Friday, 22 March, 2019
ایران پر امریکی پابندیاں اقتصادی دہشت گردی ہیں، حسن روحانی

ایران پر امریکی پابندیاں اقتصادی دہشت گردی ہیں، حسن روحانی

تہران ۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیاں عائد کرنا اقتصادی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ايران کے صدر حسن روحانی نے دارالحکومت تہران ميں افغانستان، چين، پاکستان اور ترکی سے آنے والے صحافيوں سے بات چيت کی اور امریکی پابندیوں کے بعد ایران میں پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا۔

ایرانی صدر نے امريکی پابندیوں کو غیر قانونی اور ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں ایرانی عوام پر صدر ٹرمپ کی اقتصادی دہشت گردی ہے جس کا غیور ایرانی عوام سینہ تان کر مقابلہ کریں گے اور ظلم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔

صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ امریکی اقتصادی دہشت گردی کا مقصد افراتفری اور بے یقینی کی صورت حال پیدا کرنا ہے تاکہ ديگر ممالک ایران میں سرمايہ کاری سے خوف زدہ ہو جائیں اور جب تجارت نہیں ہوگئی تو ملک زبوں حالی کا شکار ہوجائے گا۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی معیشت کو بحرانی کیفیت کا سامنا نہیں ہے، ایرانی عوام کے ساتھ مل کر ملک کی معاشی گاڑی کی رفتار مزید تیز ہو گی جس کے لیے دوست ممالک کا تعاون بھی حاصل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  68449
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد ڈپٹی ہائی کمشنر معظم علی نے چھ پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کردی، جبکہ باقی لاپتہ ہم وطنوں کی تلاش جاری ہے۔ وزارت خارجہ میں کرائسزمینجمنٹ سیل قائم کر دیا۔
پاکستان کے موقف کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا۔ رائٹرز کی جاری کردہ یہ سیٹلائیٹ ہائی ریزولیشن تصاویر 4 مارچ کی ہیں۔ خبر رساں ادارے نے لکھا ہے تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس جگہ پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔
میڈیا کے مطابق کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم میں 17 افراد جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ حادثےکا شکار کوچ میں 35 سے
حکومت نے اقتصادی مشاورت کونسل سے عاطف میاں کو الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت علما اور

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 21 سے 23 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور وہ
سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460 ارب روپے جمع کروانے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔
اسلام آبادمیں اخبارات کے ایڈیٹرز اور مالکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں الیکشن مہم پاکستان کی نفرت کی بنیاد پر ہورہی ہے،ہم بھارت کے حوالے سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی کا جواب
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے جعلی اکاونٹس کیس میں نیب کے سامنے اپنے ابتدائی بیانات ریکارڈ کروا دئیے۔ پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما، کارکنوں اور پارٹی رہنماوں کے ہمراہ نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں