راولپنڈی
Friday, 10 July, 2020
دو روزہ آل پاکستان وویمن چیمبرز پریذیڈنٹس سمٹ کا آغاز

دو روزہ آل پاکستان وویمن چیمبرز پریذیڈنٹس سمٹ کا آغاز

راولپنڈی (قلب نواز سے ) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اورگورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے صدر ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی زاہد لطیف خان اور خواتین چیمبرز آف کامرس کی صدور کے ہمرا ہ راولپنڈی میں دو روزہ آل پاکستان وویمن چیمبرز پریذیڈنٹس سمٹ کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں راولپنڈی اور اسلام آباد چیمبر ز آف کامرس کے عہدیدارن کے علاوہ، سینیٹر نجمہ حمید ، سینیٹر میاں عتیق ، ملک بھر سے خواتین چیمبرز آف کامرس کی صدور ثمینہ منصور ،شریں ارشد ، مسز فردوسی فضل، مسز رخسانہ فردوس ، مسز فلحت عمران ، زاہد ہ افتخار،مسز فلضہ ممتاز ، نزہت روئف ، عابدہ گلزار، اسما کنول ، مختلف ملکوں کے سفیروں ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل اور ممبران چیمبرزکے علاوہ مختلف شعبہ زندگی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

چیئرمین سیینٹ میاں رضا ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کہ اے پی ایس اور ایک چرچ کے سامنے دہشت گردی کے واقعات کے آیام کے ساتھ خواتین بھی کاروباری دنیا میں باضبط چیمبرز کی شکل میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اجتماعی مسائل پر غور و خوص اور حل طلب تجاویز اور آراء سے یقیناًمثبت پیش رفت ہو گی اور مسائل کا جامع حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا اجتماعی سطح پر مشاورت سے ہی کسی بھی مسئلے کا حل ڈھونڈا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خواتین جو ملک کی مجموعی آبادی کا نصف سے زائد ہیں وہ ہر شعبہ زندگی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں اور مواقع حاصل ہونے سے وہ زیادہ بہتر اور موثر انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ معاشی استحکام سے سیاسی استحکام وابستہ ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین سمیت تمام شعبے قومی ترقی میں بھرپور حصہ لیں اور کوئی ایسا اقدام نہ اٹھایا جائے جس سے سیاسی عدم استحکام کی کیفیت پیدا ہو اور پارلیمان کا استحقاق مجروع ہو ۔

انہوں نے کہاکہ ان حالات سے کاروبار، سرمایہ کاری پر منفی اثر پڑتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ قوموں کی زندگی میں ٹھہراو آتے ہیں لیکن سیاسی عمل کو بہرصورت جاری و ساری رہنا چاہیے تاکہ قومی ترقی اور معاشی استحکام متاثر نہ ہو۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاکہ تعلیم اور دیگر شعبوں میں خواتین اپنی برتری ثابت کر رہی ہیں اور کاروباری شعبے میں بھی ان کی دلچسپی قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں کھیتوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والی خواتین کے حقوق کا تحفظ بھی ہمارا فرض ہے اور حکومت کے ساتھ ساتھ تمام ادارے اس حوالے سے ایسی تمام خواتین کو بھی معاشی ترقی کے دھارے میں لائیں۔

انہوں نے خواتین کے حقوق کے لئے قوانین سازی کا بھی ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ کاروباری طبقہ کی بداعتمادی دور کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کا فعال کردار ناگزیر ہے اور کاروباری ترقی کے لئے مطلوبہ سہولیات کا حصول بھی کاروباری افراد کا بنیادی حق ہے ۔

گورنر پنجاب نے کہاکہ ملک چلانے کے لئے تاجربرادری کا کردار نمایاں ہے جس سے ملک کی معیشت پر اثر پڑتا ہے اور ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر قومی ترقی اور معاشی استحکام میں تاجربرداری کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مشکلات کے باجود کاروباری طبقے کی کاوشیں حو صلہ افزاء ہیں۔

سینیٹر نجمہ حمید نے کہا کہ خواتین کا بزنس میں آنا اور چیمبرز میں خواتین کو مناسب حصہ دینا خوش آئندہے اور اس سے ہنر مند خواتین کو آگے آنے اور کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع حاصل ہوں گے۔

صدر ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی زاہد لطیف خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو صنعت و تجارت اور کاروباری سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور انہیں درپیش مشکلات کے حل کے لئے متعلقہ محکموں اور اداروں کا تعاون حاصل کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ خواتین کو کاروباری معلومات کی فراہمی کے لئے ایوان صنعت میں انکوبیٹر سینٹرز قائم کئے گئے ہیں اور مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مختلف ملکوں کے سفیروں نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں خو ش آمدید کہا۔اس موقع پر خواتین چیمبرز کی صدور اور خواتین رہنماوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  62017
کوڈ
 
   
راولپنڈی کی خبریں
برٹش سکول کونسل کی جانب سے اسلام آباد کے معروف ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جیتنے والے سکولز سربرہان کیساتھ انٹر نیشنل کوآرڈینیٹر اور ایکٹو ٹیچرز کواس شاندار تقریب میں مدعو کیا گیا۔ تحصیل کلر سیداں کے پانچ سکولزیہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہےجن میں چار گرلز سکولز شامل ہیں

مقبول ترین
پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی ، اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ روز ایک مقامی ہال میں طلبہ و طالبات کے لیے کیرئیر کونسلنگ کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں میڈیکل کالجز
راولپنڈی ۔پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداروں نے سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف سے ملاقات کی اور ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیلی گفتگوکی
راولپنڈی۔ضلع راولپنڈی کے درجنوںمردو خواتین ایجوکیٹر ز نے گزشتہ بروز ہفتہ پریس کلب راولپنڈی کے سامنے کنٹریکٹ اساتذہ کی ریگو لرائزیشن 10 سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا
۔راولپنڈی پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع وتحصیل راولپنڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بلدیاتی تحویل میں دینے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، بلدیاتی نمائندوں کاکا م سرکاری ادارے چلانا نہیں، اس سے سیاسی مداخلت مزید بڑھ جائے گی

علاقائی خبریں
کسان اتحاد کے عہدیداران نے کہا ہے کہ جھنگ شوگر ملز،مافیا نے سال 2019،2020 کی کسانوں کی خون پسینے کی پیمنٹ ابھی تک ادا نہیں کی اور ضلعی انتظامیہ جھنگ شکر گنج شوگر ملز سے کسانوں کی 60 کڑور روپے کی پیمنٹ لیکر ر دینے میں ناکام ہو گئی ہے ۔
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنمااور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیرشبیراحمد صدیقی نقشبندی نے کہاہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکومتی ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ماسک کا پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا اس سلسلے میں شہر بھر میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر ادارہ التنزیل پاکستان کی جانب سے "امام خمینیؒ کی قرآنی خدمات" کے موضوع پر آن لائن محفل قرائت قرآن کریم و سیمینار چار جون کو رات نو بجے منعقد ہوگا۔

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں