Wednesday, 17 October, 2018
افغانستان، بیس بس مسافروں کواغوا کر لیا گیا

افغانستان، بیس بس مسافروں کواغوا کر لیا گیا

کابل ۔ افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں ایک مسافر بس سے بیس افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ عسکریت پسندوں نے مسافر بس کو کابل اور ہرات سے ملانے والی شاہراہ پر روکا اور پھر مسافروں کو اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔ان مسافروں کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق اغوا کی اس واردات میں امکاناً طالبان عسکریت پسند ملوث ہو سکتے ہیں تاہم ابھی تک کسی گروپ نے ان کے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

فراہ کی صوبائی کونسل کی خاتون رکن جمیلہ امینی نے میڈیا سے گفتگو میں واضح طور پراغوا کاروں کا تعلق طالبان عسکری تنظیم سے بتایا ہے۔ عسکریت پسندوں نے مسافر بس کو کابل اور ہرات سے ملانے والی شاہراہ پر روکا اور پھر مسافروں کو اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔

جمیلہ امینی نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بس پر پولیس کے تین یا چار اہلکار اور کچھ سرکاری ملازم سوار تھے اور عسکریت پسند اُن کی تلاش میں ہو سکتے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ بیس مسافروں میں پولیس کے کتنے اہلکار اور سرکاری ملازم ہیں۔

صوبائی کونسل کی خاتون رکن نے یہ بھی بتایا کہ پولیس اہلکار اور سکیورٹی فورسز سے تعلق رکھنے والے دوسرے افراد مقامی قبائلی لیڈروں اور با اثر افراد کے تعاون سے اغوا ہونے والے مسافروں کا کھوج لگانے کی کوشش میں ہیں۔

یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ برس کے آخری مہینے دسمبر میں طالبان عسکریت پسندوں نے وسطی صوبے غزنی میں ایک بس کے پانچ مسافروں کو اغوا کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ طالبان نے اپنے زیرکنٹرول علاقوں میں غیرقانونی چیک پوسٹیں بھی قائم کرنی شروع کر دی ہیں۔

گزشتہ دو برسوں کے دوران افغانستان میں عسکریت پسندوں کے علاوہ بعض منظم جرائم پیشہ گروپوں نے سینکڑوں مسافروں کو اغوا کیا ہے۔ کئی ایک مغویوں کو رہائی بھی حاصل ہوئی لیکن کئی اغوا شدہ مسافروں کو اغواکاروں نے قتل کرنے سے گریز نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  56424
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی آرمی چیف نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔ نریندر مودی حکومت کی جانب سے پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کردی گئی ہے، جس کے بعد بھارتی آرمی چیف نے بھی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے
بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ملاقات کی تجویز قبول کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رویش کمار نے بریفنگ میں بتایا پاکستانی وزیراعظم
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے سیاسی شعبے کے ایک اہم رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ امریکا کی جانب سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تاریخ کا انتظار کررہے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے مغربی علاقے میں ایک درس گاہ موعود اکیڈمی کے باہر زور دار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں لگائے گئے بجلی کے تمام منصوبوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 2 منصوبے کے آڈٹ کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے
بین الاقوامی برادری میں یہ تاثر عام ہے کہ بھارتی قیادت علاقائی بالادستی حاصل کرنے کے زعم میں یوں مبتلا ہو چکی ہے کہ اس پر کسی نفسیاتی غلبہ اور سیاسی و سفارتی عارضہ کا گمان ہوتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دور حکومت میں نیپال، بنگلہ دیش
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شمالی علاقے ٹریب میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران اتنی بارش ہوئی جو عام طورپر3 ماہ سے زائد

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں