Saturday, 19 January, 2019
ایران کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ہر فیصلے کا مقابلہ کرنے کا اعلان

ایران کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ہر فیصلے کا مقابلہ کرنے کا اعلان

 

ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کیا جانے والا جوہری معاہدہ منسوخ کر کے اُسے بہت 'پچھتاوا' ہو گا۔ ایران کے صدر حسن روحانی کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 12 مئی کو جوہری معاہدے کی توثیق ختم ہونے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اُسے ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی تقریر میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ 'اگر امریکہ نے جوہری معاہدے کو ختم کیا تو اُسے تاریخی پچتھاوا ہو گا۔'

ایران کے صدر حسن روحانی نے سبزوار میں ایک عظیم عوامی اجتماع  سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہر فیصلے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ ایران میں کوئی تبدیلی رونما ہونے والی نہیں ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم نے عالمی برادری سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کردیئے ہیں ۔ اگر کسی نے ایرانی قوم کے ساتھ مکر و فریب کرنے کی تلاش و کوشش کی تو اسے مناسب جواب دیا جائے گا۔

انھوں نے صدر ٹرمپ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ 'ایران کے پاس ٹرمپ کے کسی بھی فیصلہ کو جواب دینے کے لیے منصوبہ موجود ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ پہلے سے طے کیے گئے معاہدے پر مزید کوئی بات نہیں کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے کو امریکی تاریخ کا بد ترین معاہدہ قراردیکر امریکہ کے سابق حکمرانوں کی توہین کی ہے ایران نے کسی کو دھوکہ نہیں دیا امریکہ کے موجودہ صدر دنیا کو فریب دینے کی کوشش کررہے ہیں اور ایک عالمی معاہدے کو توڑنے کی بات کررہے ہیں جبکہ اس معاہدے کو سکیورٹی کونسل کی تائيد  بھی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دھمکی دی ہے کہ کانگریس اور یورپی ممالک کی جانب سے معاہدے میں موجود 'نقائص' کو ختم نہ کرنے پر امریکہ 12 مئی کو مدت ختم ہونے کے بعد اس معاہدے سے 'نکل' جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  66986
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
میجر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ امریکہ نے جنگ شروع کی ہے اور ایران اسے ختم کرے گا۔ ان کا یہ بیان امریکی صدر کی اس ٹویٹ کے بعد سامنے آیا جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ کبھی بھی امریکہ کو دھمکی مت دینا۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا اعلان عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ حسن روحانی نے ٹرمپ کے اعلان کے بعد قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران
بھارت کو اپنی اس روایتی سوچ کو ترک کرتے ہوئے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شامل ہونا چاہئے اور بحری تجارت کے راستوں کے تحفظ میں چین کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، چینی دفاعی ماہرین
افغان طالبان نے امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی افغان پالیسی پراپنے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سابق امریکی صدر جارج بش کی طرح گھمنڈی رویئے کو مسلسل بڑھا رہے ہیں۔ اگر امریکا نے افغان سرزمین سے اپنے فوجیوں کا انخلاء نہیں کیا

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
یہ حقیقت کسی تشریح اور وضاحت کی محتاج نہیں ہے کہ مودی سرکار کی اشتعال انگیز بلکہ جارحانہ پالیسی کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی اور عسکری سطح پر کشیدگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
اسلام آباد میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز ( سی پی این ای) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا اس وقت تک آزاد نہیں ہوسکتا جب تک اس میں حکومت کا کمرشل انٹرسٹ موجود ہے۔
بھارتی فورسز نے پاکستانی آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا، پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 ہندوستانی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق
وفاقی کابینہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں راحیل شریف کے لیے این اوسی کی منظوری دی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں