Friday, 22 June, 2018
کابل میں خودکش کار بم دھماکا، 4 افراد زخمی

کابل میں خودکش کار بم دھماکا، 4 افراد زخمی

کابل ۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے قبل بائی میں ہونے والے ایک خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی.

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے قبل بائی میں ہونے والے ایک خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کمانڈر بسم اللہ تابان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور کے ہدف کے بارے میں فی الوقت کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

ادھر افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا ہے کہ قبل بائی کے علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 4 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب دو روز قبل افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ امن طالبان کے ہاتھ میں ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے افغان دارالحکومت میں متعدد بڑے دہشت گرد حملے ہوئے، جن کے نتیجے میں 130 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ گذشتہ ماہ 24 فروری کو بھی افغانستان کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت 25 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  4231
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مرکزی حکومت کی طرف سے تجویز کردہ تین طلاق بل کو شریعت کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ قانون کے ذریعے مسلمانوں کے طلاق دینے کے حق کو چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے، جائے وقوعہ سے فائرنگ کی شدید آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔
بھارت کے مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ ان علاقوں میں سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 700 تک جاپہنچی ہے۔
بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھدرک میں ہندؤ مسلم فسادات بھڑک اٹھے جس کے دوران 4 پولیس افسروں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ فسادات کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ہندؤ فسادیوں نے مسلمانوں کی 80 سے زائد دکانیں لوٹ کر جلا ڈالیں ہیں۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں جبکہ باقی 10 افراد کو صحیح سلامت ریسکیو کرلیا گیا۔
اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی ٹا ٹیسٹ کے لیے ایک نیا واٹس ایپ ورژن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے جبکہ وائس کال کا نیا ورژن v2.18.192 ہے۔ اس کا اصل ورژن بعد میں آئے گا اور ابھی ٹیسٹ کے لیے بی ٹا ورژن گوگل پلے اسٹور پر ریلیز کیا گیا ہے۔
گلوبل آئل اینڈ گیس ڈسکوریز ریویو 2017 کی رپورٹ کے مطابق سال 2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان نے تیل و گیس کے 2 بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں جبکہ سال کے آخری 3 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 4 مزید نئے ذخائر دریافت کیے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران رہائشی علاقے میں فائرنگ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں