راولپنڈی
Saturday, 04 July, 2020
بیڈ منٹن ٹورنامنٹ، جی ایچ ایس ملتان خورد چکوال فاتح

بیڈ منٹن ٹورنامنٹ، جی ایچ ایس ملتان خورد چکوال فاتح


راولپنڈی۔انٹرڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ 2017ء گورنمنٹ ہائی سکول ملتان خورد چکوال نے جیت لیا،گورنمنٹ ہائی سکول کالا گجراں جہلم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،گزشتہ روز انٹر بورڈ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے مقابلے گورنمنٹ ضیاء العلوم ہائی سکول راجہ بازار میں کھیلیں گے،ضلع کی سطح پر چھ سکولوں کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا،جن میں گورنمنٹ ہائی سکول خیابان سرسید کالونی سیکٹر 2راولپنڈی، گورنمنٹ ہائی سکول کالاگجراں جہلم، ،گورنمنٹ ہائی سکول ملتان خورد چکوال، گورنمنٹ ہائی سکول بسالی راولپنڈی، گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی گھیب اٹک اور گورنمنٹ ہائی سکول دینہ جہلم کی بیڈ منٹن کی ٹیمیں شامل تھیں۔

فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول ملتان خورد چکوال نے گورنمنٹ ہائی سکول کالا گجراں جہلم کو 15-11,15-6,15-13,15-13سے ہرا کر انٹر ڈسٹرکٹ بورڈ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا،گورنمنٹ ہائی سکول ملتان خورد چکوال کے ہونہار کھلاڑی علی امتیاز شیر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،اس موقع پر تمام سکولوں کے اساتذہ بھی موجود تھے ،بیڈ منٹن فائنل کے بہترین انتظامات کرنے پرحصہ لینے والی ٹیموں کے اساتذہ نے گورنمنٹ ضیاء العلوم ہائی سکول راجہ بازار کے ہیڈماسٹر شیخ طارق حسین کو خراج تحسین پیش کیا ۔

فائنل کے موقع پر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری و ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ضیاء العلوم راجہ بازار شیخ طارق حسین نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی طلباء کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے آئندہ محنت کرکے آج کی رنر اپ ٹیم کل کی فاتح ٹیم بھی بن سکتی ہے،، طلباء کو چاہے کہ وہ آئندہ سخت محنت کریں ان شاء اللہ جیت ان کے قدم چومے گی،بیڈ منٹن فائنل کے بہترین انعقاد پر میں سکول کے دیگر اساتذہ ،طاہر خان ، کامران خان، راجہ حسن اختر ، مسعود اقبال ودیگر ساتھیوں کا مشکور ہوں۔

بیڈ منٹن ٹورنامنٹ، جی ایچ ایس ملتان خورد چکوال فاتح
فاتح ٹیم کا شیخ طارق حسین ، طاہر خان و دیگر اساتذہ کے ہمراہ گروپ فوٹو
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  32448
کوڈ
 
   
راولپنڈی کی خبریں
برٹش سکول کونسل کی جانب سے اسلام آباد کے معروف ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جیتنے والے سکولز سربرہان کیساتھ انٹر نیشنل کوآرڈینیٹر اور ایکٹو ٹیچرز کواس شاندار تقریب میں مدعو کیا گیا۔ تحصیل کلر سیداں کے پانچ سکولزیہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہےجن میں چار گرلز سکولز شامل ہیں

مقبول ترین
پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی ، اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ روز ایک مقامی ہال میں طلبہ و طالبات کے لیے کیرئیر کونسلنگ کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں میڈیکل کالجز
راولپنڈی ۔پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداروں نے سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف سے ملاقات کی اور ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیلی گفتگوکی
راولپنڈی۔ضلع راولپنڈی کے درجنوںمردو خواتین ایجوکیٹر ز نے گزشتہ بروز ہفتہ پریس کلب راولپنڈی کے سامنے کنٹریکٹ اساتذہ کی ریگو لرائزیشن 10 سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا
۔راولپنڈی پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع وتحصیل راولپنڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بلدیاتی تحویل میں دینے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، بلدیاتی نمائندوں کاکا م سرکاری ادارے چلانا نہیں، اس سے سیاسی مداخلت مزید بڑھ جائے گی

علاقائی خبریں
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنمااور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیرشبیراحمد صدیقی نقشبندی نے کہاہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکومتی ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ماسک کا پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا اس سلسلے میں شہر بھر میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر ادارہ التنزیل پاکستان کی جانب سے "امام خمینیؒ کی قرآنی خدمات" کے موضوع پر آن لائن محفل قرائت قرآن کریم و سیمینار چار جون کو رات نو بجے منعقد ہوگا۔
ہنگو میں لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد کاروباری سر گرمیاں عروج پر،عید کی شاپنگ کرنے والوں کا جم غفیر ،کرونہ سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے بغیر معمو لات زندگی بحال، حکومتی ایس و پیز پر عمل نہیں کر سکتے ٹرانسپورٹرز۔

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں