راولپنڈی
Friday, 10 July, 2020
پنجاب گروپ آف کالجز کا کیرئیر کونسلنگ سیمینار کا انعقاد

پنجاب گروپ آف کالجز کا کیرئیر کونسلنگ سیمینار کا انعقاد

راولپنڈی ۔ پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی ، اسلام آباد کی جانب سے گزشتہ روز ایک مقامی ہال میں طلبہ و طالبات کے لیے کیرئیر کونسلنگ کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سیمینار میں میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلے کے حوالے سے طلبا و طالبات کی رہنمائی کی گئی۔ 

تقریب کے مہمان خصوصی منصور حیات خان ممبر نیشنل اسمبلی تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں سینیٹر سیمی زیدی،ایم پی اے سمابیہ طاہر اور فاطمہ طاہرہ کنٹرولر آف ایگزامیشن فیڈرل بورڈ شامل تھیں۔ تقریب میں سات طلبا و طالبات کوپانچ سال کی میڈیکل تعلیم کے لیے پچاس ہزار سالانہ  دینے کا اعلان کیا گیا جبکہ انجینئرنگ میں بھی سات طلبہ و طالبات کو انجینئرنگ کی چار سالہ تعلیم کے مبلغ پچاس ہزار فی طالب علم دینے کا اعلان کیا گیا۔ 

مہمان خصوصی منصور حیات خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب گروپ آف کالجز کی اس وظیفہ پالیسی کو بہت سراہا اور پی جی سی STEPکی مقبولیت اور محنت  پر خراج تحسین اور پنجاب گروپ آف کالجز کی کاوشوں کا سراہا۔ 

تقریب کے اختتام میں ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی اسلام آباد چوہدری محمد اکرم نے معزز مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور طلبا و طالبات سے مختصر خطاب کرتے ہوئے محنت پر زور دیا اور خاص طور پر گروپ کی اس کاوش کو سراہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز نہ صرف موجودہ طلبا و طالبات کی حوصلہ افزازئی کرتا ہے بلکہ اپنے سابقہ طالب علموں کی بھی حوصلہ افزائی کرتا رہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  40744
کوڈ
 
   
راولپنڈی کی خبریں
برٹش سکول کونسل کی جانب سے اسلام آباد کے معروف ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جیتنے والے سکولز سربرہان کیساتھ انٹر نیشنل کوآرڈینیٹر اور ایکٹو ٹیچرز کواس شاندار تقریب میں مدعو کیا گیا۔ تحصیل کلر سیداں کے پانچ سکولزیہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہےجن میں چار گرلز سکولز شامل ہیں

مقبول ترین
راولپنڈی ۔پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداروں نے سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف سے ملاقات کی اور ایجوکیٹرز کی ریگولرائزیشن سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیلی گفتگوکی
راولپنڈی۔ضلع راولپنڈی کے درجنوںمردو خواتین ایجوکیٹر ز نے گزشتہ بروز ہفتہ پریس کلب راولپنڈی کے سامنے کنٹریکٹ اساتذہ کی ریگو لرائزیشن 10 سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا
۔راولپنڈی پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع وتحصیل راولپنڈی کے عہدیداروں نے کہا کہ سرکاری اداروں کو بلدیاتی تحویل میں دینے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے، بلدیاتی نمائندوں کاکا م سرکاری ادارے چلانا نہیں، اس سے سیاسی مداخلت مزید بڑھ جائے گی
محکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی کے موبائل ٹریننگ سکول پروگرام کے تحت چونترہ تحصیل راولپنڈی میں کسان خواتین کیلئے مویشیوں کی دیکھ بال ، علاج معالجہ اور دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ٹریننگ کا اہتمام۔

علاقائی خبریں
کسان اتحاد کے عہدیداران نے کہا ہے کہ جھنگ شوگر ملز،مافیا نے سال 2019،2020 کی کسانوں کی خون پسینے کی پیمنٹ ابھی تک ادا نہیں کی اور ضلعی انتظامیہ جھنگ شکر گنج شوگر ملز سے کسانوں کی 60 کڑور روپے کی پیمنٹ لیکر ر دینے میں ناکام ہو گئی ہے ۔
تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنمااور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیرشبیراحمد صدیقی نقشبندی نے کہاہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے احتیاطی تدابیر اور حکومتی ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ماسک کا پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا اس سلسلے میں شہر بھر میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر ادارہ التنزیل پاکستان کی جانب سے "امام خمینیؒ کی قرآنی خدمات" کے موضوع پر آن لائن محفل قرائت قرآن کریم و سیمینار چار جون کو رات نو بجے منعقد ہوگا۔

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں