راولپنڈی
Friday, 10 July, 2020
محمد نواز شریف نے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کیا، حنیف عباسی

محمد نواز شریف نے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کیا، حنیف عباسی

راولپنڈی ۔ پنجاب سپورٹس بورڈ سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی تمام قیادت اور بلدیاتی نمائندے فخر پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت پر لبیک کرتے ہوئے ہر اچھے برے وقت میں ساتھ شانہ بشانہ ان کے ساتھ ہیں ، چیئرمین ، وائیس چیئرمین و کونسلرز یک جان ہو کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نصب العین کے حصول کے لئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں چیئرمین یونین کونسل نمبر 28 حامد عباسی کی طرف سے دیئے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ استقبالیہ میں میئر میٹرو پولٹن کارپوریشن راولپنڈی سردار محمد نسیم حاجی پرویز خان، ملک شکیل اعوان، پیرزادہ راحت مسعود قدوسی، ضیاء اللہ شاہ، یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، وائیس چیئرمینوں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماوں نے شرکت کی۔
محمد حنیف عباسی نے کہاکہ قائد پاکستان مسلم لیگ(ن)محمد نواز شریف نے پاکستان کی قومی ترقی میں جو کردار ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے اور ان کے خلاف مخالفین کی ہر سازش ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے جس نے مخالف پراپیگنڈے کے باوجود عوامی خدمت میں کمی نہیں آنے دی اور ایسے منصوبے مکمل کئے جوکہ قومی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
پنجاب اسمبلی کے رکن راجہ محمد حنیف نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی میں مسلم لیگی قیادت نے جو ترقیاتی کام کئے اور جس قدر فنڈز فراہم کئے وہ ایک ریکارڈ ہے اور اہلیان راولپنڈی لیگی قیادت کا بھر پور ساتھ دیں گے۔
میئر میٹرو پولٹن کارپوریشن راولپنڈی سردار محمد نسیم خان نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کے لئے راولپنڈی کی تمام یونین کونسلوں کے دورے کئے جائیں گے اورترقیاتی فنڈز بلا تخصیص تمام یونین کونسلوں میں خرچ کرکے عوامی مشکلات دور کرنے کے لئے ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لئے وہ یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور بلدیاتی نمائندوں سے قریبی رابطہ رکھیں گے اور ان کی نشاندہی پر راولپنڈی کے شہریوں کو بہتر سہولیات زندگی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
استقبالیہ تقریب کے دوران یونین کونسلوں کے نمائندوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  68366
کوڈ
 
   
راولپنڈی کی خبریں
برٹش سکول کونسل کی جانب سے اسلام آباد کے معروف ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جیتنے والے سکولز سربرہان کیساتھ انٹر نیشنل کوآرڈینیٹر اور ایکٹو ٹیچرز کواس شاندار تقریب میں مدعو کیا گیا۔ تحصیل کلر سیداں کے پانچ سکولزیہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہےجن میں چار گرلز سکولز شامل ہیں

مقبول ترین
پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی ، اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ روز ایک مقامی ہال میں طلبہ و طالبات کے لیے کیرئیر کونسلنگ کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں میڈیکل کالجز
راولپنڈی ۔پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداروں نے سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف سے ملاقات کی اور ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیلی گفتگوکی
راولپنڈی۔ضلع راولپنڈی کے درجنوںمردو خواتین ایجوکیٹر ز نے گزشتہ بروز ہفتہ پریس کلب راولپنڈی کے سامنے کنٹریکٹ اساتذہ کی ریگو لرائزیشن 10 سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا
۔راولپنڈی پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع وتحصیل راولپنڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بلدیاتی تحویل میں دینے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، بلدیاتی نمائندوں کاکا م سرکاری ادارے چلانا نہیں، اس سے سیاسی مداخلت مزید بڑھ جائے گی

علاقائی خبریں
کسان اتحاد کے عہدیداران نے کہا ہے کہ جھنگ شوگر ملز،مافیا نے سال 2019،2020 کی کسانوں کی خون پسینے کی پیمنٹ ابھی تک ادا نہیں کی اور ضلعی انتظامیہ جھنگ شکر گنج شوگر ملز سے کسانوں کی 60 کڑور روپے کی پیمنٹ لیکر ر دینے میں ناکام ہو گئی ہے ۔
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنمااور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیرشبیراحمد صدیقی نقشبندی نے کہاہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکومتی ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ماسک کا پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا اس سلسلے میں شہر بھر میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر ادارہ التنزیل پاکستان کی جانب سے "امام خمینیؒ کی قرآنی خدمات" کے موضوع پر آن لائن محفل قرائت قرآن کریم و سیمینار چار جون کو رات نو بجے منعقد ہوگا۔

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں