Monday, 23 April, 2018
اتر پردیش، 20 جنوری کے بعد مساجد سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹانے کا حکم

اتر پردیش، 20 جنوری کے بعد مساجد سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹانے کا حکم

لکھنئو ۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت نے مساجد، مندروں اورگرجا گھروں پر بغیر اجازت لگائے گئے لاؤڈ اسپیکرز اور پبلک ایڈریس سسٹم ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔اپنے 10 صفحات پر مشتمل آرڈر میں عدالت نے ریاستی حکومت کو حکم دیا تھا کہ ایسے تمام مذہبی یا عوامی مقامات کی نشاندہی کی جائے جہاں بغیر اجازت لاؤڈ اسپیکرز لگائے گئے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق  بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت نے مساجد، مندروں اورگرجا گھروں پر بغیر اجازت لگائے گئے لاؤڈ اسپیکرز اور پبلک ایڈریس سسٹم ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ریاستی حکومت نے لاؤڈ اسپیکرز لگانے کے لیے اجازت نامے کے حصول کے لیے 15 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دی ہے، جبکہ 20 جنوری کے بعد انہیں ہٹا دیا جائے گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب 20 دسمبر کو الہ آبادہائی کورٹ کے لکھنؤ بینچ نے ریاستی حکومت سے استفسار کیا تھا کہ آیا مساجد، مندروں اور گرجا گھروں میں لاؤڈ اسپیکرز اور پبلک ایڈریس سسٹم انسٹال کرنے کے لیے اجازت طلب کی گئی تھی یا نہیں۔ اپنے 10 صفحات پر مشتمل آرڈر میں عدالت نے ریاستی حکومت کو حکم دیا تھا کہ ایسے تمام مذہبی یا عوامی مقامات کی نشاندہی کی جائے جہاں بغیر اجازت لاؤڈ اسپیکرز لگائے گئے ہیں۔

دوسری جانب عدالتی حکم میں مذہبی اور عوامی مقامات کے منتظمین کو یہ ہدایت بھی کی گئی تھی کہ وہ لاؤڈاسپیکرز یا کسی بھی پبلک ایڈرس سسٹم کو لگانے کے لیے 15 جنوری تک اجازت نامہ حاصل کریں، دوسری صورت میں انہیں صوتی آلودگی (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) رولز 2000 کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اترپردیش کی حکومت کو اس بات کی بھی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اُن حکومتی افسران کے خلاف بھی ایکشن لے، جو عدالتی حکم کی تعمیل کروانے میں ناکام رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  38477
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی ریاست تری پورہ کی اسمبلی میں اجلاس شروع ہونے پر ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ اسمبلی کے ایک رکن سدیپ رائے برمن احتجاجاً اسپیکر کی گرز اٹھا کر بھاگ کھڑے ہوئے تاہم اسمبلی کے سیکورٹی سٹاف نے برمن کے پیچھے دوڑ لگائی اور چند سیکنڈز میں گرز لے کر واپس آ گئے۔
حکمراں جماعت بی جے پی کی سینئراور8 مرتبہ کی رکن پارلیمنٹ سومترامہاجن لوک سبھاکی16ویں بلامقابلہ اسپیکرمنتخب ہوگئی ہیں۔ بھارتی خبرایجنسی کے مطابق سومترامہاجن بی جے پی کی پہلی رہنما ہیں جو لوک سبھاکی پارلیمنٹ کی سپیکرمنتخب ہوئی ہیں۔ جبکہ وہ دوسری خاتون ہونگی

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
کابل کے علاقے ’پولیس ڈسٹرکٹ 6‘ میں خود کش بمبار نے ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی ریلی کا آغاز پنجاب حکومت کی جانب سے اجازت نہ دیے جانے کے باوجود لاہور کے موچی گیٹ سے ہوگیا جہاں تحریک کا اگلا جلسہ 12 مئی کو کراچی میں کرنے کا اعلان کیا گیا تاکہ شہر میں 2007 میں ہونے والے قتل وغارت کی مذمت کی جاسکے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قبائلیوں کے مسائل یہیں رہتے ہوئے حل کرنے ہیں، ملک دشمنوں کی نذر نہیں ہونے دینا۔ یہ بات انہوں نے میرانشاہ میں تاجروں کے جرگے
نیویارک۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کیا گیا تو ایران یورینئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں