راولپنڈی
Friday, 10 July, 2020
اعظم کاشف سے پی ٹی یو اور پی ای اے وفد کی ملاقات

اعظم کاشف سے پی ٹی یو اور پی ای اے وفد کی ملاقات

راولپنڈی ۔پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداروں نے سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف سے ملاقات کی اور  ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیلی گفتگوکی پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے مطالبے پر سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف نے ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن کے حکم کو عبوری طورپر روکتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری قانون پنجاب سے ہدایات مانگ لی کہ ایجوکیٹر ز کو کن تاریخوں سے ریگولر کیاجائے گا۔
 سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف نے پی ٹی یو اور پی ای اے کے وفد کو  اعلی تعلیمی ڈگری کے الاونس کے تمام کیسوں کو رواں ہفتے نمٹانے اور سی ایمپیکجو پرموشن کے لیے سینارٹی لسٹ کو مکمل کرکے ڈیپارٹمینٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس بلوانے کی یقین دہانی کروادی ۔
پی ٹی یوراولپنڈی کے ضلعی صدر قاضی محمد عمران ،ایجوکیٹرایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ملک امجد محمودکی قیادت میں چیئرمین پی ٹی یو راجہ شاہد مبارک، راجہ اورنگزیب، اخیان گل طاہر اور راجہ بشارت اقبال نے سی ای او اعظم کاشف سے مذاکرات کیے اس موقع پر تینوں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران چوہدری سعید، مشتاق سیال اور شاہدہ بھی موجود تھیں ۔
ملاقات میں ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے پیداہونے والے ابہام پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ دونوں فریقین کے موقف کو سنتے ہوئے سی ای او نے دونوں DEOs کے آرڈرز کو ڈپٹی سیکرٹری قانون کو کلیریفیکیشن کیلئے بھجوانے کی ہدایات جاری کر دی ۔

مزید برآں طویل عرصہ سے عمل درآمد کے منتظر کوالیفیکیشن الاو نس کے کیسز کو بھی اسی ہفتے نمٹانیاور موجودہ پروموشن کے منتظر ٹیگ ہونے والے ٹیچرز کے آرڈرز کے فورا بعد سی ایم پیکیج اور پروموشن کیلئے سینیارٹی لسٹ اور DPC کیلئے تاریخ مقررکرنے کی یقین دہانی کروائی گئی یاد رہے کہ میل ڈی ای او کی طرف سے پہلے ہی سینیارٹی لسٹ کمیٹی بنا دی گئی ہیجب کہ ڈی ای او فی میل نے بھی رواں ہفتے سینیارٹی لسٹ کمیٹی بنانے کا عندیہ دیاہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  5719
کوڈ
 
   
راولپنڈی کی خبریں
برٹش سکول کونسل کی جانب سے اسلام آباد کے معروف ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جیتنے والے سکولز سربرہان کیساتھ انٹر نیشنل کوآرڈینیٹر اور ایکٹو ٹیچرز کواس شاندار تقریب میں مدعو کیا گیا۔ تحصیل کلر سیداں کے پانچ سکولزیہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہےجن میں چار گرلز سکولز شامل ہیں

مقبول ترین
پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی ، اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ روز ایک مقامی ہال میں طلبہ و طالبات کے لیے کیرئیر کونسلنگ کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں میڈیکل کالجز
راولپنڈی۔ضلع راولپنڈی کے درجنوںمردو خواتین ایجوکیٹر ز نے گزشتہ بروز ہفتہ پریس کلب راولپنڈی کے سامنے کنٹریکٹ اساتذہ کی ریگو لرائزیشن 10 سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا
۔راولپنڈی پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع وتحصیل راولپنڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بلدیاتی تحویل میں دینے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، بلدیاتی نمائندوں کاکا م سرکاری ادارے چلانا نہیں، اس سے سیاسی مداخلت مزید بڑھ جائے گی
محکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی کے موبائل ٹریننگ سکول پروگرام کے تحت چونترہ تحصیل راولپنڈی میں کسان خواتین کیلئے مویشیوں کی دیکھ بال ، علاج معالجہ اور دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ٹریننگ کا اہتمام۔

علاقائی خبریں
کسان اتحاد کے عہدیداران نے کہا ہے کہ جھنگ شوگر ملز،مافیا نے سال 2019،2020 کی کسانوں کی خون پسینے کی پیمنٹ ابھی تک ادا نہیں کی اور ضلعی انتظامیہ جھنگ شکر گنج شوگر ملز سے کسانوں کی 60 کڑور روپے کی پیمنٹ لیکر ر دینے میں ناکام ہو گئی ہے ۔
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنمااور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیرشبیراحمد صدیقی نقشبندی نے کہاہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکومتی ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ماسک کا پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا اس سلسلے میں شہر بھر میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر ادارہ التنزیل پاکستان کی جانب سے "امام خمینیؒ کی قرآنی خدمات" کے موضوع پر آن لائن محفل قرائت قرآن کریم و سیمینار چار جون کو رات نو بجے منعقد ہوگا۔

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں