سکھر
Friday, 05 June, 2020
پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا گیا

پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا گیا

 

لنڈی کوتل ۔ پاکستان اورافغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بند ہونے والا طورخم بارڈر ساتویں روز ہرقسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے تاہم بغیر دستاویزات کے آنے والے افغان باشندوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔

میڈیا کے مطابق پاک افغان حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد آج طورخم بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ طورخم بارڈر کے کھلتے ہی سرحد کے دونوں اطراف وطن واپسی کے منتظر افراد کی لمبی قطاریں لگ گئیں جب کہ گزشتہ کئی روز سے بند ٹریڈ ٹرانزٹ کی آمدورفت بھی آج شروع ہو جائے گی۔ طورخم بارڈر پر سفری دستاویزات کی چیکنگ کے بعد امیگریشن حکام کی جانب سے وطن واپس جانے والوں کو ویزے جاری کئے جائیں گے تاہم بغیر سفری دستاویزات کے آنے والے افغان شہریوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کشیدگی کے دوران شہید ہونے والے پاکستان کے میجر علی جواد چنگیزی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث علاقے میں نافذ کیا گیا کرفیو بھی ختم کردیا گیا ہے جس کے بعد لنڈی کوتل کے بازار کھل گئے ہیں اور معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھی طورخم بارڈر پر آمدورفت بحال ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ آج صبح پاک افغان حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آمدورفت بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صرف قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ طورخم بارڈر پر گیٹ لگانے کے معاملے پر گزشتہ اتوار کو پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی تھی اور افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کے میجر علی جواد چنگیزی شہید جب کہ 10 اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  17664
کوڈ
 
   
مقبول ترین
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے زیر تفتیش گرفتار ملزمان کی ویڈیوز کی تشہیر کو غیرقانونی اور غیراخلاقی قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت سے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔
دفتر خارجہ پاکستان کی بدحواسی کے باعث ادارہ خفت کاشکار ہوا۔ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پرمشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے تعزیتی بیان جاری کردیا گیا۔ ایدھی صاحب خیریت سے ہیں۔
مصر کی ایک عدالت میں سابق صدر محمد مرسی سمیت دس افراد پر قطر کے لئے جاسوسی کے الزام میں کیس چلایا گیا۔ عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر محمد مرسی کو عمر قید کی سزا، دو قریبی ساتھیوں کو پندرہ پندرہ سال قید کی سزا سنا دی ۔
عوامی تحریک کا دھرنا تو سحری کے وقت ختم ہوگیا لیکن مال روڈ گندگی سے بھر گیا ۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملے نے پندرہ من کچرا اٹھایا ، عوامی تحریک کے کارکنوں نے اپنے قائد کی بات نہ مانی ، مال روڈ پر ڈھیروں ڈھیر کچرا پھینک گئے ۔ خاکروبوں کو صفائی کرنے میں کئی گھنٹے لگ گئے

علاقائی خبریں
انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر ادارہ التنزیل پاکستان کی جانب سے "امام خمینیؒ کی قرآنی خدمات" کے موضوع پر آن لائن محفل قرائت قرآن کریم و سیمینار چار جون کو رات نو بجے منعقد ہوگا۔
ہنگو میں لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد کاروباری سر گرمیاں عروج پر،عید کی شاپنگ کرنے والوں کا جم غفیر ،کرونہ سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے بغیر معمو لات زندگی بحال، حکومتی ایس و پیز پر عمل نہیں کر سکتے ٹرانسپورٹرز۔
ہنگو کے ٹرانسپورٹرز نے حکومتی احکامات ماننے سے انکار کر دیا، دو ماہ کی بندش کے بعد بھی ٹرانسپورٹ بحال نہ ہو سکی، سی این جی پر گاڑیاں چلاتے ہیں،پٹرول کی قیمت کم ہونے سے کوئی فائدہ نہیں ملا، حکومت سی این جی کی قیمتیں کم کر دے تو
ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کے خصوصی احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہد احمد خان کی زیر نگرانی تمام تھانوں کی پولیس اپنے ایس ایچ اوز کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف مسلسل متحرک ہے۔تھانہ صدر پولیس نے ایس ایچ او محمود

افغانستان: امریکی سازشوں کا گڑھ
پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں