Thursday, 14 December, 2017
چین نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پربھارتی ڈرون مار گرایا

چین نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پربھارتی ڈرون مار گرایا

بیجنگ ۔ چین نے کہا ہے کہ ایک بھارتی ڈرون کو چین کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا ہے۔ تاہم  اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ہیں کہ یہ ڈرون کب اور کہاں مار گرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک بھارتی ڈرون کو چین کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا گیا ہے۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا کے مطابق فوج کے مغربی تھیٹر کے مغربی بیورو کے نائب ڈائریکٹر زانگ شوئیلی کا کہنا ہے کہ بھارت نے چین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، جس پر ہمیں عدم اطمینان ہے اور ہم اس کی شدید مخالفت کرتے ہیں'۔ چینی بارڈر فوج نے پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنایا اور ڈیوائس (ڈرون) کی شناخت کی توثیق کی ہے۔ تاہم زانگ نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ یہ ڈرون کب اور کہاں مار گرایا گیا۔

چینی فوج نے بھارتی ڈرون ایک ایسے وقت میں مار گرایا ہے، جب رواں برس اگست میں دونوں ملکوں کی فوج ہمالیہ پہاڑوں کے دامن میں ڈوکلام کے مقام پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئی تھیں، واضح رہے کہ اس علاقے پر چین اور بھارت دونوں اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔

بعدازاں اگست کے آخر میں بھارتی فوج نے تنازع ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ سے مذاکرات کے بعد ’مفاہمت‘ طے پا گئی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان ریاست آروناچل پردیش کے معاملے پر 1962 میں ایک جنگ ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  83125
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارت میں ایودھیا میں بابری مسجد کی زمین کے تنازع سے متعلق مقدمے کی سپریم کورٹ میں آخری سماعت سے قبل ملک کی بڑی قوم پرست تنظیم راشٹریہ سوائم سویک ساینگ (آر ایس ایس) نے اعلان کیا ہے کہ اس متنازع زمین پر صرف رام مندر تعمیر کیا جائے گا۔
بھارت میں صدارتی محل عام لوگوں کیلئے کھول دیا گیا ہے ،اب لوگ ہفتے میں 4 دن راشٹر پتی بھون(ایوان صدارت) گھوم سکتے ہیں لیکن انہیں اس کیلئے 50روپے کا ٹکٹ لینا ہوگا۔ راشٹر پتی بھون گھومنے کیلئے لوگوں کو پہلے راشٹرپتی سیکریٹریٹ کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرنا ہوگا
بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ہندو زائرین کی کشتی الٹنے سے 20 افراد دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس نے دریا میں ڈوبنے والے 15 افراد کو بچالیا ہے جب کہ اب بھی تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
بھارتی ریاست منی پور کے ضلع چندیل میں ہونے والے ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکا صبح 6 بجے ہوا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ بھارتی فوج نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
راولپنڈی۔ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے حق میں ہے جب کہ قیام امن کے لئے قبائلی عوام کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے
بغداد۔ عراق میں داعش کو شکست دینے کے بعد امریکی فوج سمیت دیگرممالک کی افواج کی موجودگی کے سخت مخالف ہیں، ان خیالات کا اظہار تحریک عصائب اہل الحق کے سربراہ نے شیخ قیس خزعلی نے ذرائع ابلاغ
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت ناموس رسالت سے متعلق قوانین میں تبدیلی سے باز رہے۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے۔ حکومت نے الیکشن قوانین کی آڑ میں ختم نبوت کے معاملہ میں چھیڑ چھاڑ کی
اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اویس منظور تارڑنے کہا ہے کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جس اچھے ، منفرد اور منظم انداز میں خواتین کی پسماندگی اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئےجو کام کررہی ہےوہ قابل تحسین ہے۔ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جیسے ادارے ہمارے ملک کے لئے بہت بڑی نعمت ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں