رحیم یار خان
Tuesday, 07 April, 2020
’’ذخیرہ اندوزوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، علی شہزاد‘‘

’’ذخیرہ اندوزوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، علی شہزاد‘‘

رحیم یار خان۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ ناقابل معافی جرائم ہیں اس کے سدباب کےلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک کردار ادا کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ضلعی پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے نیشنل ایکشن پلان برائے انسداد ملاوٹ کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت ملاوٹ کا خاتمہ حکومت پنجاب کی پہلی ترجیح ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نقلی منرل واٹر کی تیاری و فروخت،ملاوٹ شدہ دودھ، دالیں، مصالحہ جات، چائے کی پتی اور گھی پر خصوصی توجہ دیں گے اور فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر ان  کھانے پینے کی اشیاءمیں ملاوٹ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے اور کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بلاخوف و خطر کارروائی کریں، ضلعی انتظامیہ نے تاجر برادری کی مشاورت سے ہول سیل ڈیلرز و پرچون فروخت کرنے والوں کےلئے ایک مخصوص حد مقرر کی ہے جبکہ اس سے تجاوز کرنے پر ہول سیلر اور دکانداران کو اپنا سٹاک ڈکلیئر کرنا ہو گا جس کے تحت کوئی بھی ہول سیلر/دکاندار 150تھیلہ چینی 50کلو گرام، گھی /آئل200کاٹن اور آٹا100بیگ فی 20کلو گرام رکھنے کا مجاز ہے اگر اس سے زائد سٹاک موجود ہے تو تحصیل انتظامیہ کو اپنے سٹاک کی معلومات فراہم کرنا ہو گی بصورت دیگر وہ ذخیرہ اندوزی میں شمار ہو گا۔انہوں ہدایت کی کہ آٹا، چینی ، گھی ، دالیں و دیگر اشیاءایسا کوئی فرد سٹاک نہیں کر سکتا جو اس کام سے منسلک نہ ہو لہذا ایسے گوداموں کا سراغ لگائیں جہاں پر اشیاءروز مرہ ذخیرہ اندوزی کی نیت سے سٹاک کی ہوئی ہیں۔انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی تحصیلوں میں قیمت ایپ کی بھر پور تشہیر، کسان پلیٹ فارم کی تعداد میں اضافہ ، سبزی و فروٹ منڈیوں کا ہفتہ میں تین متعلقہ ایس ڈی پی اوز کے ہمراہ وزٹ اور مقامی سطح پر سبزی و کریانہ آئٹم کو ہوم ڈلیوری سروس شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔اجلاس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر ملاوٹ مافیا کے خلاف بھر پور کریک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور پہلے مرحلہ میں دودھ کے سیل پوائنٹ اور انہیں سپلائی کرنے والوں کو چیک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ و پیمانہ میں کمی کے خلاف سول ڈیفنس اور ڈی او انٹر پرائزز بھر پور انداز سے کارروائی کریں، سول ڈیفنس آفیسر چاروں تحصیلوں کا شیڈول مرتب کرکے ڈپٹی کمشنر آفس کو آگا کرے جبکہ کھاد و زرعی ادو یا ت اور بیج میں ملاوٹ کرنیوالوں کو بھی معافی نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی نرخ نامہ ہر چھوٹے بڑے کاروباری مراکز/ریڑھیوں پر نمایاں آویزاں ہونے چاہیے نرخ نامے آویزوں نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور تمام اشیاءمقرر کردہ نرخوں پر فروخت کی جائیں جبکہ چینی ایکس مل ریٹ سے دو روپے اضافی فی کلو گرام فروخت ہو گی جس کے لئے مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر چینی کا ایکس مل ریٹ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فراہم کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے ناقص کارکردگی کے حامل دو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس دینے کی ہدایت کی جبکہ دیگر کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی تحصیلوں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی مانیٹر کرنے کی ہدایات دی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گذشتہ چار ماہ میں گراں فروشی پر ضلع بھر میں82لاکھ36ہزار جرمانہ، 98مقدمات درج اور60افراد کو گرفتار کیا گیا۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شیخ محمد طاہر، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، عامر افتخار، ملک فاروق احمد، ارشد وٹو، ایس این اے جام محمد نعیم سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجودتھے 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 

 

   
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  27904
کوڈ
 
   
رحیم یار خان کی خبریں
میرے دادا مرحوم چوہدری عصمت اللہ نے تحریک پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کیا نواحی علاقے چک عصمت اللہ ریلوے اسٹیشن بھی  انھیں کے نام سے  منسوب تھا میاں محمد محمد اظہر  ایڈووکیٹ نے اپنی انتخابی  مہم کے سلسلے میں ڈسٹرک بار کے  ممبران اور گروپس سے ملاقاتیں کیں
فوٹوجرنلسٹ کے لیے یہ اعزازکی بات ہے کہ ان کی یونین کے دوفوٹوگرافرزترقی یاب ہوکررپورٹرزبن گئے اورانشاء اللہ محنت ولگن سے صحافتی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے بابا صدیق بلوچ
علامہ شاہ احمدنورانی کی اہلیہ علامہ محمداویس نورانی اور علامہ محمدانس نورانی کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی ‘ دعائیہ تقریبات اور تعزیتی ریفرنس کاانعقاد ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صدر ڈاکٹر ممتاز مونس کی قیادت میں کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب ڈاکٹر ممتاز مونس ،سینئر
چوہدری محمد شفیق ایم پی اے کا کہنا ہے کہ خواجہ فریدکالج کوبسوں سمیت دیگردرپیش مسائل سے نجات دلائیں گے موجودہ حکومت عوام کو حقوق کی فراہمی پریقین رکھتی ہے

مقبول ترین
ہماری قوم کا جذبہ کسی سے کم نہیں ہم نے من حیث القوم اس وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا اور اسے شکست دینی ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب لوگ اپنے سماجی رابطوں کو منقطع کرتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگان اور تمام انتظامی مشینری عوام کے تحفظ اور بہترین طبی سہولیات فراہمی کے لئے متحرک ہے
لاک ڈاون کے پیشِ نظر گھروں میں محصورعوام کو گھریلو سامان انکی دہلیز پر پہنچانے کے لیے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان علی شہزاد کا زبردست اقدام۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی طرف سے پنجاب
ڈاکو، چور، منشیات فروشوں،جواء خانے، قحبہ خانے چلانے والے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کی جگہ جیل ہے نہ کہ معاشرے میں عام آدمی کی طرح زندگی بسر کریں بلکہ ایسے عناصر کے کھلے عام دندھاتے پھرنے کی وجہ سے شریف شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہو جاتی ہیں اس لیے تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں سے ایسے عناصر کا قانون کے مطابق قلع یقینی بنائیں
تقریب کے دوران ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر لیئق نواز کو رحیم یارخان ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز احمد نے محکمانہ شیلڈ پیش کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لئیق نواز نے کھا کہ ٹرانسفر نوکری کاحصہ ہےرحیم یارخان کے لوگ محبت کرنے والے ہیں ہمیشہ یاد رکھوں گا

علاقائی خبریں
معروف سیاسی شخصیت سابق سینیٹر سیدہ صغریٰ اما م کا کہنا ہے کہ کو رونا وائرس کی وبا کےخلاف جنگ میں پاکستانی قوم پوری طرح متحد ہے اوراس مشکل گھڑی میں تعاون کیلئے عام شہری کی حیثیت سے عوامی خدمت کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور انکی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
ڈسٹرکٹ اورکزئی میں مکان کی چار دیواری اچانک منہدم ہونے سے ملبے تلے دب کر زندگی کی بازی ہارگئے۔اور کزئی پولیس کے مطابق کہ لوئر اورکزئی کے علاقہ منی خیل درہ میں غلام نبی نامی شخص کے رہائشی مکان کی چار دیواری
ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ کوہاٹ روڈ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کہ ڈی سی ہنگو طیب عبداللہ جوکہ گاڑی میں کوہاٹ کی جانب سفر پر رواں تھے کہ بابر میلہ کے قریب گاڑی بے قابو ہوکر الٹ جانے سے شدید زخمی ہوگئے
کرونا کی وباءکے باعث بچوں کی پڑھائی کیبل چینل تعلیم گھر کے ذریعے شروع کر دی گئی ہے۔اس حوالہ سے ضلع جھنگ میں بھی کیبل چینلز پر صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک بچوں کو براہ راست تعلیمی لیکچرز دیئے جائینگے۔

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں