راولپنڈی
Saturday, 04 July, 2020
ہم عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہیں، حنیف عباسی

ہم عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہیں، حنیف عباسی

راولپنڈی۔ چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی پنجاب سپورٹس بورڈ محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ راولپنڈی سے منتخب ہونے والے نمائندے نے دوبارہ اس علاقے کا کبھی رخ نہیں کیا جبکہ ہماری خوشیاں اور غم سانجے ہیں اوراسی لئے ہم عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے راولپنڈی کو دبئی اور پیرس بنانے کے دعوے نہیں لیکن چیلنج کے ساتھ یہ کہ سکتے ہیں کہ ہمارے مخالفین تعلیم، صحت ، سپورٹس ، زرائع مواصلات ، ٹرانسپورٹ اور زندگی کے ہر شعبے میں ترقیاتی منصوبوں میں کوئی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے ، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ میں 40 کروڑ روپے کے خرچ سے پینے کے صاف پانی ، گلیوں اور سیوریج کے منصوبے مکمل کر رہے ہیں ۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز کا عوامی خدمت میں کوئی ثانی نہیں جنہوں نے اپنے شب و روز خدمت خلق کے لئے وقف کر رکھے ہیں اور انہوں نے راولپنڈی کی تعمیر و ترقی کے لئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں۔ حکومت کے توانائی کے قوموں منصوبوں سے 9 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی ہے۔ دہشت گردی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری اور توانائی کے مسائل پر قابو پانے میں ٹھوس پیش رفت کی گئی ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے سکیم تھری چکلالہ کینٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی زیب النساء اعوان، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی میاں محمد ریاض ، حلقہ این اے 56 کے کوارڈینیٹرملک فاروق ،اولمپئن شہناز شیخ ، ملک سہیل اعوان ،چوہدری رضوان، کرنل محمد اسلم رضوی، چوہدری مجاہد ، قاضی خاور، طاہر شاہ ، کرنل عمر فاروق ، کرنل عبدالخالق ، ظہور احمد ، میجر ظفر بٹ، میجر جنرل (ریٹائرڈ)بادشاہ خان، بلدیاتی نمائندوں اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
محمد حنیف عباسی نے کہاکہ راول روڈ پر120 کنال کا پارک تعمیر کیا جا رہا ہے۔ سکیم تھری کی ساٹھ سالہ پانی کی پائپ لائنیں تبدیل کرکے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے ، علاقے میں پانی کا مسئلہ کرنے کے لئے پانی کے ٹیوب ویل اور ایل ای ڈی لائٹس لگا کر روشنی کی گئی ہے ،کنٹونمنٹ کی چار وارڈز میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر 40 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں تمام عسکریز میں پارکس کی اپ لفٹ،، پانی اور سیوریج کے مسائل حل ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ راجن پور سے اٹک تک سپورٹس گراونڈ بنا رہے ہیں۔ ریکارڈ مدت میں ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہے ہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،میٹروپروجیکٹ، ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، اوور ہینڈ ز اور لا تعداد دیگر منصوبے پائیہ تکمیل کو پہنچائے گئے ہیں ، راولپنڈی میںآسٹرو ٹرف بچھا کر شہناز شیخ سٹیڈم مکمل کر لیا گیا ہے ، راولپنڈی میں سپورٹس گراونڈز تعمیر کرکے شہر کو چار چاند لگائے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہاکہ ہم گالیوں اور الزامات کا مقابلہ نہیں کرناچاہتے ایماندارانہ خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، 37 ارب روپے سے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ مکمل کیا جس نے گیارہ سڑکوں کو سگنل فری کیا لیکن یہی منصوبہ پشاور میں 75 ارب روپے سے مکمل ہو رہا ہے ہماری تینوں میٹروز پر کوئی قرض نہیں اور کے پی کے میں قرض پر میٹرو بن رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹی وی پربیٹھ کر آسما ن سے تارے توڑ کر لانے کی دعوے کرنا بڑا آسان ہے لیکن عملی طور پر کچھ کر دکھانا بہت مشکل ہے۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تیس فیصد مریض صوبہ خیر بختونخواہ سے آتے ہیں۔ اور اس ہسپتال کو دنیا کے بہترین ہسپتالوں میں شامل کیا گیا ہے۔
اب راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی بھی تیزی سے مکمل ہو رہا ہے جس میں او پی ٹی اور ڈائلیسز کامارچ اپریل میں آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے شہر میں لوگوں کی خدمت بیزا اٹھایا ہے، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں نئی ایمرجنسی ، نئی اوپی ٹی ، یورالوجی ڈیپارٹمنٹ ، سکن ، ای این ٹی ،سیوریج کے نئے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔اس موقع انہوں نے سیٹلائٹ ٹاون سکیم تھری کے پارک اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کیا۔
قبل ازیں ممبر کنٹونمنٹ بورڈ میاں محمد ریاض نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے علاقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں محمد حنیف عباسی کی کاوشوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  64190
کوڈ
 
   
راولپنڈی کی خبریں
برٹش سکول کونسل کی جانب سے اسلام آباد کے معروف ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جیتنے والے سکولز سربرہان کیساتھ انٹر نیشنل کوآرڈینیٹر اور ایکٹو ٹیچرز کواس شاندار تقریب میں مدعو کیا گیا۔ تحصیل کلر سیداں کے پانچ سکولزیہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہےجن میں چار گرلز سکولز شامل ہیں

مقبول ترین
پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی ، اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ روز ایک مقامی ہال میں طلبہ و طالبات کے لیے کیرئیر کونسلنگ کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں میڈیکل کالجز
راولپنڈی ۔پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداروں نے سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف سے ملاقات کی اور ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیلی گفتگوکی
راولپنڈی۔ضلع راولپنڈی کے درجنوںمردو خواتین ایجوکیٹر ز نے گزشتہ بروز ہفتہ پریس کلب راولپنڈی کے سامنے کنٹریکٹ اساتذہ کی ریگو لرائزیشن 10 سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا
۔راولپنڈی پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع وتحصیل راولپنڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بلدیاتی تحویل میں دینے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، بلدیاتی نمائندوں کاکا م سرکاری ادارے چلانا نہیں، اس سے سیاسی مداخلت مزید بڑھ جائے گی

علاقائی خبریں
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنمااور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیرشبیراحمد صدیقی نقشبندی نے کہاہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکومتی ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ماسک کا پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا اس سلسلے میں شہر بھر میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر ادارہ التنزیل پاکستان کی جانب سے "امام خمینیؒ کی قرآنی خدمات" کے موضوع پر آن لائن محفل قرائت قرآن کریم و سیمینار چار جون کو رات نو بجے منعقد ہوگا۔
ہنگو میں لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد کاروباری سر گرمیاں عروج پر،عید کی شاپنگ کرنے والوں کا جم غفیر ،کرونہ سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے بغیر معمو لات زندگی بحال، حکومتی ایس و پیز پر عمل نہیں کر سکتے ٹرانسپورٹرز۔

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں