Thursday, 09 July, 2020
پاکستان میں پب جی گیم پرعارضی طور پر پابندی عائد
پی ٹی اے نے پب جی گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پب جی گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پب جی گیم مختلف طبقات کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے پر معطل کی گئی ہے۔
فیس بک کا سرکاری خبروں پر ہدایت نامہ چسپاں کرنے پر کام شروع

آلودہ پانی کی تشخیص کا آلہ بنانے پر پاکستانی طلبا کیلئے اعزاز
لودہ پانی کی تشخیص کرنے والا آلہ تیار کرنے والے پاکستانی طلبا کی ٹیم کو عالمی تنظیم کی جانب سے چاندی کے تمغے سے نوازا گیا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاورکے انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹو بائیو سائنسز (آئی آئی بی) کے طلبا کو امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والے سالانہ
جلد کے کینسر کی تشخص کیلئے سستا آلہ ایجاد
کینیڈا میں ماہرین نے ایسا سستا آلہ تیار کیا ہے جو جلد کے کینسر کی قبل از وقت تشخیص کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آلے کا سینسر حرارت کی نشاندہی کرکے کینسر کی تشخیص کرتا ہے۔ کینیڈین انجینئرز کے گروپ نے اس آلے کو (Skan) کانام دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اس آلے سے قیمتی جانیں بچائی جا سکیں گی۔
اب ڈرون پارسل بھی سپلائی کریں گے
چین میں آن لائن اشیا بیچنے والے اداروں نے ڈرون کے ذریعے آرڈر کی ترسیل کے پروگرام پر تجربہ شروع کر دیا ہے۔ ڈرون چالیس کلومیٹر دور تک پارسل پہنچائیں گے۔ اس کامیابی سے دشوار گزار علاقوں میں بھی اشیا کی سپلائی ممکن ہو سکے گی ۔
جاپان میں زندگی بچانے والی الیکٹرک کار متعارف
جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والے ایک موٹر شو میں زندگی بچانے والی الیکٹرک کار پیش کردی گئی۔ اس کار میں موجود 'کانٹو فیچر 'کی وجہ سے اسے زندگی بچانے والی گاڑی کہا جارہا ہے۔ یہ الیکٹرک کار تیز رفتار اور ماحول دوست ہے اور آہستہ یا تیز رفتاری سے آنے والی گاڑی کے بارے میں الرٹ کردیتی ہے۔
چین نے پہلا الیکٹرک طیارہ تیار کرلیا ، رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی
چین نے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے والا پہلا برقی طیارہ تیار کرلیا ہے۔ 2 نشستوں پر مشتمل یہ جدید طیارہ شین یانگ ایئروسپیس یونیورسٹی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ جدید برقی طیارہ نئے پائلٹس کی تربیت کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے
پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ سروس معطلی کے بعد بحال
اکستان بھارت اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس جزوی معطلی کے بعد بحال ہوگئی ہے۔ واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واٹس ایپ سروس سرور میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں متاثر متاثر ہوئی۔
جاپان میں ڈینٹ پروف گاڑی کی تیاری کا کام شروع
جاپان میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ دنیا کی پہلی ڈینٹ سے محفوظ گاڑی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ گاڑی کا نام فلیس بی ٹو دیا رکھا گیا ہے۔ گاڑی میں موجود برقی قوت کی مدد سے گاڑی کی باڈی تبدیل ہوسکتی ہے یعنی اس کا سائز چھوٹا بڑا ہو سکتا ہے۔
40 زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے والا ہیڈفون
دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی ’’گوگل ‘‘ نے ایسا ہیڈفون لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جو 40 زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی نے کوئی ایسا آلہ متعارف کرایا جو فوری طور پر دوسری زبان میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دبئی میں اڑن ٹیکسی کا پہلا کامیاب تجربہ
دبئی میں دنیا کی پہلی ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے جسے دنیا کی پہلی ڈرون ٹیکسی بھی کہا جارہا ہے۔ آئندہ کچھ برسوں میں وہاں فضا میں بھی ٹیکسیاں اڑتی نظر آئیں گی۔ ڈرون ٹیکسی کی رفتار 100 کلومیٹر (یعنی 62 میل) فی گھنٹہ ہے جبکہ یہ 27 منٹ تک پرواز کر سکتی ہے۔
چین ڈھائی ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین بنائے گا
چین نے ایک ایسی ٹرین کی تیاری کا اعلان کیا ہے جو ڈھائی ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکے گی۔ ۔ یہ ٹرین اتنی تیز رفتار ہوگی کہ کراچی سے لاہور جتنا فاصلہ786 میل سے زائد صرف 31 منٹ میں طے کرسکے گی۔
گوگل کی معمولی غلطی نے آدھے جاپان کو انٹرنیٹ سے محروم کر دیا
جب کوئی کمپنی گوگل جتنی بڑی ہو تو اس کی انتہائی چھوٹی سی غلطی کا نتیجہ بھی توقعات سے بڑھ کر ہوتا ہے اور ایسا ہی کچھ گزشتہ ہفتے جاپان میں ہوا۔ گزشتہ جمعے کو جاپان کے 50 فیصد سے زائد صارفین اُس وقت انٹرنیٹ سے محروم ہوگئے جب گوگل نے غلطی سے مقامی انٹرنیٹ پروٹوکول گیٹ وے کو چھیڑ دیا۔
بھارتی ہیکرز نے کشمیر میڈیا سروس کی ویب سائٹ ہیک کرلی
بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے والوں پر بھارت نے بڑا حملہ کر دیا ، بھارتی ہیکرز نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی نمائندہ ویب سائٹ کشمیر میڈیا سروس کو ہیک کرلیا اور اس پر کشمیریوں پر
امریکا نے خودکار مشین گن سے لیس ڈرونز تیار کر لئے
امریکہ میں انجینئرز نے ایسے ڈرون تیار کر لئے ہیں جسے ٹی آئی کے اے ڈی کا نام دیا گیا ہے اور جو خودکار مشین گن سے لیس ہیں اور انہیں فوری طور پر دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں بھیج کر دشمنوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔
دبئی میں پہلے روبوٹ پولیس اہلکارنے کام شروع کردیا
منصوبے کے تحت یہ دبئی کی سڑکوں پربھی گشت کرے گا۔ اس روبوکوپ کا قد 5 فٹ 5 انچ ہے جو لوگوں کے چہرے کے تاثرات سمجھ سکتا ہے۔ لوگ اس کے پاس آکر جرم کی رپورٹ لکھوا سکتے ہیں جبکہ فی الحال اس کا مقصد ٹریفک چالان کرنا اور جرمانہ وصول کرنا ہے۔
دنیا بھر میں ہونیوالے سائبر حملوں کا خطرہ قرار
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی پولیس ایجنسی یوروپول کے مطابق سائبر حملے میں اب تک دو لاکھ سے زائد ادارے اور افراد متاثر ہوئے ہیں۔
مقبول ترین
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں تینوں ملکوں نے دہشتگرد مزاحمتی تحریک کے دوبارہ اٹھنے سے بچنے کےلئے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے منظم، ذمہ دار اور حالات پر مبنی انخلا پر زور دیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کو محفوظ بنانے کےلیے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت
سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوں کیلئے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں لاکھڑا کول مائننگ پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں طے شدہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات

کرونا وائرس اور احتیاتی تدابیر
5 اگست کو جب بھارت کی پارلیمنٹ نے کشمیر کی آئینی خود مختیاری کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر منسوخ کیا تقریباً 10 ہزار کشمیری جن میں بچے،بوڑھے اور خواتین سبھی شامل ہیں، کو ریاست سے باہر مختلف جیلوں میی رکھا گیا۔
ملک اس وقت ناگہانی آفات، بحرانوں،وباؤں اور آسمانی آفات کی زد میں ہے اورحالت جنگ کی سی کیفیت سے دوچار ہے۔ایک طرف مہلک کورونا وائرس تودوسری جانب ٹڈی دل کی ہولناک یلغارجاری و ساری ہے یوں کہیں کہ اللہ تعالٰی کی نا شکری کی بناء پرہم پرایک کے بعدایک عذاب مسلط ہو رہا ہے۔
ان دنوں پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں درجہ حرارت انتہائی زیادہ ہے ۔اس گرم موسم میں لُو اس وقت لگتی ہے جب جسم کا درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیئس یا اس سے بڑھ جائے۔ لُو لگ جانے کے بعد متاثرہ شخص کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں