اساتذہ کی تمام نمائندہ تنظیموں نے راولپنڈی کے قدیم اور گنجان آباد ترین علاقے راجہ بازار میں واقع گورنمنٹ ضیا العلوم ہائی سکول سمیت دیگر سرکاری سکولوں پر قبضہ کی مذہوم کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ سرکاری سکولوں پر قبضہ مافیاکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے،سکولوں کو بچانے کے لیے بڑ ی احتجاج تحریک بھی چلاناپڑی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے ،محکمہ ایجوکیشن اور ضلعی حکومت کے افسران ایکشن لیں ورنہ انکے خلاف بھی ایکشن لیں گے ،قبضہ مافیااور محکمہ متروکہ وقف املاک کا گٹھ جوڑشہباز شریف حکومت کے لیے ایک چیلنج ہے