Monday, 25 September, 2017
1993 کے ممبئی حملوں کے 2 مجرموں کو سزائے موت، تین کو قید

1993 کے ممبئی حملوں کے 2 مجرموں کو سزائے موت، تین کو قید

ممبئی ۔ بھارتی عدالت نے 1993 کے ممبئی حملوں کا فیصلہ سناتے ہوئے 2 مجرموں کو سزائے موت اور 2 کو عمر قید جبکہ پانچویں ملزم طاہر صدیقی کو 10 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے مرکزی مجرم طاہر مرچنٹ اور فیروز خان کو سزائے موت جب کہ ابو سلیم اور کریم اللہ کو عمر قید کا حکم سنایا ہے جبکہ پانچویں ملزم طاہر صدیقی کو 10 سال قید کی سزا سنائی۔۔ 12 مارچ 1993 کو ممبئی میں یکے بعد دیگرے 13 دھماکوں کے نتیجے میں 257 افراد ہلاک اور تقریبا 700 زخمی ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی میں انسداد دہشت گردی کے ایکٹ ’’ٹاڈا‘‘ کے تحت قائم کردہ خصوصی عدالت نے 1993 کے بم دھماکوں کے الزام میں فیروز خان اور طاہر مرچنٹ کو سزائے موت جب کہ ابو سلیم اور کریم اللہ خان کو عمرقید اور جرمانے کی سزا سنائیں۔ ٹاڈا عدالت نے پانچویں ملزم طاہر صدیقی کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سلیم اور کریم اللہ کو دو مختلف مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ انہیں دو لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

مذکورہ کیس کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے مطابق بم دھماکے کا حکم داؤد ابراہیم نے دیا تھا، جس کا مقصد 1992 میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بابری مسجد کو پہنچائے جانے والے نقصان کا بدلہ لینا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال 16 جون کو عدالت نے بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ مصطفیٰ دوسا کو بھی مجرم قرار دیا تھا تاہم 28 جون کو اس کی دوران قید ہلاکت کے بعد عدالت نے اس کے خلاف کیس بند کردیا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سی بی آئی کا دعویٰ تھا کہ واقعے میں مصطفیٰ دوسا کا کردار یعقوب میمن سے بھی زیادہ تھا، جنہیں اسی کیس میں جولائی 2015 میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ سی بی آئی کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ مصطفیٰ دوسا، طاہر مرچنٹ اور فیروز خان واقعے کے اصل منصوبہ ساز ہیں۔

اس سے قبل عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ابو سلیم کے انیس ابراہیم اور مصطفیٰ دوسا کے ساتھ بہت قریبی تعلقات تھے جو واقعے کے منصوبہ ساز تھے، اور اس نے خود اسلحہ اور گولہ بارود مختلف مقامات پر منتقل کیا تھا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ فیروزخان، حمزہ نہیں ہے، جیسا کہ وہ دعویٰ کررہا ہے، وہ وہی فیروز عبدالرشید خان ہے جسے 1993 کے بم دھماکوں میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ عدالت نے نشاندہی کی تھی کہ فیروز خان، مصطفیٰ دوسا کے گینگ کا ایک اہم کارکن تھا اور بھارت میں اسلحہ اسمگنلگ کرنے میں ملوث تھا۔

یاد رہے کہ 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کی شہادت کے بعد بھارت بھر میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی جس میں ہزاروں مسلمان شہید ہوگئے تھے۔ بعدازاں 12 مارچ 1993 کو ممبئی میں اہم مقامات پر 12 بم دھماکے ہوئے تھے جن میں 257 افراد ہلاک اور 713 زخمی ہوگئے تھے۔ بھارتی پولیس نے ان بم دھماکوں کا الزام انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور دیگر پر عائد کیا تھا۔

ابو سلیم ممبئی دھماکوں کے مرکزی ملزم داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی تھا جو ممبئی دھماکوں کے بعد پرتگال کے دارالحکومت لزبن فرار ہوگیا تھا جہاں وہ 12 سال مقیم رہا۔ بعدازاں اسے 2005 میں بھارتی حکومت کے کہنے پر انٹرپول کی درخواست پر پرتگال کی حکومت نے اسے اس شرط پر بھارت کے حوالے کیا کہ اسے سزائے موت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  87728
کوڈ
 
   
 
متعلقہ خبریں
سزا سنائے جانے کے موقع پر گرو گرمیت رام رو پڑا اور اس نے ہاتھ جوڑ کر جج سے رحم کی اپیل کی جب کہ گرو گرمیت کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی ہے ان کے مؤکل کی طبیعت کی خراب ہے اس لیے ان کی سزا کم کی جائے۔
بھارتی سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے ایک اہم مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے مسلمان مردوں کی جانب سے طلاقِ ثلاثہ یعنی ایک نشست میں تین طلاقوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ 2 کے مقابلے میں 3 ججز کی اکثریتی رائے کی بنیاد پر جاری کیا گیا
بھارت کے صنعتی اور مالیاتی شہر ممبئی میں گائوں کے رہائشیوں نے حکومت مخالف ریلی نکالی گئی ہے جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ شرکا گاؤں میں رہنے والوں کیلئے ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں کوٹہ کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ ریلی میں بیس لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی
افغانستان میں شدت پسندوں نے ایک گاوں پر حملہ کرکے 50 عام شہریوں کو ہلاک کردیا ہے،جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ، جبکہ متعدد افراد کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
انجیلا مرکل انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے چوتھی بار جرمنی کی چانسلر منتخب ہوگئیں۔ میڈیا کے مطابق جرمنی میں ہونے والے فیڈرل الیکشن میں انجیلا مرکل کی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین(سی ڈی یو) اور اس کی اتحادی
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کے خطاب کو سنا، اگر وہ 'لٹل راکٹ مین' کی ہی سوچ کی تائیدکرتے ہیں تو پھر وہ بہت دیر تک نہیں رہیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلیے صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں، شاہد خاقان عباسی بہت کمزور وزیراعظم ہیں، ان پر خود ایل این جی کرپشن کا دھبا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کی قسم کھائی ہے، ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں، قربانیاں دے رہے ہیں اوردیتے رہیں گے

پاکستان
 
وزیراعظم ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں، عمران خان
 
آپریشن ردالفساد، ڈی آئی خان میں 3 دہشت گرد ہلاک
 
شہید لیفٹیننٹ ارسلان کی مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین
 
تحریک انصاف اور ایم کیوایم قومی اسمبلی میں تبدیلی پر متفق
 
شہید ہونے آئے ہیں، گولی کا انتظار ہے، شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم
 
عمران کے گوشوارے: تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع
 
 
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں