راولپنڈی
Wednesday, 20 November, 2019
اساتذہ کو تاریخ تقرری سے ریگولر کیا جائے، پی ای اے

اساتذہ کو تاریخ تقرری سے ریگولر کیا جائے، پی ای اے


راولپنڈی۔راولپنڈی پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع وتحصیل  راولپنڈی  کے عہدیداروں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بلدیاتی تحویل میں دینے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، بلدیاتی نمائندوں کاکا م سرکاری ادارے چلانا نہیں، اس سے سیاسی مداخلت مزید بڑھ جائے گی، حکومت ریشنلازیشن پالیسی میں ترمیم کرے۔ پرائمری سطح پر ایک کلاس ایک ٹیچر کی پالیسی کو اپنایا جائے ۔ جبکہ مڈل اور ہائی سطح پر ہر مضمون کے الگ  ٹیچر ز تعینا ت کیے جائے ۔

 ان خیالات کا اظہار ضلعی صدرملک امجد محمود، راشد محمود عباسی ، اخیا ن گل طاہر، راجہ بشارت اقبال ، اعجاز کھوکھر ، ملک زاہد خان ، اعجاز احمد ہرل ، زاہد سیلفی ، عتیق الرحمان ، حافظ عبدالمتین ، طاہر جمال ، ارشد محمود، بلال احمد ،حماد عبداللہ ، محمد وقاص اور خرم شہزاد  نے کیا،راولپنڈی پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع وتحصیل  راولپنڈی  کے عہدیداروں نے کہا  کہ کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کا عمل ختم کیا جائے اور آئندہ بھرتی مستقل بنیادو ں پر کی جائے اور تمام ایجوکیٹرز کو تاریخ تقرری سے مستقل کیا جائے، جنوری 2018 میں ختم ہونے والا سی ایم پیکج بحال کیا جائے  یا اساتذہ کی ترقی کے لیے ٹائم سکیل فارمولہ لاگو کیا جائے، کمپیوٹر اساتذہ کو آئی ٹی الائونس دیا جائے اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں ایس ایس کمپیوٹر کی منظوری دی جائے ۔

  پنجاب حکومت سندھ اور بلوچستان طرز پر پنجاب میں بھی اپ گریڈیشن کی جائے، پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ 16 اور ایس ایس ٹی کو گریڈ 17 دیا جائے ، فیڈرل کی طرز پر پنجاب کے اساتذہ کو بھی ہائیرنگ کی سہولت دی جائے،چھٹیوں کا  کنونس الائونس  بھی وفاقی حکومت کے مطابق دیا جائے ،پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اساتذہ کے غیر ضروری کام(پولنگ ڈیوٹی، انسدادپولیو، ڈینگی سروے وغیر )نہ لیا جائے تاکہ اساتذہ دلجمعی سے درس و تدریس کا کام کرسکیں۔

اساتذہ کو تاریخ تقرری سے ریگولر کیا جائے، پی ای اے
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  27936
کوڈ
 
   
راولپنڈی کی خبریں
برٹش سکول کونسل کی جانب سے اسلام آباد کے معروف ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جیتنے والے سکولز سربرہان کیساتھ انٹر نیشنل کوآرڈینیٹر اور ایکٹو ٹیچرز کواس شاندار تقریب میں مدعو کیا گیا۔ تحصیل کلر سیداں کے پانچ سکولزیہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہےجن میں چار گرلز سکولز شامل ہیں

مقبول ترین
راولپنڈی۔ضلع راولپنڈی کے درجنوںمردو خواتین ایجوکیٹر ز نے گزشتہ بروز ہفتہ پریس کلب راولپنڈی کے سامنے کنٹریکٹ اساتذہ کی ریگو لرائزیشن 10 سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا
محکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی کے موبائل ٹریننگ سکول پروگرام کے تحت چونترہ تحصیل راولپنڈی میں کسان خواتین کیلئے مویشیوں کی دیکھ بال ، علاج معالجہ اور دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ٹریننگ کا اہتمام۔
ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی طلعت محمو د گو ندل نے کہا کہ کرسمس کے مو قع پر چر چزکی سکیو رٹی اوراقلیتیے بھا ئیوں کے جان و ما ل کی حفا ظت کو یقینی بنا نے کے لئے سکیو ر ٹی کے فول پر و ف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، امن و امان کے لئے علماء کو کر دار ادا کر نا ہو گا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی و سپیشل مجسٹریٹ ملیحہ جمال کا سٹی ایریا میں چیکنگ کے دوران غیر قانونی طور پرسلنڈوروں میں گیس فلنگ کرنے والوں کیخلاف آپریشن ، تین ایجنسیوں کو سیل کر کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج ۔

علاقائی خبریں
جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب میں شیخ محمد یونس ،صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروآنہ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوآنہ، ممبر قومی اسمبلی غلام بی بی بھروآنہ، ممبر صوبائی اسمبلی مولانا محمد معاویہ اعظم طارق، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی بیگم راشدہ یعقوب سمیت عہدیداروں اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب مولانا جاوید احمد قصوری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پرحکومت احتجاج نہیں عملی اقدام اٹھائے، اورپی ٹی آئی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ثابت ہوئی،حکومت کی جانب سے میڈیا پر قدغن لگانا میڈیا کو کنٹرول کرنے کی سوچ کی مذمت کرتے ہیں۔
جھنگ میں یوم یکجہتی کشمیربھرپور قومی جوش و جذبہ سے منایا گیا،صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمد اسلم بھروانہ ، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نواب فیصل حیات جبوآنہ ، ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹواور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطا ءالرحمان کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
سید ابوالحسن زیدی کا کہنا ہےکہ کشمیر یوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا نے دیکھ لیا ،مسئلہ کشمیر،کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں