Thursday, 09 July, 2020
ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 176 افراد جاں بحق

ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 176 افراد  جاں بحق

تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا یوکرینی مسافر طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام ایک سو 76 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یوکرینی وزیراعظم نے طیارے میں 176 افراد سوار ہونے کی تصدیق کی جس میں 167 مسافر اور عملے کے 9 اراکین شامل تھے ان افراد میں 147 افراد ایرانی جبکہ 32 مسافر غیر ملکی تھے۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایرانی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ ایرانی دارالحکومت کے باہر ذرعی زمین پر گر کر تباہ ہوا، امدادی کارکنان جائے وقوع سے لاشیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں‘۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان رضا جعفرزادہ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم ایئرپورٹ حکام نے حادثے کو تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیا۔

ایئر پورٹ کے فلائٹ دیٹا کے مطابق یوکرینین انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز 737-800 نے بدھ کے روز اڑان بھرنے کے تقریباً فوراً بعد ہی ڈیٹا بھیجنا بند کردیا تھا۔

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ارنا کے مطابق بدقسمت طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیو جارہا تھا۔

واضح رہے کہ بوئنگ 737-800 2 انجن والا عام طیارہ ہے جو مختصر یا درمیانے فاصلے کی پروازوں کے لیےاستعمال ہوتا ہے، دنیا بھر کی ایئر لائنز 90 کی دہائی میں متعارف کروائے گئے اس طیارے کو ہزاروں کی تعداد میں استعمال کرتی ہیں۔

یہ بوئنگ 737 میکس سے پرانا طیارہ ہے جسے ایک خطرناک حادثے کے بعد 10 ماہ قبل گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔

مارچ 2016 میں فلائی دبئی کا 737-800 طیارہ دبئی سے روس پہنچ کر روستو اون ڈون ایئرپورٹ پر لینڈ کرتے ہوئے تباہ ہوگیا تھا جس میں 62 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مئی 2010 میں انڈین ایکسپریس کا دبئی سے اڑنے والا 737-800 طیارہ منگلور میں لینڈ کرتے ہوئے تباہ ہوئی جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 150 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 176 افراد  جاں بحق
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25516
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چینی اور بھارتی افواج کے درمیان متنازع علاقے لداخ میں جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چینی فوج نے بھارتی فوجی دستے کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا تاہم مذاکرات کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
آج یوم قدس ہے۔ وہ دن جو امام خمینی کی جدت عمل سے قدس شریف اور مظلوم فلسطین کے بارے میں مسلمانوں کی آوازوں کو ایک لڑی میں پرونے کا ذریعہ بن گیا۔ ان چند عشروں میں اس سلسلے میں اس کا بنیادی کردار رہا اور ان شاء اللہ آئندہ بھی رہے گا۔ اقوام نے یوم قدس کا خیر مقدم کیا اور اسے اولین ترجیح یعنی فلسطین کی آزادی کا پرچم بلند رکھنے کے مشن کے طور پر منایا۔
افغانستان کے امور میں امریکہ کے انسپکشن کے ادارے (سیگار) نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2020 کے ابتدائی 3 مہینوں میں افغانستان میں 7 امریکی فوجی ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوئے۔
ایران کی وزارت انٹلی جنس کے اہلکاروں نے ملک کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں دو دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سولہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے اور اسلحہ و باردو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں
اسپیکٹیٹر انڈیکس نے سال 2019 کی د نیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق بھارت رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر برازیل، دوسرے پر ساؤتھ افریقہ، تیسرے پر نائجیریا اور چوتھے پر ارجنٹینا ہے۔
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں تینوں ملکوں نے دہشتگرد مزاحمتی تحریک کے دوبارہ اٹھنے سے بچنے کےلئے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے منظم، ذمہ دار اور حالات پر مبنی انخلا پر زور دیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کو محفوظ بنانے کےلیے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت
سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوں کیلئے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں لاکھڑا کول مائننگ پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں طے شدہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں