راولپنڈی
Saturday, 04 July, 2020
راولپنڈی، پنجاب ایجوکیٹرز کا اظہار تشکر و احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی، پنجاب ایجوکیٹرز کا اظہار تشکر و احتجاجی مظاہرہ


 راولپنڈی۔ضلع راولپنڈی کے درجنوںمردو خواتین ایجوکیٹر ز نے گزشتہ بروز ہفتہ پریس کلب راولپنڈی کے سامنے کنٹریکٹ اساتذہ کی ریگو لرائزیشن 10 سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا ۔مظاہرے کی قیادت پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ضلعی صدر ملک امجد محمود ،ضلعی چیئر مین راشد محمود عباسی ،ضلعی جنر ل سیکر ٹری اخیان گل طاہر تحصیل صدر راجہ بشارت اقبال اور دیگر تحصیل صدورنے کی ۔پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن کے بانی رہنما و سابق صدر عبدلرزاق خان نیازی نے خصوصی طور پر مظاہرے میں شرکت کی ۔مقررین نے اپنے  خطابمیں 19 اکتوبر 2009 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کنٹریکٹ اساتذہ کی ریگولرائزیشن کے احکامات جاری کرنے پر اظہار تشکر کیا اورعدالت عظمیٰ کا شکر ادا کیا ۔

مقررین نے اس موقع پر حکومت پنجاب سے کوالٹی ایجو کیشن کے حصول اور ا ساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے اپنے مطالبات بھی پیش کئے ۔انھوں نے کہاکہ 10 سال پہلے عدالت عظمی ٰکے فیصلے کی روشنی میں ایجو کیٹرز کو ریگو لر کیا گیا لیکن کنٹریکٹ سروس کو سینارٹی، پنشن ،گریجو یٹی کے لیے شمار نہیں کیا گیا اور نہ ہی پے پروٹیکشن دی گئی ۔جس پر ایجو کیٹرز نے دوبارہ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹایا اور عدالتوں سے ایجو کیٹرز کے حق میں فیصلے بھی دیئے گئے ۔لیکن دس سال سے حکومت پنجاب ان فیصلو ں کو ماننے سے انکا ر ی ہے اور یجو کیٹرز کو10 سال سے اپنے حق سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ایجو کیٹرزقائدین نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حکومت پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری کے لیے سابق حکومتوں کی بنائی ہوئی رینشلائز یشن پالیسی کے نفاذ کے بجائے اساتذہ تنظیموں  کے ساتھ مل کر نئی پالیسی بنائے جوکہ زمینی حقائق سے ہم آہنگ ہو ۔پرائمری سطح پر ایک استاد ،ایک جماعت کا فارمولا لا گو کیا جائے ۔ایلیمنٹری اور ہائی سطح پر بھی تمام اہم مضامین کے لیے الگ اساتذہ کا تقرر کیا جائے ۔

اساتذہ قائدین نے آئی ٹی ٹیچرز کے لیے کمپیوٹر الائونس ،پی ایس ٹی اورEST اساتذہ کے لیے سکیل 16 ،SST کے لیے سکیل 17 ،تمام ٹیچر ز کے لیے ٹیچنگ الائونس اور ٹائم سکیل پروموشن کا بھی مطالبہ کیا ۔اساتذہ قائدین کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں تمام ایجو کیٹرز ماسٹرذ اور ایم فل ڈگری ہو لڈرزہیں اور سرکاری ادا روں میں بہتری لانے کے لیے بھر پورکردار ادا کر رہے ہیں لیکن تالی ہمیشہ دو ہاتھوں سے بجتی ہے ۔حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ اساتذہ کے جائز مطالبات پورے کرے ،آئندہ ایجو کیٹرز کی بھرتی مستقل بنیا دوں پر کی جائے ۔رخصت اتفافیہ پر غیر اعلانیہ پابندی ختم کی جائے ۔کلاس سوئم کے LND ٹیسٹ کو زمینی حقائق اور ماحول کے مطابق بنایا جائے ۔اساتذہ کو غیر تدریسی ڈیوٹیا ں ،IT اساتذہ کو  DATA انٹری کے کام سے دور رکھا جائے تا کہ وہ اپنی تما م توانائیاں قوم کے نو نہالوں کی تعلیم و تربیت میں خرچ کریں۔

راولپنڈی، پنجاب ایجوکیٹرز کا اظہار تشکر و احتجاجی مظاہرہ
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  61880
کوڈ
 
   
راولپنڈی کی خبریں
برٹش سکول کونسل کی جانب سے اسلام آباد کے معروف ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جیتنے والے سکولز سربرہان کیساتھ انٹر نیشنل کوآرڈینیٹر اور ایکٹو ٹیچرز کواس شاندار تقریب میں مدعو کیا گیا۔ تحصیل کلر سیداں کے پانچ سکولزیہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہےجن میں چار گرلز سکولز شامل ہیں

مقبول ترین
پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی ، اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ روز ایک مقامی ہال میں طلبہ و طالبات کے لیے کیرئیر کونسلنگ کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں میڈیکل کالجز
راولپنڈی ۔پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداروں نے سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف سے ملاقات کی اور ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیلی گفتگوکی
۔راولپنڈی پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع وتحصیل راولپنڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بلدیاتی تحویل میں دینے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، بلدیاتی نمائندوں کاکا م سرکاری ادارے چلانا نہیں، اس سے سیاسی مداخلت مزید بڑھ جائے گی
محکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی کے موبائل ٹریننگ سکول پروگرام کے تحت چونترہ تحصیل راولپنڈی میں کسان خواتین کیلئے مویشیوں کی دیکھ بال ، علاج معالجہ اور دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ٹریننگ کا اہتمام۔

علاقائی خبریں
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنمااور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیرشبیراحمد صدیقی نقشبندی نے کہاہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکومتی ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ماسک کا پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا اس سلسلے میں شہر بھر میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر ادارہ التنزیل پاکستان کی جانب سے "امام خمینیؒ کی قرآنی خدمات" کے موضوع پر آن لائن محفل قرائت قرآن کریم و سیمینار چار جون کو رات نو بجے منعقد ہوگا۔
ہنگو میں لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد کاروباری سر گرمیاں عروج پر،عید کی شاپنگ کرنے والوں کا جم غفیر ،کرونہ سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے بغیر معمو لات زندگی بحال، حکومتی ایس و پیز پر عمل نہیں کر سکتے ٹرانسپورٹرز۔

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں