راولپنڈی
Saturday, 04 July, 2020
تعلیم قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے،شکیل اعوان

تعلیم قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے،شکیل اعوان

راولپنڈی( قلب نواز / وحید اختر سے )  گورنمنٹ ہائی /ہائیرز سیکنڈری سکولز ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام ادبی مقابلہ جات و تقسیم انعامات کی تقریب سے مہمان خصوصی ملک شکیل اعوان سابق ایم این اے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے۔

یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔اگر کوئی بھی ملک چاہتا ہے کہ وہ ترقی کرے تو ان کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیمی اداروں کو مضبوط کریں آج تک جن قوموں نے ترقی کی ہے وہ صرف علم کی بدولت کی ہے علم کی اہمیت سے صرف نظر کرنا ممکن نہیں۔

ملک شکیل اعوان کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینہ میں جگہ جگہ نعت خوانی کی محفلوں کے انعقاد سے ہر جانب پُر نور فضا کا سماں ہے ، جس کے باعث ایمان کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ انسانیت کا حساس اور عشق رسول قلب سے ختم نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھ اکہ  حقوق اللہ تو معاف ہو سکتے ہیں لیکن حقوق العباد معاف نہیں ہو نگے ۔پاکستان کا قیام نزول قرآن کے روز ہی ہوااور رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔ہمارے آباوجداد نے پاکستان کے قیام کیلئے قربانیاں دیں۔پاکستان تمام تر مشکلات اور سازشوں کے باوجود ترقی کے منازل طے کر رہاہے اورہمارے ملک میں تمام وسائل موجود ہیں ہمیں پہلے اسلامی ایٹمی قوت پر فخر ہے ۔ایٹمی دھماکے کرکے نواشریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا اور غیرت سے جینے کا حق دیاہم نے اپنے وطن کی حفاظت کی ایک ایک چپہ کی قسم کھائی ہے ۔

ملک شکیل اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف 18سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہو نے کے باوجود انہوں نے پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبہ جات پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے تعلیم و تربیت کیلئے سکولز اور میدان آباد کیئے اور ہسپتالوں کو بہترین سہولیات میسر کیں،ہمار ا ویژن ہسپتال ویران اور میدان آباد کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنی خوشیوں کو چھوڑ کر اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں تعلیم کے حصول سے ہی پاکستان کی ترقی میں کر دار اداکر سکتے ہیں پاکستان کا سرمایہ آپ ہیں سکولز کی بنیادی ضروریات کاپورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔

دنیا میں کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتا۔انہو ں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں اساتذہ کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتا ہے اور اساتذہ کی عزت و تکریم کی بدولت ہی طالبعلم معاشرے میں بلند مقام حاصل کر سکتا ہے ۔ آخر میں ملک شکیل اعوان نے اعلان کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعاون سے وہ سکولز کے تعمیراتی پراجیکٹ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے لاکھوں روپے کی گرانٹس سے تعمیرات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مثبت کردارادا کریں گے ۔

گورنمنٹ ہائی /ہائیرز سیکنڈری سکولز ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام ادبی مقابلہ جات و تقسیم انعامات کی تقریب میں ایسوی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ طارق حسین ہیڈ ماسٹر ضیاالعلوم ، محمد مبشر ہیڈ ماسٹر اسلامیہ سکول نمبر 4لیاقت باغ ، ثنااللہ ہیڈ ماسٹر شملہ اسلامیہ نمک منڈی راجہ بازار سمیت دیگرسکولز کے ہیڈ ماسٹرز بھی موقع پر موجود تھے اور بعدا زاں مہمان خصوصی ملک شکیل اعوان نے اپنے دست مبارک سے ادبی مقابلہ جات و کھیلوں میں کامیاب طلباء میں انعامات و سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ۔

تعلیم قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے،شکیل اعوان
راولپنڈی۔ سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کررہے ہیں
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  42743
کوڈ
 
   
راولپنڈی کی خبریں
برٹش سکول کونسل کی جانب سے اسلام آباد کے معروف ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جیتنے والے سکولز سربرہان کیساتھ انٹر نیشنل کوآرڈینیٹر اور ایکٹو ٹیچرز کواس شاندار تقریب میں مدعو کیا گیا۔ تحصیل کلر سیداں کے پانچ سکولزیہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہےجن میں چار گرلز سکولز شامل ہیں

مقبول ترین
پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی ، اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ روز ایک مقامی ہال میں طلبہ و طالبات کے لیے کیرئیر کونسلنگ کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں میڈیکل کالجز
راولپنڈی ۔پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداروں نے سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف سے ملاقات کی اور ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیلی گفتگوکی
راولپنڈی۔ضلع راولپنڈی کے درجنوںمردو خواتین ایجوکیٹر ز نے گزشتہ بروز ہفتہ پریس کلب راولپنڈی کے سامنے کنٹریکٹ اساتذہ کی ریگو لرائزیشن 10 سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا
۔راولپنڈی پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع وتحصیل راولپنڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بلدیاتی تحویل میں دینے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، بلدیاتی نمائندوں کاکا م سرکاری ادارے چلانا نہیں، اس سے سیاسی مداخلت مزید بڑھ جائے گی

علاقائی خبریں
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنمااور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیرشبیراحمد صدیقی نقشبندی نے کہاہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکومتی ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ماسک کا پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا اس سلسلے میں شہر بھر میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر ادارہ التنزیل پاکستان کی جانب سے "امام خمینیؒ کی قرآنی خدمات" کے موضوع پر آن لائن محفل قرائت قرآن کریم و سیمینار چار جون کو رات نو بجے منعقد ہوگا۔
ہنگو میں لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد کاروباری سر گرمیاں عروج پر،عید کی شاپنگ کرنے والوں کا جم غفیر ،کرونہ سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے بغیر معمو لات زندگی بحال، حکومتی ایس و پیز پر عمل نہیں کر سکتے ٹرانسپورٹرز۔

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں