Tuesday, 19 November, 2019
’’افغانستان میں خودکش حملے، 10 افراد ہلاک، 68 زخمی‘‘

’’افغانستان میں خودکش حملے، 10 افراد ہلاک، 68 زخمی‘‘

کابل ۔ افغانستان میں وزارت دفاع اور فٹبال فیڈریشن کی عمارتوں کے نزدیک خود کش حملے میں 10 افراد ہلاک اور 68 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں واقع وزارت دفاع کی عمارت اور افغان فٹبال فیڈریشن کے دفتر کے قریب خود کش بمبار نے بارود سے بھرا ٹرک دیوار سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 68 زخمی ہوگئے۔

زورد دار دھماکا گنجان آباد اور مصروف ترین علاقے میں کیا گیا جس میں اسکول کی 5 عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں جب کہ وزارت دفاع کے لاجسٹک سینٹر اور افغان فٹبال فیڈریشن کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں 50 طالب علم اور 18 فٹبال فیڈریشن کے کھلاڑی و اہلکار شامل ہیں۔

خود کش دھماکے کے بعد 2 حملہ آوروں نے قریبی عمارت میں قبضہ کرکے وزارت دفاع کے لاجسٹک سینٹر کو نشانہ بنایا، اس دوران پولیس اور فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ سخت مقابلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔

گزشتہ روز بھی قندھار میں طالبان جنگجوؤں نے 4 گاڑیوں میں سوار ہو کر سرکاری عمارت پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں  11 پولیس اہلکار اور 9 الیکشن کمیشن کے اہلکار ہلاک  جب کہ 30 افراد زخمی ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  65279
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 63 افراد
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں ہرات ہائی وے پر نصب بم اُس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب ایک مسافر بردار بس وہاں سے گزر رہی تھی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 34 مسافر ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
برطانوی ویزہ مسترد کیے جانے سے متعلق خاتون نے دعوی کیا ہے کہ انہیں حکام کی جانب سے موصول ہونے والے خط میں کہا گیا کہ ان کی انگریزی آئلٹس کے معیار سے زیادہ بہتر ہے۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طاقتور اور کمزور کےلیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے۔ ہزارہ موٹروے فیز 2 منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کنٹینر
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالتے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جبکہ عدالت کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ
وفاقی حکومت اور نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں جبکہ نواز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے پاس کیس سننے کا پورا اختیار ہے۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں