راولپنڈی
Saturday, 04 July, 2020
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلا کھر کا اعزاز

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلا کھر کا اعزاز


  اسلام آباد۔  برٹش سکول کونسل کی جانب سے اسلام آباد کے  معروف ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جیتنے والے سکولز سربرہان کیساتھ انٹر نیشنل کوآرڈینیٹر اور ایکٹو ٹیچرز کواس شاندار تقریب میں مدعو کیا گیا۔ تحصیل کلر سیداں کے پانچ سکولزیہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہےجن میں چار گرلز سکولز شامل ہیں۔ جبکہ بوائز سکولوں کی لاج رکھتے ہوئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلاکھر وہ واحد سکول ہے جو یہ انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہا۔ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلاکھر ایاز محمود عامر نے یہ ایوارڈ سابقہ ہیڈ ماسٹر علی احمد (مرحوم) کے نام منسوب کرنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کی علی احمد صاحب کی دلی خوائش تھی کہ ہمارا ادارہ یہ انٹریشنل ایوارڈ اپنے نام کرے۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلاکھر کے سائنس ٹیچر شہزاد احمد اور کمپیوٹر ٹیچر محمد اظہارالحق کی اس پروجیکٹ میں خصوصی دلچسپی،شب وروز محنت اور جملہ سٹاف کی کاوشوں کی بدولت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلاکھر یہ انٹرنیشنل معرکہ سر کرنے میں کامیاب رہا۔انہوں نے سکول کونسل کے ممبران اور معززین علاقہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ برٹش کونسل کے اس پروجیکٹ کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے تمام بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آئیندہ بھی ایسے مقابلوں میں حصہ لینے کی تلقین کی

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  99131
کوڈ
 
   
مقبول ترین
پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی ، اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ روز ایک مقامی ہال میں طلبہ و طالبات کے لیے کیرئیر کونسلنگ کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں میڈیکل کالجز
راولپنڈی ۔پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداروں نے سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف سے ملاقات کی اور ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیلی گفتگوکی
راولپنڈی۔ضلع راولپنڈی کے درجنوںمردو خواتین ایجوکیٹر ز نے گزشتہ بروز ہفتہ پریس کلب راولپنڈی کے سامنے کنٹریکٹ اساتذہ کی ریگو لرائزیشن 10 سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا
۔راولپنڈی پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع وتحصیل راولپنڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بلدیاتی تحویل میں دینے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، بلدیاتی نمائندوں کاکا م سرکاری ادارے چلانا نہیں، اس سے سیاسی مداخلت مزید بڑھ جائے گی

علاقائی خبریں
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنمااور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیرشبیراحمد صدیقی نقشبندی نے کہاہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکومتی ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ماسک کا پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا اس سلسلے میں شہر بھر میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر ادارہ التنزیل پاکستان کی جانب سے "امام خمینیؒ کی قرآنی خدمات" کے موضوع پر آن لائن محفل قرائت قرآن کریم و سیمینار چار جون کو رات نو بجے منعقد ہوگا۔
ہنگو میں لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد کاروباری سر گرمیاں عروج پر،عید کی شاپنگ کرنے والوں کا جم غفیر ،کرونہ سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے بغیر معمو لات زندگی بحال، حکومتی ایس و پیز پر عمل نہیں کر سکتے ٹرانسپورٹرز۔

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں