Sunday, 26 May, 2019
ایران: چابہار میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ، تین افراد جاں بحق

ایران: چابہار میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ، تین افراد جاں بحق

تہران ۔ ایران کے جنوبی ساحلی شہر چابہار میں کار بم دھماکا ہوا جس میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چابہار میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس  کمانڈوز کے دفتر پر کار بم حملہ کیا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ امدادی اداروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

گورنر چابہار ’’رحم دل بامری‘‘ نے ارنا نیوز کو بتایا کہ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے پولیس مرکز کو نشانہ بنایا ہے. کہا جارہا ہے کہ اس واقعے میں جائے وقوعہ کے قریب عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا جس میں پولیس کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد ایرانی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے مشتبہ افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا۔ ایرانی حکومت نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور سرکاری میڈیا نے اسے دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  52595
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ آ گیا۔ بھارتی عدالت نے چاروں ملزمان کو بری کر دیا۔ پاکستانی خاتون راحیلہ وکیل کی گواہی کی درخواست بھی بھارتی عدالت نے رد کر دی۔عدالت کی جانب سے سوامی آسیم آنند عرف نبا کمار
ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا باز نہ آیا تو دنیا کو خلیجی ممالک سے پٹرول کی سپلائی کو بند کردیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے صوبے سمنان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
پولیس چیف عبدالرازق کے قتل کے بعد قندھار میں کل ہونے والے پارلیمانی الیکشن کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے صوبے قندھار میں کل ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
افغانستان کے صوبہ قندھار میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں گورنر، صوبائی پولیس چیف اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گورنر کمپاؤنڈ میں ہونے والے اجلاس میں افغانستان

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں