باعث نوسیری نیلم جہلم پراجیکٹ کے قریب دریائے نیلم میں جاگری۔
آزاد کشمیر اسمبلی اورکشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس

بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے، چوہدری واجد
کشمیریوں کو اگر حق خودارادیت نہ دیا گیا تو جنوبی ایشیا کا امن کسی صورت قائم نہیں رہ سکتا کوئی بھی طاقت کشمیری قوم کو آزادی کی منزل سے زیادہ دیر تک دور نہیں رکھ سکتی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ تشدد بھارت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے
بھارت مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کرے، سردار اکبر خان
آزاد حکومت کے وزیر جنگلات ،وائلڈلائف ،فشریز سردارمیراکبر خان نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرکے اندر نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کرے عالمی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھارت کی انسانیت سوز پالیسی کا فوری نوٹس لیں ۔

الیکشن میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے ، فاروق طاہر
ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر سردار فاروق احمد طاہر نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت الیکشن میں کئے گئے اعلانات پر عملددرآمد کرے گی اور بہت جلد عوام تبدیلی محسوس کریں گئے۔
لینڈ سلائیڈنگ اور بھاری ٹریفک سڑکوں کی تباہی کی وجوہا ت ہیں، مسعود خان
صدرآزادجموں وکشمیر سردارمحمد مسعود خان سے چوہدری محمد یسین گلشن، سید شوکت حسین شاہ، چوہدری محمد شہزاد، محترمہ نسیمہ وانی، احمد رضا قادری اور اسد علیم شاہ پر مشتمل ممبران قانون ساز اسمبلی کے گروپ نے گذشتہ روز یہاں صدارتی سیکرٹریٹ میں اُن سے ملاقات کی ۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی قیادت کو فورا رہا کیا جائے، واجد چوہدری
سات روز گزر گئے اور چیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جناب یسین ملک کی کوئی خبر نہیں بھارتی مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ جلد از جلد یسین ملک صاحب سے انکے اہل خانہ کی ملاقات کروائے اور کشمیری قوم کو انکے راہنما کے متعلق باخبر کیا جائے۔
گرفتار ملزمان کی ویڈیوز کی تشہیر غیرقانونی ہے، نثار
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے زیر تفتیش گرفتار ملزمان کی ویڈیوز کی تشہیر کو غیرقانونی اور غیراخلاقی قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت سے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔
عبدالستار ایدھی زندہ: دفتر خارجہ نے تعزیتی بیان جاری کردیا
دفتر خارجہ پاکستان کی بدحواسی کے باعث ادارہ خفت کاشکار ہوا۔ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پرمشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے تعزیتی بیان جاری کردیا گیا۔ ایدھی صاحب خیریت سے ہیں۔
مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو عمرقید کی سزاسنا دی
مصر کی ایک عدالت میں سابق صدر محمد مرسی سمیت دس افراد پر قطر کے لئے جاسوسی کے الزام میں کیس چلایا گیا۔ عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر محمد مرسی کو عمر قید کی سزا، دو قریبی ساتھیوں کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا سنا دی ۔
پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا گیا
پاکستان اورافغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بند ہونے والا طورخم بارڈر ساتویں روز ہرقسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے تاہم بغیر دستاویزات کے آنے والے افغان باشندوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔
عوامی تحریک کا دھرنا ختم، مال روڈ گندگی سے بھرگیا
عوامی تحریک کا دھرنا تو سحری کے وقت ختم ہوگیا لیکن مال روڈ گندگی سے بھر گیا ۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملے نے پندرہ من کچرا اٹھایا ، عوامی تحریک کے کارکنوں نے اپنے قائد کی بات نہ مانی ، مال روڈ پر ڈھیروں ڈھیر کچرا پھینک گئے ۔ خاکروبوں کو صفائی کرنے میں کئی گھنٹے لگ گئے
پینے کا صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے، شہباز
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے۔ اربوں روپے کی لاگت سے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت صاف پانی پروگرام کے تحت عوام کو پینے کے صاف پانی کا حق دے گی۔
میانوالی: پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گرکر تباہ
میانوالی کے علاقے میں بغیر پائلٹ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ میانوالی کے علاقے ہیڈ پکا کے مقام پر پاکستان ائیر فورس کا دو نشستوں اور بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کررہاتھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا
جنرل راحیل فوجی عدالتوں کے ذریعے انصاف دلائیں، قادری
عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے آرمی چیف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو فوجی عدالتوں کے ذریعے انصاف دلانے کی اپیل کر دی۔ کہتے ہیں پاکستان کا نظام اور قانون غریب کی داد رسی سے قاصر ہے۔ دوسال گزر گئے وہیں کے وہیں کھڑے ہیں۔
 
 
 
تعارف
یہ مظفر آباد ہے
شنگھائی میں ’ڈزنی لینڈ‘ کا شاندار افتتاح
افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
راہداری منصوبہ ایک میجک: پراجیکٹ ڈائریکٹر
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں