Saturday, 14 December, 2019
بھارت میں شدید بارشیں، سیلاب کے باعث 700 افراد ہلاک

بھارت میں شدید بارشیں، سیلاب کے باعث 700 افراد ہلاک

نئی دہلی ۔ بھارت کے مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ ان علاقوں میں سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 700 تک جاپہنچی ہے۔ سیلاب کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سیلاب ان موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے جن کے نقصان دہ اثرات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں گجرات، راجستھان، آسام اور مغربی بنگال ہیں جہاں کئی دریاؤں کا پانی وسیع علاقوں میں پھیل چکا ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

سیلاب کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت مسائل سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  79463
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے، جائے وقوعہ سے فائرنگ کی شدید آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔
سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے سی آر پی ایف کے 4 اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) زخمی ہوگیا
افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبے قندھار میں مسلح افراد نے دو مختلف حملوں میں امام بارگاہ اور سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ امام بارگاہ میں تاحال مسلح چھڑپیں جاری ہیں۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سیکورٹی کو خطے کی حالیہ صورتحال کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان کی سیکورٹی کو اپنی سیکورٹی سمجھتا ہے. انھوں نے یہ بات پیر کے روز تہران میں پاکستان کے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کا تبصرہ مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مودی کو ہمسایہ ممالک کو اقلیتوں کے حقوق پر لیکچر دینا زیب نہیں دیتا۔ بھارت آج اقلیتوں کے قتل کی علامت بن چکا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے کے الزام میں گرفتار وکلاء کی رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت پر جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ اسپتال پر حملہ جنگوں میں بھی نہیں ہوتا۔
پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ صرف عوام ہیں۔ بنیادی حقوق اور جمہوریت پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ ہم آخری دم تک لڑیں گے اور ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔
سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت نے درخواستوں پر 25 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں