Tuesday, 22 September, 2020
تین طلاقیں آئین کے خلاف ہیں، الہ آباد ہائی کورٹ

تین طلاقیں آئین کے خلاف ہیں، الہ آباد ہائی کورٹ

الہٰ آباد ۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کی ہائی کورٹ نے مسلم پرسنل لاء سے متعلق ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بیک وقت تین طلاقوں کو غیر آئینی اور مسلم خواتین کے حقوق کے خلاف قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق الہٰ آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں ’’آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ‘‘ کو خبردار کیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے پورے ملک میں یکساں شہری قوانین کے نفاذ کی مخالفت بند کردے کیونکہ کوئی بھی پرسنل لاء بورڈ، آئین سے بالاتر نہیں۔

بھارت میں مسلم پرسنل لاء بورڈ اس حکومتی تجویز کی مسلسل مخالفت کررہا ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں پر پابندی عائد کی جائے اور یہ کہ ملک میں رہنے والی تمام آبادی کےلئے یکساں شہری قوانین نافذ کئے جائیں۔ اس ذیل میں یہ بورڈ نریندر مودی پر بھی شدید تنقید کرتا رہا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ تین طلاقیں کمیونٹی کا شرعی مسئلہ ہے اور اسے میڈیا میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن کمال فاروقی نے اس فیصلے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کے معاملے میں اسلام دنیا کا سب سے ترقی پسند مذہب ہے اور قانونِ شریعت کا ایک حصہ طلاق بھی ہے جس میں کوئی مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون مجھے اپنے عقیدے پر عمل کی اجازت دیتا ہے اور یہ عدالت کا تبصرہ ہے فیصلہ نہیں۔ جس جج نے یہ فیصلہ سنایا ہے شاید انھیں اسلام کے متعلق معلومات کم ہیں اسی لیے انھوں نے یہ موقف اختیار کیا ہوگا۔

تین طلاقوں کے متنازع مسئلے پر سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے اور کئی مختلف غیر سرکاری تنظیموں نے اس طرح سے طلاق پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے استفسار پر مرکزی حکومت نے بھی تین طلاق کی مخالفت کا موقف اختیار کیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ تین طلاق، نکاح، ایک سے زیادہ شادی اور حلالہ جیسے مسائل کو جنسی انصاف کے اصول کے تحت دیکھنا چاہیے اور اس میں جنسی امتیازی سلوک کے عنصر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
لیکن مسلمانوں کے ادارے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے حکومت کے اس موقف کی شدید مخالفت کی ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت کے یہ حربے سول کوڈ کے نفاذ کی کوششیں ہیں اور وہ اس کی ہر سطح پر مخالفت کریں گے۔

خواتین کی بعض تنظیموں نے ریاست اتر پردیش کی الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک وقت میں تین طلاقیں دینے کو چیلنج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  24375
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چینی اور بھارتی افواج کے درمیان متنازع علاقے لداخ میں جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چینی فوج نے بھارتی فوجی دستے کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا تاہم مذاکرات کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
آج یوم قدس ہے۔ وہ دن جو امام خمینی کی جدت عمل سے قدس شریف اور مظلوم فلسطین کے بارے میں مسلمانوں کی آوازوں کو ایک لڑی میں پرونے کا ذریعہ بن گیا۔ ان چند عشروں میں اس سلسلے میں اس کا بنیادی کردار رہا اور ان شاء اللہ آئندہ بھی رہے گا۔ اقوام نے یوم قدس کا خیر مقدم کیا اور اسے اولین ترجیح یعنی فلسطین کی آزادی کا پرچم بلند رکھنے کے مشن کے طور پر منایا۔
افغانستان کے امور میں امریکہ کے انسپکشن کے ادارے (سیگار) نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2020 کے ابتدائی 3 مہینوں میں افغانستان میں 7 امریکی فوجی ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوئے۔
ایران کی وزارت انٹلی جنس کے اہلکاروں نے ملک کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں دو دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سولہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے اور اسلحہ و باردو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں
اسپیکٹیٹر انڈیکس نے سال 2019 کی د نیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق بھارت رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر برازیل، دوسرے پر ساؤتھ افریقہ، تیسرے پر نائجیریا اور چوتھے پر ارجنٹینا ہے۔
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرموں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 ، 264 بار سزائے موت سنادی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بولا، زبیر چریا اور رؤف صدیقی
ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے روایتی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کیں جس پر اُسے فیصلہ کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، عدالتوں اور فوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔ ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا۔
عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں