Sunday, 26 May, 2019
’’پاک فوج نے مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا، ابھی نندن کا اعتراف‘‘

’’پاک فوج نے مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا، ابھی نندن کا اعتراف‘‘

نیو دہلی ۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اسے جسمانی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا جب کہ بھارتی میڈیا نے زہر افشانی کی ہے کہ پاکستان میں اسے ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا تاہم بھارتی میڈیا سے اپنے ہی پائلٹ کا پاکستان میں دیا گیا بیان ہضم نہیں ہورہا اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق  ابھی نندن نے بھارتی فضائیہ کے حکام سے ملاقات میں بتایا کہ دوران حراست پاکستان میں اسے ذہنی تشدد کا نشانا بنایا گیا تاہم اس پر کوئی جسمانی تشدد نہیں کیا گیا۔

ابھی نندن کو جب بھارت کے حوالے کیا گیا اس وقت بھارتی اہلکاروں نے ہاتھوں میں بندوقیں تھام رکھی تھیں جیسے فضائیہ کے ونگ کمانڈر کی بجائے کسی مجرم کو لے جایا جارہا ہو جب کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو آزادی سے پریڈ کے دوران سے بارڈر تک جانے دیا تھا۔

بھارت پہنچنے پر ونگ کمانڈر ابھی نندن کا فل باڈی چیک اپ، ایم آر آئی، سی ٹی اسکین کیا گیا اور اہلخانہ سے صرف 9 منٹ کی ملاقات کرائی گئی جب کہ بھارتی وزیر دفاع سے ملاقات میں بھی فاصلے پر رکھا گیا۔

رہائی سے قبل ایک ویڈیو بیان میں ابھی نندن نے کہا تھا کہ میں ٹارگٹ تلاش کررہا تھا کہ اس دوران پاک فضائیہ نے میرے طیارے کو ہٹ کیا، میں نے خود کو ایجکٹ کیا جس کے بعد میرا طیارہ تباہ ہوگیا۔

ابھی نندن نے کہا کہ پیراشوٹ کے ذریعے میں پاکستانی سرزمین پر گرا تو میرے پاس پستول موجود تھی،اس وقت وہاں لوگ بہت زیادہ تھے ان سب کا جوش بہت بلند تھا،میں نے پستول گرائی اور بھاگنے لگا، اس دوران پاک فوج کے ایک کپتان اور جوان آئے جنہوں نے میری جان بچائی۔

واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے جس میں ایک طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر اوردوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا۔ پاکستان کی حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ کو پاک فوج نے مشتعل ہجوم سے بچاتے ہوئے  حراست میں لے لیا تھا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کیلیے بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  14783
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارت میں لوک سبھا کی 542 نشستوں کے لیے 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جس کے مطابق نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے واضح برتری حاصل کرلی۔
مرکزی حکومت کی طرف سے تجویز کردہ تین طلاق بل کو شریعت کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ قانون کے ذریعے مسلمانوں کے طلاق دینے کے حق کو چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
برطانوی ویزہ مسترد کیے جانے سے متعلق خاتون نے دعوی کیا ہے کہ انہیں حکام کی جانب سے موصول ہونے والے خط میں کہا گیا کہ ان کی انگریزی آئلٹس کے معیار سے زیادہ بہتر ہے۔
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے، جائے وقوعہ سے فائرنگ کی شدید آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں