راولپنڈی
Friday, 10 July, 2020
پنجاب کی ثقافتی پالیسی آرٹسٹوں کی ترقی کے درکھولے گی، یار محمد

پنجاب کی ثقافتی پالیسی آرٹسٹوں کی ترقی کے درکھولے گی، یار محمد

راولپنڈی ۔ معروف ڈرامہ نگار، رائٹر اور پروڈیوسر یار محمد نے کہاہے حکومت پنجاب کی نئی ثقافت پالیسی میں فنکار کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات تجویز کئے جائیں ۔ راولپنڈی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے آرٹسٹوں کو خدمت کارڈ جاری کرنے پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت نے فنکاروں کی مالی مشکلات دور کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کی ثقافتی پالیسی اس جانب ایک اور اہم قدم ہے جس سے آرٹسٹوں کو نمایاں مقام ملے گا اور جہاں صوبے کی تہذیب و ثقافت اور تمدن اجاگر ہو گا وہاں آرٹسٹوں کو بھی اپنے صلاحیتوں کے اظہار کے نئے مواقع ملیں گے۔

یار محمد نے کہاکہ اس وقت فنکارکسمپرسی کا شکار ہیں انہیں ایک ایسی جامع پالیسی کی ضرورت ہے جس میں آرٹسٹوں اور ان کے اہل خانہ کو تعلیم ، صحت ، روزگار اور ترقی کے یکساں مواقع اور سہولیات حاصل ہوں اور وہ کسی کے دست نگر ہونے کے بجائے تمام تر توجہ اپنے فن پر دے سکیں اور صوبائی ثقافت کو فروغ دینے میں بھرپور انداز میں شریک ہو سکیں۔

یار محمد نے کہاکہ پنجاب کی جامع ثقافتی پالیسی صوبے کے تمام آرٹسٹوں کے لئے ترقی اور کامیابی کے نئے درکھولے گی اوراس سے پنجاب کی ثقافت کے تمام رنگ نمایاں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جلد از جلد اس پالیسی کی منظوری کے بعد اسے عملی طور پر نافذ کیا جائے تاکہ اس کے ثمرات آرٹسٹوں تک پہنچ سکیں۔

 

 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  46494
کوڈ
 
   
راولپنڈی کی خبریں
برٹش سکول کونسل کی جانب سے اسلام آباد کے معروف ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جیتنے والے سکولز سربرہان کیساتھ انٹر نیشنل کوآرڈینیٹر اور ایکٹو ٹیچرز کواس شاندار تقریب میں مدعو کیا گیا۔ تحصیل کلر سیداں کے پانچ سکولزیہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہےجن میں چار گرلز سکولز شامل ہیں

مقبول ترین
پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی ، اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ روز ایک مقامی ہال میں طلبہ و طالبات کے لیے کیرئیر کونسلنگ کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں میڈیکل کالجز
راولپنڈی ۔پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداروں نے سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف سے ملاقات کی اور ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیلی گفتگوکی
راولپنڈی۔ضلع راولپنڈی کے درجنوںمردو خواتین ایجوکیٹر ز نے گزشتہ بروز ہفتہ پریس کلب راولپنڈی کے سامنے کنٹریکٹ اساتذہ کی ریگو لرائزیشن 10 سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا
۔راولپنڈی پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع وتحصیل راولپنڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بلدیاتی تحویل میں دینے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، بلدیاتی نمائندوں کاکا م سرکاری ادارے چلانا نہیں، اس سے سیاسی مداخلت مزید بڑھ جائے گی

علاقائی خبریں
کسان اتحاد کے عہدیداران نے کہا ہے کہ جھنگ شوگر ملز،مافیا نے سال 2019،2020 کی کسانوں کی خون پسینے کی پیمنٹ ابھی تک ادا نہیں کی اور ضلعی انتظامیہ جھنگ شکر گنج شوگر ملز سے کسانوں کی 60 کڑور روپے کی پیمنٹ لیکر ر دینے میں ناکام ہو گئی ہے ۔
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنمااور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیرشبیراحمد صدیقی نقشبندی نے کہاہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکومتی ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ماسک کا پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا اس سلسلے میں شہر بھر میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر ادارہ التنزیل پاکستان کی جانب سے "امام خمینیؒ کی قرآنی خدمات" کے موضوع پر آن لائن محفل قرائت قرآن کریم و سیمینار چار جون کو رات نو بجے منعقد ہوگا۔

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں