Wednesday, 22 January, 2020
امریکی فوجی چھاؤنی پر حملہ پہلا مرحلہ ہے، سپاہ پاسداران ایران

امریکی فوجی چھاؤنی پر حملہ پہلا مرحلہ ہے، سپاہ پاسداران ایران

تہران ۔ سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے عراق میں امریکی فوجی چھاؤنی پر کیے جانے والے  حملے کو شہید جنرل قاسم سلیمانی کے انتقام کا پہلا مرحلہ قرار دیا ہے۔

عین الاسد امریکی فوجی چھاؤنی پرانتقامی حملے کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سپاہ پاسداران کے ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے کا کہنا تھا کہ شہید جنرل سلیمانی کی شہادت کا انتقام علاقے سے امریکی فوج کا مکمل انخلا ہے، ان کا کہنا تھا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات  کئے جانے والے حملے سے اس کام کا آغاز ہوگیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل حاجی زادے نے بتایا کہ شروع میں ہمارا ہدف بغداد کے قریب التاجی کا امریکی فوجی اڈہ تھا تاہم بعد میں ہم نے عین الاسد کی اسٹریٹیجک چھاؤنی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عین الاسد چھاونی عراق میں ایرانی سرحد سے دور ترین مقام پر واقع ہے اور اس کارروائی میں فاتح تین سو تیرہ اور قیام نامی میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نشانہ عین الاسد چھاونی میں قائم امریکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم تھا جسے پوری کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا اور امریکی ڈیفنس سسٹم ہمارے میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔

بریگیڈیئر جنرل حاجی زادے کا کہنا تھا کہ ہمارے کامیاب حملے کے بعد، امریکیوں نے اپنے زخمیوں کو نو پروازوں کے ذریعے اردن اور بہت سے دوسرے زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بغداد کے امریکی اسپتال میں منتقل کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم عین الاسد چھاونی میں قائم امریکی فوج کی رہائشی بیرکوں کو بھی نشانہ بنا سکتے تھے جس میں کم سے کم پانچ سو امریکی فوجی مارے جاتے لیکن ہمارا مقصد ہلاکتوں کے ذریعے انتقام لینا نہیں تھا لہذا ہم نے اس مرکز کو نشانہ بنایا جہاں سے جنرل سلیمانی کو شہید کرنے کی دہشت گردانہ کارروائی انجام پائی تھی۔

اس کارروائی میں دسیوں دہشت گرد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔انہوں نے سپاہ القدس کے کمانڈر  جنرل قاسم سلیمانی کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید کرنے کے امریکی اقدام کو اسٹریٹیجک غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ احمقانہ اقدام خطے اور دنیا میں بڑی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  53436
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بھی اپنے بیان میں امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی حملے کے بعد طاقت کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی اس وقتی خوشی کو بہت جلد سوگ میں بدل دیں گے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کے نائب اور 3 دہائیوں سے انتہائی معتمد ساتھی بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قأنی کو پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ 3 سے 4 ماہ کے اندر اسکیم تشکیل دے کر زمین کو مندر کی تعمیر کے لئے ہندووں کے حوالے کرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس رنجن
ان خواتین فوجی ارکان نے گذشتہ روز سے یانگ شو ریف پر کام کرنا شروع کر دیا ہے، یہ دس خواتین فوجی کئی سال کی اوسط عمر کی افسران اور سارجنٹ ہیں ،ان سب کے پاس یونیورسٹی ڈپلومہ ہے۔

مزید خبریں
اسپیکٹیٹر انڈیکس نے سال 2019 کی د نیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق بھارت رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر برازیل، دوسرے پر ساؤتھ افریقہ، تیسرے پر نائجیریا اور چوتھے پر ارجنٹینا ہے۔
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔

مقبول ترین
ماں۔۔۔۔مجھے معلوم تھا کہ آپ میرے اس عارضی دنیا میں واپس آنے کے لیے کتنی پرجوش تھیں۔۔۔۔۔یہ لیں، آج آپ کی دیرینہ خواہش پوری کیے دے رہی ہوں۔۔۔۔ارے دیرینہ یوں بولا ہے کہ جب سے میرا آپ کا ساتھ چھوٹا، وہ بندھن ٹوٹا جس نے مجھے آپ کی سانسوں کی ڈور سے باندھ رکھا تھا،تب سے محسوس ہونے لگا کہ اب مجھ میں کچھ باقی نہیں رہا۔
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی اس اہم ملاقات میں امریکی
حکومت اور اپوزیشن نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن ممبران و چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے چیئرپرسن شیریں مزاری کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی
وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہوگئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں