Friday, 18 January, 2019
آسام، مسلمانوں کے سوا تمام اقلیتی مہاجرین کو شہریت دینے کا بل منظور

آسام، مسلمانوں کے سوا تمام اقلیتی مہاجرین کو شہریت دینے کا بل منظور

دسپور ۔ بھارتی ریاست آسام کی لوک سبھا نے تمام اقلیتی مہاجرین کو شہریت دینے کا بل منظور کرلیا ہے جس میں مسلمان مہاجرین کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  شمال مشرقی بھارتی ریاست آسام کی لوک سبھا نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے غیر قانونی طور پر آنے والے ہندو، سکھ، جین، پارسی اور دیگر اقلیتی مذہبی گروہ سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کو شہریت دینے کا بل منظور کرلیا۔

انسانی حقوق سے متعلق سے اس اہم مسئلے پر بھی بھارت نے روایتی مسلم دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان سے آنے والے مسلمانوں کو شہریت دینے سے انکار کردیا ہے جس پر آسام میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

لوک سبھا کے بعد ’ شہریت سے متعلق ترمیمی بل 2019‘ راجیہ سبھا منظوری کے لیے بھیجا جائے گا جہاں یہ بل منظور ہوگیا تو فوری طور پرنافذ العمل ہوگا بصورت دیگر مسترد سمجھا جائے گا۔ مودی سرکار ہندو ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے بل منظور کرانے کی پوری کوشش میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ آسام میں گزشتہ برس قائم کیے گئے رجسٹریشن دفتر نے 33 ملین افراد سے  1971 سے قبل آسام میں سکونت اختیار کرنے کے ثبوت مانگے تھے اور عدم فراہمی پر 40 لاکھ باشندوں کو شہریت دینے سے انکار کردیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  96649
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
یہ بات سید علی خامنہ ای نے تہران میں صدر حسن روحانی اور ان کے اراکین کابینہ کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ ملاقات ہفتہ حکومت کی مناسبت سے ہوئی جس میں ایرانی صدر کے علاوہ ملک کے اعلی سیاسی اور حکومتی عہدیدار شریک تھے.
مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ تہران میں شب معراج کی تقریب سے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ اْمید ہے کشمیری عوام تشدد کے ذریعے
مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ امن کا بھاشن دینے والے دشمن نے جنگ کی تیاریاں تیز کر دیں ہیں۔ مودی سرکار نے اگلے مورچوں پر ٹینک شکن میزائل پہنچا دیئے ہیں۔
افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں ایک مسافر بس سے بیس افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ عسکریت پسندوں نے مسافر بس کو کابل اور ہرات سے ملانے والی شاہراہ پر روکا اور پھر مسافروں کو اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔ان مسافروں کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کی زندگی میں ڈرکی کوئی گنجائش نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں ریفرنس

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں