Saturday, 19 January, 2019
’’حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین انتقال کرگئے‘‘

’’حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین انتقال کرگئے‘‘

کابل ۔ عسکریت پسند تنظیم حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی انتقال کرگئے۔ افغان طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جلال الدین حقانی کئی سال کی علالت کے بعد انتقال کرگئے اور ان کی تدفین افغانستان میں کردی گئی ہے۔  طالبان نے اپنے حامیوں سے جلال الدین حقانی کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل بھی کی تاہم ان کے انتقال کی تاریخ اور تدفین کی جگہ نہیں بتائی۔

جلال الدین حقانی افغاستان میں طالبان کی حکومت میں سرحد کے وزیر تھے اور انہوں نے 2001 کے اواخر میں اسلام آباد کا سرکاری دورہ بھی کیا تھا۔ ان کا تعلق افغانستان کے صوبہ پکتیکا سے تھا اور انھوں نے 1980 کی دہائی میں سویت یونین کے خلاف مزاحمت شروع کی۔

نائن الیون کے بعد حقانی روپوش ہو گئے اور کئی مہینوں کے بعد وزیرستان میں سامنے آئے جہاں انہوں نے اپنا گروپ تشکیل دیا۔ اس گروپ نے افغانستان میں جتنا نقصان نیٹو کو پہنچایا کسی اور گروپ نے نہیں پہنچایا۔

امریکا کی جانب سے حقانی نیٹ ورک پر پابندی عائد ہے اور متعدد بڑے بڑے حملوں کا الزام اس تنظیم پر عائد کیا جاتا ہے، جبکہ پاکستان سے سب سے زیادہ ڈو مور کا مطالبہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف ہی کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  98908
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے، جائے وقوعہ سے فائرنگ کی شدید آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں تیسری بار توسیع کرتے ہوئے 4 بیورو کریٹس کو ترقی دے کر اپنی کابینہ کا حصہ بنایا ہے جب کہ 4 یونین وزرا کو ترقی دے کر وفاقی وزرا کے منصب پر فائر کردیا گیا ہے۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سیکورٹی کو خطے کی حالیہ صورتحال کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان کی سیکورٹی کو اپنی سیکورٹی سمجھتا ہے. انھوں نے یہ بات پیر کے روز تہران میں پاکستان کے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی
ایران کے ایک سرکردہ شیعہ عالم دین علامہ محمد تقی مصباح یزدی نے انٹرنیٹ اور موبائل فون کو ملک میں بے پردگی، فحاشی وعریانی اور مہنگائی کا ایک اہم سبب قرار دیا ہے۔ ایران میں بنیاد پرستوں کی مقرب ویب سائٹ "رسا" نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
یہ حقیقت کسی تشریح اور وضاحت کی محتاج نہیں ہے کہ مودی سرکار کی اشتعال انگیز بلکہ جارحانہ پالیسی کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی اور عسکری سطح پر کشیدگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
اسلام آباد میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز ( سی پی این ای) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا اس وقت تک آزاد نہیں ہوسکتا جب تک اس میں حکومت کا کمرشل انٹرسٹ موجود ہے۔
بھارتی فورسز نے پاکستانی آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا، پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 ہندوستانی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق
وفاقی کابینہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں راحیل شریف کے لیے این اوسی کی منظوری دی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں