راولپنڈی
Friday, 10 July, 2020
کرسمس، امن، محبت اور ہم آہنگی کا تہوارہے، خلیل طاہر

کرسمس، امن، محبت اور ہم آہنگی کا تہوارہے، خلیل طاہر

راولپنڈی ۔پنجاب کے وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھونے کہا ہے کہ کرسمس امن و محبت کا پیغام ہے اور اس موقع پر ہمیں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور آپس میں محبتیں بانٹے کا عہد کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں فیسز پاکستان کے تعاون سے یورپی یونین کے سفارت کاروں کے اعزاز میں کرسمس ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

عشائیے میں مختلف یورپی ممالک کے سفیروں اور سینئر سفارت کاروں کے علاوہ صدر فیسز پاکستان جاوید ولیم ، سیکریٹری جنرل ایلن عالم اور دیگر معتبر شخصیات نے شرکت کی۔

عشائیہ کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اقلیتوں کے حقوق تخفظ کیلئے جامع اور انقلابی اقدامات کئے ہیں اقلیتوں کے لئے تمام سرکاری ملازمتوں میں 5فیصد کوٹہ لازمی قرار دیا جا چکا ہے اورمستحق لوگوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے قانون سازی کی گئی ہے اور کسی بھی قسم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے کے لئے مقامی کمیٹیوں کے تعاون کے ساتھ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہاکہ کرسمس ،امن،محبت،ہم آہنگی اور امید کا پیغام دیتا ہے اور یسوع مسیح کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی امن قائم کیاجا سکتا ہے ۔انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے انسانی حقوق اور مذہبی اقلیتوں کے لئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں قائم انسانی حقوق کے کے مرکز کے ذریعے صوبہ بھر کے افراد کے انسانی حقوق پر خاطر خواہ کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں نفرت آمیز تقاریر کے خاتمہ کے لئے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ نافذ کیا جا چکا ہے اور چائلڈ لیبر کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔معاشرے میں کمزور اور ظلم کا شکار خواتین کے تحفظ کیلئے خصوصی مراکز قائم کئے جا رہے ہیں اور معاشرے میں بیگاڑ پیدا کرنیوالے تمام عوامل کا خاتمہ یقینی بنایا جا چکا ہے۔

سینئر سفیروں نے انسانی حقوق اور مذہبی اقلیتوں کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو بے حد سراہا اور مستقبل میں پاکستان بالخصوص پنجاب کے ساتھ ملکر انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنا تعاون یقینی بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

یورپی یونین کے سفیر یژاں فوانسواکوتاں Jean-Francois CAUTAIN نے اس موقع پر نمائندگی کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں دنیا میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ نفرتوں کا خاتمہ ہو ۔ انہوں نے کرسمس ڈنر کی تقریب کے انعقاد پر صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو اور فیسز پاکستان کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  10107
کوڈ
 
   
راولپنڈی کی خبریں
برٹش سکول کونسل کی جانب سے اسلام آباد کے معروف ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جیتنے والے سکولز سربرہان کیساتھ انٹر نیشنل کوآرڈینیٹر اور ایکٹو ٹیچرز کواس شاندار تقریب میں مدعو کیا گیا۔ تحصیل کلر سیداں کے پانچ سکولزیہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہےجن میں چار گرلز سکولز شامل ہیں

مقبول ترین
پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی ، اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ روز ایک مقامی ہال میں طلبہ و طالبات کے لیے کیرئیر کونسلنگ کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں میڈیکل کالجز
راولپنڈی ۔پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداروں نے سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف سے ملاقات کی اور ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیلی گفتگوکی
راولپنڈی۔ضلع راولپنڈی کے درجنوںمردو خواتین ایجوکیٹر ز نے گزشتہ بروز ہفتہ پریس کلب راولپنڈی کے سامنے کنٹریکٹ اساتذہ کی ریگو لرائزیشن 10 سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا
۔راولپنڈی پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع وتحصیل راولپنڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بلدیاتی تحویل میں دینے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، بلدیاتی نمائندوں کاکا م سرکاری ادارے چلانا نہیں، اس سے سیاسی مداخلت مزید بڑھ جائے گی

علاقائی خبریں
کسان اتحاد کے عہدیداران نے کہا ہے کہ جھنگ شوگر ملز،مافیا نے سال 2019،2020 کی کسانوں کی خون پسینے کی پیمنٹ ابھی تک ادا نہیں کی اور ضلعی انتظامیہ جھنگ شکر گنج شوگر ملز سے کسانوں کی 60 کڑور روپے کی پیمنٹ لیکر ر دینے میں ناکام ہو گئی ہے ۔
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنمااور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیرشبیراحمد صدیقی نقشبندی نے کہاہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکومتی ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ماسک کا پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا اس سلسلے میں شہر بھر میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر ادارہ التنزیل پاکستان کی جانب سے "امام خمینیؒ کی قرآنی خدمات" کے موضوع پر آن لائن محفل قرائت قرآن کریم و سیمینار چار جون کو رات نو بجے منعقد ہوگا۔

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں