Wednesday, 23 September, 2020
آیت اللہ خامنہ ای کی حسن روحانی کے دوسری مدت صدارت کی توثیق

آیت اللہ خامنہ ای کی حسن روحانی کے دوسری مدت صدارت کی توثیق

تہران ۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دوسری مدت کے لئے منتخب ہونے والے صدر حسن روحانی کے انتخاب کی توثیق کردی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کے روز تہران میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب کے دوران 12ویں صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام کے ووٹ اور منتخب نمائندے کی توثیق کرتے ہوئے ڈاکٹرحسن روحانی کو بحیثیت 12ویں صدر مملکت، دستخط شدہ صدارتی حکم نامہ دے دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے ملک کے 12ویں منتخب صدر حسن روحانی کی عوامی منتخب نمائندے کی توثیق اور ان کو صدارتی حکم نامہ دینے کو جمہوریت کی مثال قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ ایرانی عوام نے انقلاب کے شروع سے اب تک 12 مرتبہ ملک کے حکمرانوں کے انتخاب میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے.

اس موقع پر قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی نے کہا کہ اس تقریب دو جہات سے اہم ہیں، پہلا یہ کہ ملک میں نئی انتظامیہ اپنے کام کا آغاز کرے گی اور منتخب صدر کے ہمراہ اور ان کے رفقائے کار عوامی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے ماضی سے زیادہ ضروری اقدامات اٹھائیں گے اور جن وعدوں اور اقدامات کا ذکر صدر مملکت نے کیا تھا ان کو جامہ عمل پہنائیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب کی دوسری اہم بات یہ ہے کہ یہ ملک میں جمہوریت کی واضح مثال ہے، انقلاب کے شروع سے اب تک یہ 12واں سلسلہ ہے، یعنی ایرانی قوم نے انقلاب کے شروع سے اب تک 12 مرتبہ ملک کے حکمران کے انتخابت میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے.

آیت اللہ خامنہ ای نے  کہا کہ صدارتی حکم نامہ دینے کی تقریب اور آٹھویں امام حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کا یوم ولادت ایک ہی دن آنا ایرانی قوم اور اس تقریب میں موجود شرکا کے لئے خیر اور برکت کا باعث ہوگا.

انہوں نے دشمن کے عزائم اور اس کی چالوں پر انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کے امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کا قول ہے اگر آپ کو مورچے میں نیند آگئی تو یقینا آپ کے سامنے دشمن کے مورچے میں کوئی نہ کوئی جاگ رہا ہوگا.

سپریم لیڈر نے مزید  کہا کہ تمام معاملات میں احتیاط اور نگرانی کے عمل کو نہ بھولیں اور میرے اس سخن کے اصل مخاطب ملکی حکام ہیں. دشمن، دشمنی کو بڑھانے میں مصروف ہے مگر اللہ کے فضل و کرم سے ایرانی قوم ہوشیار ہے.

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید  کہا کہ ہم پر پابندیاں عائد کردی گئیں جس کے نتیجے میں پابندیوں سے ملک میں بعض مسائل پیدا ہوئے مگر اس کی وجہ اندرونی وسائل اور قابلیتوں پر ہماری آنکھیں کھل گئیں اور جب پابندیاں لگیں تو ہمیں اپنی صلاحیتوں کی پہنچان ہوئی.

انہوں نے کہا کہ آج دشنوں کے عزائم کے باوجود ہم طاقتور ہیں، دشمنی اور پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران ماضی سے زیادہ ہوشیار اور طاقتور بن گیا ہے.

سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ہم نے ان دشمنیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی طاقت میں مزید اضافہ کیا ہے، دشمن کی براہ راست اور بالواسطہ سازشوں سے ہمارے لئے مقابلہ اور مزاحمت کرنے کی فضا فراہم ہوئی.

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ہونے والی تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ، مجریہ ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہان ، غیر ملکی مہمانوں، غیر ملکی سفراء اور اعلی سول و فوجی حکام  موجود تھے۔

یاد رہے کہ مئی میں ہونے والے انتخاب میں حسن روحانی 57 فیصد ووٹ لے کر دوسری مرتبہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ایرانی انتخابی قوانین کے مطابق ملک کے منتخب صدر کو حلف لینے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل سپریم لیڈر ا?یت اللہ خمینی سے باقاعدہ منظوری لینی ہوتی ہے۔ یہ عمل ’تنفیض‘ کہلاتا ہے جس میں سپریم لیڈر صدارتی انتخاب کے نتائج کی تصدیق کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  45497
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب امریکیوں کو عراق اور شام سے بے دخل کردیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس نازک صورتحال میں امریکی صدر کیجانب سے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز کو روکنے پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ امریکہ کا یہ اقدام غیر ذمہ دارانہ اور انسانیت کیخلاف جرم ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے پہلی و دوسری عالمی جنگ اور ویتنام، افغانستان اور عراق پر امریکی حملوں کو گزشتہ سالوں کے عظیم مظالم قرار دیا اور دنیا بھر میں جاری کرونا وائرس کے بحران کے حوالے سے امت محمدی (ص) کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے جاری بحران کے زیراثر امتِ مسلمہ کو طاقتور ممالک کی طرف سے فلسطین و یمن سمیت دنیا کی تمام اقوام پر ہونے والے ظلم و ستم سے غافل نہیں ہونا چاہئے
متنازع شہریت قانون کے خلاف شروع ہونے والے پر تشدد واقعات کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں میں انٹیلی جنس افسر بھی شامل ہے۔ شمال مشرقی علاقوں میں زخمیوں کی تعداد 200 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ بی جے پی کے دہشت

مزید خبریں
اسپیکٹیٹر انڈیکس نے سال 2019 کی د نیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق بھارت رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر برازیل، دوسرے پر ساؤتھ افریقہ، تیسرے پر نائجیریا اور چوتھے پر ارجنٹینا ہے۔
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرموں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 ، 264 بار سزائے موت سنادی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بولا، زبیر چریا اور رؤف صدیقی
ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے روایتی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کیں جس پر اُسے فیصلہ کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، عدالتوں اور فوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔ ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا۔
عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں