Thursday, 24 May, 2018
امریکہ کبھی جوہری معاہدے سے مخلص ہی نہیں تھا، ایران

امریکہ کبھی جوہری معاہدے سے مخلص ہی نہیں تھا، ایران

تہران ۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا اعلان عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ حسن روحانی نے ٹرمپ کے اعلان کے بعد قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر عمل کیا البتہ امریکا کبھی جوہری معاہدے سے مخلص ہی نہیں تھا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا نے ہمیشہ ایٹمی معاہدے سے متعلق جھوٹ بولا اور بغیر کسی ثبوت کے ہمیشہ ایران کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے پر عمل کیا اور اس کی تصدیق عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے بھی کی، ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ خلافی کی ہے۔

حسن روحانی نے کہا ہے کہ دنیا کے ساتھ تعمیری تعلقات ایرانی خارجہ پالیسی کی اساس ہے اور امریکا کی جانب سے ممکنہ پابندیوں کے باوجود ایران ترقی جاری رکھے گا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران دیگر ممالک سے ایٹمی معاہدہ جاری رکھے گا، یورینیم کی افزودگی شروع کرنے سے پہلے اتحادیوں سےمشورہ کریں گے، کچھ ہفتوں میں یورینیم کی افزودگی شروع کرسکتے ہیں، ٹرمپ کو ایرانی قوم اور معیشت پر دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

حسن روحانی نے کہا کہ روس اور چین کو آگے آنا ہوگا، ایٹمی معاہدے سے متعلق دیگر ممالک کے ردعمل کا انتظار ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرتے ہوئے دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کرنے اکا علان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  7627
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مرکزی حکومت کی طرف سے تجویز کردہ تین طلاق بل کو شریعت کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ قانون کے ذریعے مسلمانوں کے طلاق دینے کے حق کو چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
برطانوی ویزہ مسترد کیے جانے سے متعلق خاتون نے دعوی کیا ہے کہ انہیں حکام کی جانب سے موصول ہونے والے خط میں کہا گیا کہ ان کی انگریزی آئلٹس کے معیار سے زیادہ بہتر ہے۔
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے، جائے وقوعہ سے فائرنگ کی شدید آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔
سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے سی آر پی ایف کے 4 اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) زخمی ہوگیا

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفٰی دے دیا۔ فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔ فوزیہ قصوری نے سوشل میڈیا پر اپنے استعفے
گوگل کمپنی نے مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے 'گوگل نیوز ایپ' کو اَپ ڈیٹ کر دیا ہے جس سے صارفین کو خبروں کے حصول میں مزید آسانی ہوگی۔
ملک پر قرضوں کے بوجھ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا اور غیر ملکی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 5 ارب ڈالر غیر ملکی قرضوں کی مد میں ادا کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طورپر رواں مالی سال
دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں جہاں رمضان المبارک کا استقبال مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے وہیں بعض ممالک میں اس ماہ مقدس کو لے کر کچھ روایتیں بھی عام ہیں جس کے تحت سعودی عرب میں برتنوں کو دھونی دینے کی ایک خاص روایت ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں