Monday, 21 May, 2018
سمندری طوفان 'اوکھی' سے بھارت میں تباہی، 13 افراد ہلاک

سمندری طوفان 'اوکھی' سے بھارت میں تباہی، 13 افراد ہلاک

نئی دہلی ۔ سمندری طوفان 'اوکھی' نے بھارتی ریاستوں تامل ناڈو اور کیرالہ میں تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 90 سے زائد ماہی گیر لاپتہ ہیں۔لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے جنگی جہازوں کو جنوب مشرقی سمندر میں تعینات کردیا گیا ہے۔ طوفان کے باعث 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور زیادہ تر ہلاکتیں درختوں کے جڑوں سے اکھڑ کر لوگوں اور گاڑیوں پر گرنے کی وجہ سے ہوئیں ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان 'اوکھی' نے بھارتی ریاستوں تامل ناڈو اور کیرالہ میں تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سمندری طوفان کے باعث ریاست تامل ناڈو میں 6 اور کیرالہ میں 7 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 90 سے زائد ماہی گیر لاپتہ ہیں۔ لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے جنگی جہازوں کو جنوب مشرقی سمندر میں تعینات کردیا گیا۔

طوفان کے باعث 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور زیادہ تر ہلاکتیں درختوں کے جڑوں سے اکھڑ کر لوگوں اور گاڑیوں پر گرنے کی وجہ سے ہوئیں ہیں۔ طوفان اور تیز سمندری ہواؤں کے باعث چنائے میں اسکول بند کردیئے گئے جبکہ کوچی میں مقیم سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ساحل سے دور رہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور اس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ اوکھی طوفان نے سری لنکا کا بھی رخ کیا ہے، جس کے باعث سری لنکا میں 7 ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بھارتی ریاستوں تامل ناڈو اور کیرالہ میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان 'اوکھی' کے بحیرہ عرب میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 'اوکھی' کے بحیرہ عرب میں داخل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان کل بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے اثرات کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں 3 اور 4 دسمبر کو بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے جب کہ 4 دسمبر کو اس کی شدت کم ہونا شروع ہوجائے گی۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اوکھی طوفان سے پاکستان کا کوئی بھی حصہ براہ راست متاثر نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  79369
کوڈ
 
   
مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندؤں نے ایک اور مسلمان کو گائے کے ذبیحہ کے الزام میں قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساتنا میں انتہا پسند ہندؤں کے ہجوم نے 2 مسلمانوں ریاض خان اور شکیل پر گائے کو ذبح
مشیر خزانہ بلوچستان رقیہ ہاشمی نےساتھی اراکین کے ناروا رویے کے خلاف عہدے سے استعفادے دیا. ذرائع کے مطابق 14مئی کو بجٹ پیش کرنے کی تقریر کے دوران ساتھی اراکین کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مشیر خزانہ نے احتجاجاً
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے والد سے تعزیت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سبیکا پاکستان کی ہونہار طالبہ تھی
دنیا کے پہلے تیرتے ہوئے نیوکلیئر پاور اسٹیشن کی رونمائی گزشتہ روز روس کے شمالی شہر مرمینسک میں ایک شاندار تقریب کے دوران ہوئی جہاں سائبیریا روانگی سے قبل اس میں نیوکلیئر فیول ڈالا جائے گا۔ نیو کلیئر پاور اسٹیشن

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں