رحیم یار خان
Tuesday, 12 November, 2019
پاکستان میں ترقی جمہوری ادوار میں ہی ہوئی، بلیغ الرحمن
وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو صرف ایک اقامہ کی بنیاد پر جس طرح نااہل کیا گیا ہے اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان جنھوں نے اپنی آف شور کمپنی تسلیم کرنے کے باوجود اسے اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا
ضلعی رابطہ کمیٹی برائے ترقیاتی امور کا اجلاس

شوگر ملز انتظامیہ کی طرف سے کٹوتی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس
ضلع میں کرشنگ سیزن کے دوران کاشتکاروں کی جانب سے شوگر ملز انتظامیہ کی طرف سے کٹوتی کی شکایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا سخت نوٹس، ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کو براہ راست کٹوتی اور وزن میں ہیرا پھیری کرنے کی شکایت پر شوگر ملز انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی ہدایت کر دی۔
کمشنر بہاول پور ڈویژن کا آئی ٹی یونیورسٹی کے تعمیراتی کام کا معائنہ
آئی ٹی یونیورسٹی رحیم یار خاں کے میگا پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے موقع پرہدایات دیتے ہوئے کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ 3ارب روپے کی لاگت سے آئی ٹی یونیورسٹی رحیم یار خاں کا میگا ایجوکیشنل پراجیکٹ طالب علموں کو جدید سائنٹفک علوم سے بہرہ مند

شادی میں ڈالروں. ریالوں اور ڈبہ بند  موبائل فون کی بارش
بابا. پیڑے. والے کی پوتی کی شادی پر دلہا والوں نے ڈالروں. ریالوں اور ڈبہ بند موبائل فون کی بارش کردی لوگوں کےعلاوہ باراتیوں نےبھی خوب فائدہ اٹھایا اور جیبیں بھرلیں. اس دوران دھکم پیل سے کئ لوگ ایک دوسرے سےدست گریبان کے واقعات بھی پیش آئے.اس موقعہ پر لوگ کھہ رہے تھے شادی ہو تو ایسی.
کسان تنظیموں اور گنے کے کاشتکاروں کا احتجاجی دھرنے کا اعلان
جنوبی پنجاب میں شوگر ملوں کی بندش پر کسان تنظیموں اور گنے کے کاشتکاروں کا 5روزہ علامتی بھوک ہڑتال ختم کرتے ہوئے 20 دسمبر کو ترنڈہ سوائے خان ریلوے پھاٹک پر تادم مرگ احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا ہے.
شہداء سانحہ اے پی ایسں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب
سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شیخ خلیفہ پبلک سکول آڈیٹوریم رحیم یار خان میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی آفیسران سمیت، سیاسی عمائدین، کاروباری و سماجی شخصیات،
چیف جسٹس منصورعلی شاہ سےعبدالباسط بلوچ ایڈوکیٹ کی ملاقات
ممبر پنجاب بار کونسل سردارعبدالباسط خان بلوچ ایڈوکیٹ کی لاہور میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے خصوصی ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعید اللہ مغل بھی موجود تھے۔
عوام موٹروے پولیس کواپنا ہمدرد اوردوست سمجھتی ہے، سید کلیم امام
نسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا ہے کہ عوام ہمیشہ موٹروے پولیس کو اپنا ہمدرد اور دوست سمجھتی ہے ، موٹروے پولیس کا خاصہ ہے کہ عوام نے کسی بھی مشکل میں موٹر وے پولیس کے افسران او رجوانوں کو اپنے ہمراہ پایا
بیت المقدس کواسرائیل کا داالحکومت تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، میاں امتیاز
ایم این اے میاں امتیاز احمد نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنا قابل مذمت عمل ہے، امریکہ کا بیت المقدس کو اسرائیل کا داالحکومت تسلیم کرنا عالمی امن کے لئے خطرہ ہے،
تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر
ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر کے انتہائی حساس تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت، سیکورٹی آلات، مسلح گارڈز، سی سی ٹی وی کیمروں،
حکومت علاج معالجہ کی فراہمی کے لئے وسیع اقدامات کر رہی ہے، سقراط رانا
ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر عوام کو علاج معالجہ کی فراہمی کے لئے حکومت وسیع اقدامات کر رہی ہے ، تاہم اپنے وسائل سے انسانیت کی عظیم خدمت کرنے والے لائق ستائش ہیں۔ یہ بات انہوں نے شیخ مجیب ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ فری آئی کیمپ کی افتتاحی تقریب
خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان میں کتاب میلے کا افتتاح
خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں پاکستان کے سب سے بڑے کتاب میلے کا افتتاح ہوگیا ہے. ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سقراط امان رانا اور وائس چانسلر خواجہ فرید انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر اطہر محبوب نے افتتاح کیا۔
میاں امتیاز احمد کی شہباز شریف سے ملاقات
میونسپل کمیٹی رحیم یار خان کو کارپوریشن کا درجہ دینے کا فیصلہ‘ رکن قومی اسمبلی میاں امتیاز احمد کی تجویز پر وزیراعلیٰ پنجاب نے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے سمری طلب کرلی ہے۔
پاک فوج ہمارے ملک کا اثاثہ ہے، صارم برنی
صارم برنی ٹرسٹ کے چیئرمین جناب صارم برنی نے نارتھ وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانو ں کو سلام پیش کرتے ہوۓ کہا کے پاک فوج ہمارے ملک کا اثاثہ ہے اس پر حملہ کرکے ملک میں امن اور خوش ہالی نہیں ہوسکتی ہے .
مسلمانوں پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، مولانا امیر حمزہ
جماعت الدعوتہ کے مرکزی رہنما اور تحریک حرمت رسول کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں مگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں آنکھیں بند کرکے بیٹھی ہیں۔مسلمانوں کو تختہ مشق بناکر کشمیر فلسطین. افغانستان. برما اور عراق سمیت تمام دنیا
بیت المقدس کواسرائیل کا دارالخلافہ قرار دیکر انارکی پھیلائی گئی، چوہدری بوٹا طاہر
جنرل سیکرٹری ہادی عالم ویلفئیر سوسائٹی و چئیرمین انجمن تاجران ریلوے روڈ ، بانوبازار و پھول مارکیٹ چوہدری محمد بوٹا طاہر نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو دہشت گرد سٹیٹ کا دارالخلافہ قرار دے کر دنیا میں انارکی پھیلائی گئی
ننھی تھیم آرٹسٹ میرب اعجاز کی بنائی گئی پیٹنگز کی نمائش
رحیم یار خان کی ننھی انگلش شاعرہ اورتھیم آرٹسٹ میرب اعجاز کی بنائی گئی پیٹنگز کی نمائش رحیم یارخان ادبی فورم (رجسٹرڈ)‘ این سی بے اے کالج‘ صاد ق کلب‘ اپواکلب اور ماپس تنظیم کے زیر اہتمام علامہ اقبال لائبریری میں منعقد ہوئی جس کا افتتاح رحیم یار خان کی معروف کاروباری شخصیت حاجی ابراہیم نے کیا۔
اقلیتی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، اعتزازانجم
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)اعتزازانجم نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، اقلیتی برادری کا قیام پاکستان و استحکام پاکستان میں کلیدی کردار ہے اور انہوں نے ہمیشہ امن و امان کے قیام و ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔
تعارف
یہ رحیم یار خان ہے
ضلع رحیم یار خان کی تصاویر
افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
راہداری منصوبہ ایک میجک: پراجیکٹ ڈائریکٹر
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں