Tuesday, 18 December, 2018
افغانستان: نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکہ، 25 جاں بحق

افغانستان: نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکہ، 25 جاں بحق

کابل ۔ افغانستان کے شہر گردیز کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے میں 25 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیا کے مرکز میں واقع جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 25 نمازی جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد مسجد میں افراتفری پھیل گئی جس کی زد میں آکر کئی نمازی زخمی ہوئے۔ ابتدائی طور پر یہ ایک خود کش حملہ لگتا ہے تاہم ابھی شواہد جمع کیے جا رہے ہیں اس لیے حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ریسکیو ادارے کے افسر نے میڈیا کو بتایا کہ زور دار دھماکے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اب تک کئی زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جب کہ متعدد زخمی اب بھی مسجد میں موجود ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد 30 تک ہو سکتی ہے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں تاہم سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  18281
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کابل میں پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکرات ہوئے جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے شرکت کی۔ تینوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی معاونت کو بروئے
جنوبی صوبے ہلمند میں افغان اور امریکی سپیشل فورسز نے فضائی حملہ کیا جس میں طالبان کمانڈر عبدالمنان اپنے 29 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ عبدالمنان ہلمند میں طالبان کا صوبائی کمانڈر تھا جہاں افغان اور غیر ملکی فورسز کو سب سے زیادہ جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔
چین کی وزرات خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ کی جانب سے کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جب کہ پاکستان کو اس حملے کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے چینی عملے کی حفاظت
افغانستان کے صوبے فراح میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمانڈر سمیت 25 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے فراح میں ظفر ملٹری کور کے دو فوجی ہیلی کاپٹرز نے ایک ساتھ اُڑان بھری تھی، ایک ہیلی کاپٹر پرواز کے

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈ نے صحافی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد ان
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندوق کی گولیاں آزادی کے غیر مسلح بہادر حریت پسندوں کو کبھی کچل نہیں سکتیں۔
فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا تھا اور اس معاملے میں ان پر آج فرد جرم عائد کی گئی ہے، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔ باس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔
پاکستان کے تعاون سے آج سے شروع ہونے والے امریکا طالبان مذاکرات کا امریکا کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے جب کہ طالبان نے بھی امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کردی۔ ہائی پیس کونسل کے ڈپٹی چیف

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں